Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 838

Page 838

ਕਰਿ ਦਇਆ ਲੇਹੁ ਲੜਿ ਲਾਇ ॥ نانک التجا کرتا ہے کہ اے رب! کرم فرماکر مجھے اپنے ساتھ ملا لے،
ਨਾਨਕਾ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ॥੧॥ میں تو نام ہی کا دھیان کرتا رہتا ہوں۔ 1۔
ਦੀਨਾ ਨਾਥ ਦਇਆਲ ਮੇਰੇ ਸੁਆਮੀ ਦੀਨਾ ਨਾਥ ਦਇਆਲ ॥ اے میرے مالک! تو غریب پرور اور بڑا مہربان ہے اور
ਜਾਚਉ ਸੰਤ ਰਵਾਲ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں تو سنت حضرات کے خاک قدم ہی کی خواہش کرتا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੰਸਾਰੁ ਬਿਖਿਆ ਕੂਪ ॥ یہ کائنات مایا کے زہر کا کنواں ہے،
ਤਮ ਅਗਿਆਨ ਮੋਹਤ ਘੂਪ ॥ جس میں جہالت اور ہوس کی گھٹا ٹوپ تاریکی ہے۔
ਗਹਿ ਭੁਜਾ ਪ੍ਰਭ ਜੀ ਲੇਹੁ ॥ اے رب جی! میرا بازو پکڑ کر مجھے بچا لے اور
ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਅਪੁਨਾ ਦੇਹੁ ॥ اپنا نام عطا فرما۔
ਪ੍ਰਭ ਤੁਝ ਬਿਨਾ ਨਹੀ ਠਾਉ ॥ تیرے علاوہ میرا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
ਨਾਨਕਾ ਬਲਿ ਬਲਿ ਜਾਉ ॥੨॥ نانک تجھ پر ہزاروں بار قربان جاتا ہے۔ 2۔
ਲੋਭਿ ਮੋਹਿ ਬਾਧੀ ਦੇਹ ॥ حرص و ہوس نے میرے جسم کو باندھ لیا ہے اور
ਬਿਨੁ ਭਜਨ ਹੋਵਤ ਖੇਹ ॥ رب کے جہری ذکر کے بغیر یہ مٹی ہوجاتا ہے۔
ਜਮਦੂਤ ਮਹਾ ਭਇਆਨ ॥ ملک الموت بہت خوفناک ہے اور
ਚਿਤ ਗੁਪਤ ਕਰਮਹਿ ਜਾਨ ॥ چترگپت میرے انجام دیے ہوئے اعمال سے واقف ہے اور
ਦਿਨੁ ਰੈਨਿ ਸਾਖਿ ਸੁਨਾਇ ॥ وہ دن رات گواہ بن کر میرے کیے ہوئے اعمال کو ملک الموت کے دربار میں پیش کرتا ہے۔
ਨਾਨਕਾ ਹਰਿ ਸਰਨਾਇ ॥੩॥ اے نانک! میں ہری کی پناہ میں آگیا ہوں۔ 3۔
ਭੈ ਭੰਜਨਾ ਮੁਰਾਰਿ ॥ اے بے خوف مراری!
ਕਰਿ ਦਇਆ ਪਤਿਤ ਉਧਾਰਿ ॥ کرم فرما کر مجھ گنہ گار کو نجات عطا کردے۔
ਮੇਰੇ ਦੋਖ ਗਨੇ ਨ ਜਾਹਿ ॥ میرے گناہ شمار نہیں کیے جاسکتے،
ਹਰਿ ਬਿਨਾ ਕਤਹਿ ਸਮਾਹਿ ॥ تیرے بغیر یہ گناہ کہاں سماسکتے ہیں؟
ਗਹਿ ਓਟ ਚਿਤਵੀ ਨਾਥ ॥ نانک کی دعا ہے کہ اے آقا! میں نے تجھ سے سہارا لینے سے متعلق سوچا ہے،
ਨਾਨਕਾ ਦੇ ਰਖੁ ਹਾਥ ॥੪॥ اس لیے؛ اپنا ہاتھ دے کر میری حفاظت فرما۔ 4۔
ਹਰਿ ਗੁਣ ਨਿਧੇ ਗੋਪਾਲ ॥ اے مخزن خزائن رب!
