Page 840
ਆਈ ਪੂਤਾ ਇਹੁ ਜਗੁ ਸਾਰਾ ॥
یہ پوری کائنات درگا ماں کے بیٹے کی طرح ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਆਦੇਸੁ ਆਦਿ ਰਖਵਾਰਾ ॥
میرا اس رب کو کامل سلام ہے، جو ابتدا سے ہی سب کا محافظ ہے۔
ਆਦਿ ਜੁਗਾਦੀ ਹੈ ਭੀ ਹੋਗੁ ॥
وہ ہردور سے ہے، حال میں بھی ہے اور اس کا وجود مستقبل میں بھی رہے گا۔
ਓਹੁ ਅਪਰੰਪਰੁ ਕਰਣੈ ਜੋਗੁ ॥੧੧॥
وہ بے پناہ ہے اور سب کچھ کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ 11۔
ਦਸਮੀ ਨਾਮੁ ਦਾਨੁ ਇਸਨਾਨੁ ॥
دسواں: نام کا ورد اور غریبوں میں مال خرچ کرو، جسم کی پاکیزگی کے لیے غسل کرو۔
ਅਨਦਿਨੁ ਮਜਨੁ ਸਚਾ ਗੁਣ ਗਿਆਨੁ ॥
حق کی صفات کا علم حاصل کرنا روزانہ غسل کرنا ہے۔
ਸਚਿ ਮੈਲੁ ਨ ਲਾਗੈ ਭ੍ਰਮੁ ਭਉ ਭਾਗੈ ॥ ਬਿਲਮੁ ਨ ਤੂਟਸਿ ਕਾਚੈ ਤਾਗੈ ॥
نام حق کے ذکر سے دل کو برائیوں کی میل نہیں لگتی، شبہ اور خوف دور ہوجاتا ہے۔ کچے دھاگے کو ٹوٹتے ہوئے کوئی دیر نہیں لگتی۔
ਜਿਉ ਤਾਗਾ ਜਗੁ ਏਵੈ ਜਾਣਹੁ ॥
کائنات کو کچے دھاگے کی طرح سمجھو۔
ਅਸਥਿਰੁ ਚੀਤੁ ਸਾਚਿ ਰੰਗੁ ਮਾਣਹੁ ॥੧੨॥
اپنے دل کو مستحکم کرنے کے لیے رنگوں میں مگن رہو۔ 12۔
ਏਕਾਦਸੀ ਇਕੁ ਰਿਦੈ ਵਸਾਵੈ ॥
گیارہواں: جو شخص رب کو دل میں بساتا ہے۔
ਹਿੰਸਾ ਮਮਤਾ ਮੋਹੁ ਚੁਕਾਵੈ ॥
اپنے ذہن سے تشدد، پیار اور لگاؤ کو مٹا دیتا ہے،
ਫਲੁ ਪਾਵੈ ਬ੍ਰਤੁ ਆਤਮ ਚੀਨੈ ॥
اسے اس ورت کا یہی نتیجہ ملتا ہے کہ وہ اپنے باطن کو پہچان لیتا ہے۔
ਪਾਖੰਡਿ ਰਾਚਿ ਤਤੁ ਨਹੀ ਬੀਨੈ ॥
انسان منافقت میں مگن ہوکر دیدار رب سے محروم رہتا ہے۔
ਨਿਰਮਲੁ ਨਿਰਾਹਾਰੁ ਨਿਹਕੇਵਲੁ ॥
ایک وہی پاکیزہ، غذا اور شہوت سے پاک ہے اور
ਸੂਚੈ ਸਾਚੇ ਨਾ ਲਾਗੈ ਮਲੁ ॥੧੩॥
اس خالص اور حقیقی صادق ذات کو برائیوں کی کوئی میل نہیں لگتی۔ 13۔
ਜਹ ਦੇਖਉ ਤਹ ਏਕੋ ਏਕਾ ॥
میں جہاں بھی دیکھتا ہوں، ایک رب ہی موجود ہے۔
ਹੋਰਿ ਜੀਅ ਉਪਾਏ ਵੇਕੋ ਵੇਕਾ ॥
اس نے مختلف اقسام کے بے شمار انسان پیدا کیے ہیں۔
ਫਲੋਹਾਰ ਕੀਏ ਫਲੁ ਜਾਇ ॥
پھل کھانے کی وجہ سے انسان کو کوئی نتیجہ نہیں ملتا۔
ਰਸ ਕਸ ਖਾਏ ਸਾਦੁ ਗਵਾਇ ॥
وہ بہت سے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتا ہے، جو اس کے ورت کا ذائقہ خراب کردیتا ہے۔
ਕੂੜੈ ਲਾਲਚਿ ਲਪਟੈ ਲਪਟਾਇ ॥
