Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 787

Page 787

ਸੂਹੈ ਵੇਸਿ ਪਿਰੁ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਇਓ ਮਨਮੁਖਿ ਦਝਿ ਮੁਈ ਗਾਵਾਰਿ ॥ جھوٹے لال لباس میں کسی نے بھی رب کو نہیں پایا اور گنوار نفس پرست خاتون دولت کی ہوس میں جل کر فوت ہوگئی ہے۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਮਿਲਿਐ ਸੂਹਾ ਵੇਸੁ ਗਇਆ ਹਉਮੈ ਵਿਚਹੁ ਮਾਰਿ ॥ اپنا غرور مٹا کر صادق گرو سے مل کر جس کا لال لباس دور ہوگیا ہے،
ਮਨੁ ਤਨੁ ਰਤਾ ਲਾਲੁ ਹੋਆ ਰਸਨਾ ਰਤੀ ਗੁਣ ਸਾਰਿ ॥ رب کے رنگ میں مگن ہونے والا اس کا جسم و جان سرخ ہوگیا ہے اور اس کی زبان رب کی مدح سرائی میں مصروف رہتی ہے۔
ਸਦਾ ਸੋਹਾਗਣਿ ਸਬਦੁ ਮਨਿ ਭੈ ਭਾਇ ਕਰੇ ਸੀਗਾਰੁ ॥ جو عورت ذات خود کو عقیدت سے آراستہ کرتی ہے اور کلام کو اپنے دل میں بساتی ہے، وہ ہمیشہ صاحب خاوند ہے۔
ਨਾਨਕ ਕਰਮੀ ਮਹਲੁ ਪਾਇਆ ਪਿਰੁ ਰਾਖਿਆ ਉਰ ਧਾਰਿ ॥੧॥ اے نانک! جس عورت نے رب کی نظر کرم سے اپنے گھر کو پالیا ہے، وہ اپنے مالک شوہر کو اپنے دل میں بساکر رکھتی ہے۔ 1۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਮੁੰਧੇ ਸੂਹਾ ਪਰਹਰਹੁ ਲਾਲੁ ਕਰਹੁ ਸੀਗਾਰੁ ॥ اے عورت! اپنے سرخ لباس کو چھوڑ دے اور سرخ زینت اختیار کرلے۔
ਆਵਣ ਜਾਣਾ ਵੀਸਰੈ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਵੀਚਾਰੁ ॥ گرو کے کلام کے ذریعے رب میں دھیان لگانے سے تیری آواگون مٹ جائے گی۔
ਮੁੰਧ ਸੁਹਾਵੀ ਸੋਹਣੀ ਜਿਸੁ ਘਰਿ ਸਹਜਿ ਭਤਾਰੁ ॥ جس کے دل نما گھر میں بآسانی مالک شوہر بس جاتا ہے، وہ عورت بہت حسین اور نیک صفت ہوتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਾ ਧਨ ਰਾਵੀਐ ਰਾਵੇ ਰਾਵਣਹਾਰੁ ॥੨॥ اے نانک! وہی عورت لطف اندوز ہوتی ہے، جس سے لطف حاصل کرنے والا رب لذت حاصل کرتا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔۔
ਮੋਹੁ ਕੂੜੁ ਕੁਟੰਬੁ ਹੈ ਮਨਮੁਖੁ ਮੁਗਧੁ ਰਤਾ ॥ خاندانی محبت ایک فریب ہے؛ لیکن نادان، نفس پرست انسان اسی میں ملوث رہتا ہے۔
ਹਉਮੈ ਮੇਰਾ ਕਰਿ ਮੁਏ ਕਿਛੁ ਸਾਥਿ ਨ ਲਿਤਾ ॥ وہ پوری زندگی غرور اور الفت میں مبتلا ہوکر فوت ہوگیا ہے؛ لیکن اپنے ساتھ کچھ بھی لے کر نہیں گیا۔
ਸਿਰ ਉਪਰਿ ਜਮਕਾਲੁ ਨ ਸੁਝਈ ਦੂਜੈ ਭਰਮਿਤਾ ॥ اسے کچھ پتہ نہیں کہ موت کی گھڑی اس کے سر پر کھڑی ہے؛ لیکن وہ دوہرے پن میں مبتلا ہوکر بھٹکتا رہتا ہے۔