ਸਰਬ ਘਟ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲ ॥ تو پوری کائنات کا نگہبان ہے۔
ਮਨਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਦਰਸਨ ਪਿਆਸ ॥ میرے دل کو تجھ ہی سے محبت ہے اور تیرے دیدار کی شدید خواہش ہے۔
ਗੋਬਿੰਦ ਪੂਰਨ ਆਸ ॥ اے گووند! میری خواہشات پوری فرما،
ਇਕ ਨਿਮਖ ਰਹਨੁ ਨ ਜਾਇ ॥ میں تیرے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہ سکتا۔
ਵਡ ਭਾਗਿ ਨਾਨਕ ਪਾਇ ॥੫॥ اے نانک! وہ خوش نصیبوں کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ 5۔
ਪ੍ਰਭ ਤੁਝ ਬਿਨਾ ਨਹੀ ਹੋਰ ॥ اے رب! میرا تیرے بغیر دوسرا کوئی نہیں ہے،
ਮਨਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਚੰਦ ਚਕੋਰ ॥ میرے دل میں تیرے لیے ایسی محبت ہے، جیسے چاند کے ساتھ چکور پرندے کی ہے،
ਜਿਉ ਮੀਨ ਜਲ ਸਿਉ ਹੇਤੁ ॥ جیسے مچھلی کو پانی سے ہے،
ਅਲਿ ਕਮਲ ਭਿੰਨੁ ਨ ਭੇਤੁ ॥ جیسے بھنورے کا کمل کے ساتھ کوئی فرق نہیں ہے اور
ਜਿਉ ਚਕਵੀ ਸੂਰਜ ਆਸ ॥ جس طرح چکوی کو طلوع آفتاب کا انتظار لگا رہتا ہے،
ਨਾਨਕ ਚਰਨ ਪਿਆਸ ॥੬॥ اسی طرح نانک کو تیرے قدموں کی پیاس لگی رہتی ہے۔ 6۔
ਜਿਉ ਤਰੁਨਿ ਭਰਤ ਪਰਾਨ ॥ جس طرح نوجوان خاتون کا شوہر اس کی جان ہے،
ਜਿਉ ਲੋਭੀਐ ਧਨੁ ਦਾਨੁ ॥ جس طرح حریص انسان کو دولت لے کر بڑی خوشی ہوتی ہے،
ਜਿਉ ਦੂਧ ਜਲਹਿ ਸੰਜੋਗੁ ॥ جس طرح دودھ کا پانی سے لگاؤ ہوتا ہے،
ਜਿਉ ਮਹਾ ਖੁਧਿਆਰਥ ਭੋਗੁ ॥ جیسے بھوکے انسان کو کھانا عزیز ہوتا ہے۔
ਜਿਉ ਮਾਤ ਪੂਤਹਿ ਹੇਤੁ ॥ جس طرح ماں کو اپنے بچے سے محبت ہوتی ہے،
ਹਰਿ ਸਿਮਰਿ ਨਾਨਕ ਨੇਤ ॥੭॥ اے نانک! اسی طرح ہر روز رب کا ذکر کرنا چاہیے۔ 7۔
ਜਿਉ ਦੀਪ ਪਤਨ ਪਤੰਗ ॥ جیسے پروانہ دئیے پر گرتا ہے،
ਜਿਉ ਚੋਰੁ ਹਿਰਤ ਨਿਸੰਗ ॥ جس طرح چور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے چوری کرتا ہے،
ਮੈਗਲਹਿ ਕਾਮੈ ਬੰਧੁ ॥ جیسے ہاتھی کا خواہشات سے تعلق ہے،
ਜਿਉ ਗ੍ਰਸਤ ਬਿਖਈ ਧੰਧੁ ॥ جیسے برائیوں کا کاروبار برے انسان کو قابو میں کیے رکھتا ہے،
ਜਿਉ ਜੂਆਰ ਬਿਸਨੁ ਨ ਜਾਇ ॥ جس طرح جواری کی جوا کھیلنے کی بری عادت نہیں جاتی،