وہ جھوٹی لالچ میں ہی مبتلا رہتا ہے۔
ਛੂਟੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਾਚੁ ਕਮਾਇ ॥੧੪॥
لیکن وہ اس وقت آزاد ہوتا ہے، جب گرو کے ذریعے سے حق کی بندگی کرتا ہے۔ 14۔
ਦੁਆਦਸਿ ਮੁਦ੍ਰਾ ਮਨੁ ਅਉਧੂਤਾ ॥
بارہواں: زاہد وہی ہے، جس کا دل بارہ فضول مراقبوں سے الگ تھلگ ہوگیا ہے۔
ਅਹਿਨਿਸਿ ਜਾਗਹਿ ਕਬਹਿ ਨ ਸੂਤਾ ॥
وہ دن رات بیدار رہتا ہے، دولت کی ہوس کی نیند میں نہیں سوتا اور
ਜਾਗਤੁ ਜਾਗਿ ਰਹੈ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ ਗੁਰ ਪਰਚੈ ਤਿਸੁ ਕਾਲੁ ਨ ਖਾਇ ॥
اپنا دھیان رب میں ہی مرکوز رکھتا ہے۔ جو گرو پر اعتماد رکھتا ہے، اسے موت بھی نہیں نگل سکتی۔
ਅਤੀਤ ਭਏ ਮਾਰੇ ਬੈਰਾਈ ॥
جو شہوانی برائیوں سے آزاد ہوگیا ہے، وہی تارک الدنیا ہے۔
ਪ੍ਰਣਵਤਿ ਨਾਨਕ ਤਹ ਲਿਵ ਲਾਈ ॥੧੫॥
نانک التجا کرتا ہے کہ اسی نے رب میں دل لگایا ہے۔
ਦੁਆਦਸੀ ਦਇਆ ਦਾਨੁ ਕਰਿ ਜਾਣੈ ॥
بارہواں: انسانوں پر رحم اور مال خرچ کرنا چاہیے۔
ਬਾਹਰਿ ਜਾਤੋ ਭੀਤਰਿ ਆਣੈ ॥
بھٹکتے ہوئے دل کو قابو میں کرنا چاہیے۔
ਬਰਤੀ ਬਰਤ ਰਹੈ ਨਿਹਕਾਮ ॥
جو بے نیاز رہتا ہے، اس ورت رکھنے والے کا ہی حقیقی ورت ہے۔
ਅਜਪਾ ਜਾਪੁ ਜਪੈ ਮੁਖਿ ਨਾਮ ॥
اپنے منہ سے آہستہ آہستہ نام کا ذکر کرتے رہنا چاہیے۔
ਤੀਨਿ ਭਵਣ ਮਹਿ ਏਕੋ ਜਾਣੈ ॥
تینوں جہانوں میں ایک ہی رب کو جانو۔
ਸਭਿ ਸੁਚਿ ਸੰਜਮ ਸਾਚੁ ਪਛਾਣੈ ॥੧੬॥
جو سچائی کا ادراک کرلیتا ہے، وہی تزکیہ اور تحمل کی تمام کوششیں کررہا ہے۔ 16۔
ਤੇਰਸਿ ਤਰਵਰ ਸਮੁਦ ਕਨਾਰੈ ॥
تیرہواں: انسانی وجود سمندر کے کنارے کھڑے درخت کی طرح ہے۔ جیسے سمندر کی لہریں اسے کسی بھی وقت اکھاڑ سکتی ہے، اسی طرح موت کسی بھی وقت فنا کرسکتی ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਮੂਲੁ ਸਿਖਰਿ ਲਿਵ ਤਾਰੈ ॥
جسم کا بنیادی احساس اصل دل ہے اور اس کی چوٹی دسواں در ہے۔ واہے گرو کا نام امرت ہے۔ جسم کا بنیادی ذہن جاندار کو امرت کے نام سے ماورا بناتا ہے۔
ਡਰ ਡਰਿ ਮਰੈ ਨ ਬੂਡੈ ਕੋਇ ॥
اگر کوئی رب کے خوف سے فوت ہوجائے، تو وہ دنیوی سمندر میں نہیں ڈوبتا۔
ਨਿਡਰੁ ਬੂਡਿ ਮਰੈ ਪਤਿ ਖੋਇ ॥
جو رب سے نہیں ڈرتا، وہ دنیوی سمندر میں ڈوب کر اپنا وقار کھودیتا ہے۔