ਫਿਰਿ ਵੇਲਾ ਹਥਿ ਨ ਆਵਈ ਜਮਕਾਲਿ ਵਸਿ ਕਿਤਾ ॥ موت کی گھڑی نے اسے اپنی قابو میں کرلیا ہے اور اب اسے یہ سنہرا موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔
ਜੇਹਾ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿ ਪਾਇਓਨੁ ਸੇ ਕਰਮ ਕਮਿਤਾ ॥੫॥ لیکن اس نے وہی عمل کیا ہے، جو شروع سے ہی اس کی تقدیر میں لکھا ہوا تھا۔ 5۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ شلوک محلہ 3
ਸਤੀਆ ਏਹਿ ਨ ਆਖੀਅਨਿ ਜੋ ਮੜਿਆ ਲਗਿ ਜਲੰਨ੍ਹ੍ਹਿ ॥ ان خاتون کو ستی تسلیم نہیں کرنا چاہیے، جو شوہر کی لاش کے ساتھ جل کر فوت ہوجاتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਤੀਆ ਜਾਣੀਅਨ੍ਹ੍ਹਿ ਜਿ ਬਿਰਹੇ ਚੋਟ ਮਰੰਨ੍ਹ੍ਹਿ ॥੧॥ اے نانک! درحقیقت وہی خواتین ستی کہلانے کی حق دار ہیں، جو اپنے خاوند کی جدائی کے غم میں فوت ہوجاتی ہیں۔ 1۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਭੀ ਸੋ ਸਤੀਆ ਜਾਣੀਅਨਿ ਸੀਲ ਸੰਤੋਖਿ ਰਹੰਨ੍ਹ੍ਹਿ ॥ جو خواتین شائستگی اور تحمل کے ساتھ رہتی ہیں، انہیں بھی ستی تسلیم کرنا چاہیے۔
ਸੇਵਨਿ ਸਾਈ ਆਪਣਾ ਨਿਤ ਉਠਿ ਸੰਮ੍ਹ੍ਹਾਲੰਨ੍ਹ੍ਹਿ ॥੨॥ وہ اپنے مالک کی خدمت کرتی ہے اور ہر صبح بیدار ہوکر ان کا خیال رکھتی ہے۔ 2۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਕੰਤਾ ਨਾਲਿ ਮਹੇਲੀਆ ਸੇਤੀ ਅਗਿ ਜਲਾਹਿ ॥ جو خواتین خاوندوں کے ساتھ آگ میں جل کر فوت ہوتی ہیں،
ਜੇ ਜਾਣਹਿ ਪਿਰੁ ਆਪਣਾ ਤਾ ਤਨਿ ਦੁਖ ਸਹਾਹਿ ॥ وہ تب ہی اپنے جسم پر تکلیف برداشت کرتی ہے، جب انہیں اپنا خاوند تسلیم کرتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਕੰਤ ਨ ਜਾਣਨੀ ਸੇ ਕਿਉ ਅਗਿ ਜਲਾਹਿ ॥ اے نانک! جو خواتین انہیں اپنا شوہر ہی نہیں سمجھتی، انہیں آگ میں جل کر ستی ہونے کی ضرورت نہیں۔
ਭਾਵੈ ਜੀਵਉ ਕੈ ਮਰਉ ਦੂਰਹੁ ਹੀ ਭਜਿ ਜਾਹਿ ॥੩॥ ان کا خاوند خواہ زندہ رہے یا فوت ہوجائے، وہ ان سے دور سے ہی بھاگ جاتی ہے۔ 3۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਤੁਧੁ ਦੁਖੁ ਸੁਖੁ ਨਾਲਿ ਉਪਾਇਆ ਲੇਖੁ ਕਰਤੈ ਲਿਖਿਆ ॥ اے رب! تو نے خوشی اور غم ایک ہی ساتھ پیدا کیا ہے اور تقدیر لکھ دی ہے۔
ਨਾਵੈ ਜੇਵਡ ਹੋਰ ਦਾਤਿ ਨਾਹੀ ਤਿਸੁ ਰੂਪੁ ਨ ਰਿਖਿਆ ॥ نام سے بڑا کوئی دوسرا تحفہ نہیں، نہ ہی اس کی کوئی شکل ہے، نہ ہی کوئی علامت ہے۔