ਹਰਿ ਨਾਨਕ ਇਹੁ ਮਨੁ ਲਾਇ ॥੮॥ اسی طرح تو اپنا دل رب کے ساتھ لگا کر رکھ ۔ 8۔
ਕੁਰੰਕ ਨਾਦੈ ਨੇਹੁ ॥ جیسے ہرن کو آواز سے عشق ہوتا ہے،
ਚਾਤ੍ਰਿਕੁ ਚਾਹਤ ਮੇਹੁ ॥ جیسے پپیہا بارش کی بوند کی تمنا کرتی ہے،
ਜਨ ਜੀਵਨਾ ਸਤਸੰਗਿ ॥ اسی طرح پرستاروں کی زندگی نیکوکاروں کی صحبت سے بنی ہوتی ہے اور
ਗੋਬਿਦੁ ਭਜਨਾ ਰੰਗਿ ॥ وہ محبت سے گووند کا جہری ذکر کرتے رہتے ہیں۔
ਰਸਨਾ ਬਖਾਨੈ ਨਾਮੁ ॥ ਨਾਨਕ ਦਰਸਨ ਦਾਨੁ ॥੯॥ وہ اپنی زبان سے رب کے نام کا ہی تلفظ کرتا رہتا ہے۔ اے نانک! وہ تو رب کے دیدار کا ہی عطیہ طلب کرتا ہے۔ 9۔
ਗੁਨ ਗਾਇ ਸੁਨਿ ਲਿਖਿ ਦੇਇ ॥ جو شخص رب کی تعریف و توصیف کرتا، سنتا، لکھتا اور یہ خوبی دوسروں کو بھی عطا کرتا ہے،
ਸੋ ਸਰਬ ਫਲ ਹਰਿ ਲੇਇ ॥ اسے ہر نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔
ਕੁਲ ਸਮੂਹ ਕਰਤ ਉਧਾਰੁ ॥ ਸੰਸਾਰੁ ਉਤਰਸਿ ਪਾਰਿ ॥ وہ اپنے تمام اہل و عیال کو نجات عطا کر دیتا ہے اور خود بھی دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਚਰਨ ਬੋਹਿਥ ਤਾਹਿ ॥ ਮਿਲਿ ਸਾਧਸੰਗਿ ਜਸੁ ਗਾਹਿ ॥ ہری کا قدم اس کا جہاز ہے اور سنتوں کے ساتھ مل کر رب کی حمد و ثنا گاتا رہتا ہے۔
ਹਰਿ ਪੈਜ ਰਖੈ ਮੁਰਾਰਿ ॥ ਹਰਿ ਨਾਨਕ ਸਰਨਿ ਦੁਆਰਿ ॥੧੦॥੨॥ واہے گرو اس کی عزت رکھتے ہیں؛ اس لیے نانک بھی ہری کے در پر اس کی پناہ میں اگیا ہے۔ 10۔ 2۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੧ ਥਿਤੀ ਘਰੁ ੧੦ ਜਤਿ بلاولو محلہ 1 تھری گھرو 10 جتی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਏਕਮ ਏਕੰਕਾਰੁ ਨਿਰਾਲਾ ॥ پرتیپدا تیتھی (کے ذریعے بتایا ہے کہ) رب ایک ہی ہے، وہ سب سے منفرد ہے،
ਅਮਰੁ ਅਜੋਨੀ ਜਾਤਿ ਨ ਜਾਲਾ ॥ وہ لافانی، پیدائش اور ذاتی رشتے سے پاک ہیں۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਰੂਪੁ ਨ ਰੇਖਿਆ ॥ وہ ذہنی کلام سے ماورا، حواس سے پاک ہے، اس کی کوئی شکل اور علامت نہیں ہے۔
ਖੋਜਤ ਖੋਜਤ ਘਟਿ ਘਟਿ ਦੇਖਿਆ ॥ میں نے اسے تلاش کرتے کرتے ہر جگہ دیکھا ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top