ਡਰ ਮਹਿ ਘਰੁ ਘਰ ਮਹਿ ਡਰੁ ਜਾਣੈ ॥
جو رب کے خوف میں رہنے کو اپنا گھر سمجھتا ہے، وہ دل کے گھر میں رب کا خوف تسلیم کرتا ہے۔
ਤਖਤਿ ਨਿਵਾਸੁ ਸਚੁ ਮਨਿ ਭਾਣੈ ॥੧੭॥
وہ رب کے قدموں میں رہائش پالیتا ہے اور اسے سچ ہی پسند آتا ہے۔ 17۔
ਚਉਦਸਿ ਚਉਥੇ ਥਾਵਹਿ ਲਹਿ ਪਾਵੈ ॥
چودھواں: جب انسان چوتھا مقام حاصل کرلیتا ہے، تو
ਰਾਜਸ ਤਾਮਸ ਸਤ ਕਾਲ ਸਮਾਵੈ ॥
رجو، تمو اور ستوگن زمانے میں ہی سما جاتا ہے اور
ਸਸੀਅਰ ਕੈ ਘਰਿ ਸੂਰੁ ਸਮਾਵੈ ॥
سورج چاند کے گھر میں سماجاتا ہے۔
ਜੋਗ ਜੁਗਤਿ ਕੀ ਕੀਮਤਿ ਪਾਵੈ ॥
وہ شخص مراقبہ اور عقیدت کی قدر پالیتا ہے۔
ਚਉਦਸਿ ਭਵਨ ਪਾਤਾਲ ਸਮਾਏ ॥ ਖੰਡ ਬ੍ਰਹਮੰਡ ਰਹਿਆ ਲਿਵ ਲਾਏ ॥੧੮॥
جو رب چودہ جہانوں، پاتالوں، حصوں اور کائناتوں میں سمایا ہوا ہے، ایسا شخص اسی رب میں دل لگاکر رکھتا ہے۔ 18۔
ਅਮਾਵਸਿਆ ਚੰਦੁ ਗੁਪਤੁ ਗੈਣਾਰਿ ॥
اماوسیا کی رات چاند آسمان میں غائب ہوجاتا ہے۔
ਬੂਝਹੁ ਗਿਆਨੀ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰਿ ॥
اے صاحب علم! اس حقیقت کو کلام پر غور و فکر کرکے سمجھو۔
ਸਸੀਅਰੁ ਗਗਨਿ ਜੋਤਿ ਤਿਹੁ ਲੋਈ ॥
جیسے چاند آسمان میں ہوتا ہے؛ لیکن اس کی روشنی تینوں جہانوں میں ہوتی ہے۔
ਕਰਿ ਕਰਿ ਵੇਖੈ ਕਰਤਾ ਸੋਈ ॥
اسی طرح رب کا نور ہر ایک میں سمایا ہوا ہے، وہ خالق کائنات کی تخلیق کرکے اس کی نگہبانی کرتا رہتا ہے۔
ਗੁਰ ਤੇ ਦੀਸੈ ਸੋ ਤਿਸ ਹੀ ਮਾਹਿ ॥
جو گرو کے ذریعے اسے سمجھتا ہے، وہ اسی میں سما جاتا ہے۔
ਮਨਮੁਖਿ ਭੂਲੇ ਆਵਹਿ ਜਾਹਿ ॥੧੯॥
لیکن نفس پرست انسان شبہات میں مبتلا ہوکر پیدا ہوتے اور مرتے رہتے ہیں۔ 19۔
ਘਰੁ ਦਰੁ ਥਾਪਿ ਥਿਰੁ ਥਾਨਿ ਸੁਹਾਵੈ ॥
جو شخص رب کے قدم میں مستقل رہائش بنالیتا ہے۔
ਆਪੁ ਪਛਾਣੈ ਜਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਵੈ ॥
وہ اپنی ذات کا ادراک کرکے صادق گرو کو حاصل کرلیتا ہے۔
ਜਹ ਆਸਾ ਤਹ ਬਿਨਸਿ ਬਿਨਾਸਾ ॥
جس کی تمام خواہشات مٹ جاتی ہیں،
ਫੂਟੈ ਖਪਰੁ ਦੁਬਿਧਾ ਮਨਸਾ ॥
اس کے دل کا شبہ اور حرص والا دل نما برتن بھی ٹوٹ جاتا ہے۔
ਮਮਤਾ ਜਾਲ ਤੇ ਰਹੈ ਉਦਾਸਾ ॥
اس کا دل لگاؤ کے جال سے دور رہتا ہے۔
ਪ੍ਰਣਵਤਿ ਨਾਨਕ ਹਮ ਤਾ ਕੇ ਦਾਸਾ ॥੨੦॥੧॥
نانک دعا کرتا ہے کہ ہم اس شخص کے غلام ہیں۔ 20۔ 1۔