ਨਾਮੁ ਅਖੁਟੁ ਨਿਧਾਨੁ ਹੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਨਿ ਵਸਿਆ ॥ نام تو ایک لافانی خزانہ ہے، جو گرو کے ذریعے ہی دل میں بستا ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਨਾਮੁ ਦੇਵਸੀ ਫਿਰਿ ਲੇਖੁ ਨ ਲਿਖਿਆ ॥ واہے گرو اپنے فضل سے جسے نام عطا کرتا ہے، وہ دوبارہ اس کی خوشی اور غم کی تقدیر نہیں لکھتا۔
ਸੇਵਕ ਭਾਇ ਸੇ ਜਨ ਮਿਲੇ ਜਿਨ ਹਰਿ ਜਪੁ ਜਪਿਆ ॥੬॥ جنہوں نے جذبہ عقیدت سے ہری نام کا ذکر کیا ہے، وہ لوگ اسی میں ضم ہوگئے ہیں۔ 6۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੨ ॥ شلوک محلہ 2۔
ਜਿਨੀ ਚਲਣੁ ਜਾਣਿਆ ਸੇ ਕਿਉ ਕਰਹਿ ਵਿਥਾਰ ॥ جو لوگ اس راز سے واقف ہیں کہ انہیں اس کائنات سے چلا جانا ہے، وہ کیوں جھوٹے پیشے کو فروغ دے؟
ਚਲਣ ਸਾਰ ਨ ਜਾਣਨੀ ਕਾਜ ਸਵਾਰਣਹਾਰ ॥੧॥ اپنا ہی کام سنوارنے والے لوگوں کو یہاں سے چلے جانے کے بارے میں کوئی سمجھ نہیں ہے۔ 1۔
ਮਃ ੨ ॥ محلہ 2۔
ਰਾਤਿ ਕਾਰਣਿ ਧਨੁ ਸੰਚੀਐ ਭਲਕੇ ਚਲਣੁ ਹੋਇ ॥ انسان زندگی کی ایک رات کے لیے دولت جمع کرتا ہے؛ لیکن وہ صبح ہوتے ہی فوت ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਲਿ ਨ ਚਲਈ ਫਿਰਿ ਪਛੁਤਾਵਾ ਹੋਇ ॥੨॥ اے نانک! بعد وفات دولت اس کے ساتھ نہیں جاتی، پھر اسے افسوس ہوتا ہے۔ 2۔
ਮਃ ੨ ॥ محلہ 2۔
ਬਧਾ ਚਟੀ ਜੋ ਭਰੇ ਨਾ ਗੁਣੁ ਨਾ ਉਪਕਾਰੁ ॥ جو کوئی مجبوری میں عائد جرمانہ کی ادائیگی کرتا ہے، اس میں نہ کوئی خوبی ہے اور نہ ہی اس کا احسان ہے۔
ਸੇਤੀ ਖੁਸੀ ਸਵਾਰੀਐ ਨਾਨਕ ਕਾਰਜੁ ਸਾਰੁ ॥੩॥ اے نانک! وہی کام اعلیٰ ہے، جسے وہ اپنی خوشی سے انجام دیتا ہے۔ 3۔
ਮਃ ੨ ॥ محلہ 2۔
ਮਨਹਠਿ ਤਰਫ ਨ ਜਿਪਈ ਜੇ ਬਹੁਤਾ ਘਾਲੇ ॥ کوئی بھی انسان اپنی قلبی ضد کی وجہ سے رب کو اپنے حق میں نہیں کرسکتا، خواہ وہ خوب پرستش کرتا رہے۔
ਤਰਫ ਜਿਣੈ ਸਤ ਭਾਉ ਦੇ ਜਨ ਨਾਨਕ ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰੇ ॥੪॥ اے نانک! وہی شخص کامیابی حاصل کرتا ہے، جو سچا عشق پیش کرتا ہے اور کلام پر غور و خوض کرتا ہے۔ 4۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਕਰਤੈ ਕਾਰਣੁ ਜਿਨਿ ਕੀਆ ਸੋ ਜਾਣੈ ਸੋਈ ॥ جس رب نے قدرت کو پیدا کیا ہے، وہی اس سے واقف ہے۔
ਆਪੇ ਸ੍ਰਿਸਟਿ ਉਪਾਈਅਨੁ ਆਪੇ ਫੁਨਿ ਗੋਈ ॥ اس نے خود ہی کائنات کو وجود بخشا ہے اور خود اسے فنا بھی کردیتا ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top