Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-66

Page 66

ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੩ ॥ شری راگو محلہ 3۔
ਪੰਖੀ ਬਿਰਖਿ ਸੁਹਾਵੜਾ ਸਚੁ ਚੁਗੈ ਗੁਰ ਭਾਇ ॥ روح جيسا پرندہ، جسم نما خوبصورت درخت پر بیٹھ کر گرو جى کی خواہش کے مطابق سچ نام جيسا دانہ چنتا ہے۔
ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਵੈ ਸਹਜਿ ਰਹੈ ਉਡੈ ਨ ਆਵੈ ਜਾਇ ॥ وہ ہری رس پیتا ہے، اور انتہائی خوشی میں رہتا ہے اور وه وہاں نہ اڑتا ، آتا يا جاتا ہے۔
ਨਿਜ ਘਰਿ ਵਾਸਾ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਸਮਾਇ ॥੧॥ وہ اپنی ذات كے اندر ٹھکانہ حاصل كر لیتا ہے اور ہری نام میں مگن ہو جاتا ہے۔1
ਮਨ ਰੇ ਗੁਰ ਕੀ ਕਾਰ ਕਮਾਇ ॥ اے میرے من! تو گرو کی خدمت کركے ان کی تعلیمات كے مطابق عمل کر۔
ਗੁਰ ਕੈ ਭਾਣੈ ਜੇ ਚਲਹਿ ਤਾ ਅਨਦਿਨੁ ਰਾਚਹਿ ਹਰਿ ਨਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر تم گرو کی مرضی كے مطابق چلو گے، تب تم رات دن رب کے نام میں مگن رہو گے۔ 1 وقفہ
ਪੰਖੀ ਬਿਰਖ ਸੁਹਾਵੜੇ ਊਡਹਿ ਚਹੁ ਦਿਸਿ ਜਾਹਿ ॥ كئى جسم نما درخت بہت خوبصورت ہیں لیکن روح جيسے پرندے ان پر ٹک كر نہیں بیٹھتے۔ وہ ممتا جيسى دانا چن نے کے لیے اڑ كر چاروں سمتوں میں جاتے رہتے ہیں۔
ਜੇਤਾ ਊਡਹਿ ਦੁਖ ਘਣੇ ਨਿਤ ਦਾਝਹਿ ਤੈ ਬਿਲਲਾਹਿ ॥ جتنا زياہ وه (اوپر) اڑتے ہیں، اتنا زیادہ تکلیف برداشت كرتے ہیں۔ وہ ہر وقت دکھوں اور غموں میں مگن رہ کر جلتے اور ماتم کرتے رہتے ہیں۔
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਮਹਲੁ ਨ ਜਾਪਈ ਨਾ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਫਲ ਪਾਹਿ ॥੨॥ گرو کے علاوہ ان كو رب کا محل ديكهائى نہیں ديتا ، نہ ہی وه امرت کے پھل كو حاصل كرتے ہیں ۔2
ਗੁਰਮੁਖਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਹਰੀਆਵਲਾ ਸਾਚੈ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਇ ॥ برہما کا روپ گرو مکھ خود ہرے بهرے درخت جيسا ہے۔ اس كو قدرتی طور پر ہى سچے رب کی محبت کى مہربانى حاصل ہوتى ہے۔
ਸਾਖਾ ਤੀਨਿ ਨਿਵਾਰੀਆ ਏਕ ਸਬਦਿ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ وہ تینوں شاخوں (ست، رج اور تم) کو کاٹ کر اونچا اٹھتا ہے اور ایک لفظ كے ساتھ پیار لگاتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਫਲੁ ਹਰਿ ਏਕੁ ਹੈ ਆਪੇ ਦੇਇ ਖਵਾਇ ॥੩॥ صرف رب کا نام ہی امرت پھل ہے۔ وہ خود ہی مہربانى كركے اس كو كهانے كے ليے دیتا ہے۔ 3
ਮਨਮੁਖ ਊਭੇ ਸੁਕਿ ਗਏ ਨਾ ਫਲੁ ਤਿੰਨਾ ਛਾਉ ॥ بد نصيب ایسے درخت ہیں، جو کھڑے کھڑے سوکھ جاتے ہیں۔ ان میں کوئی پھل اور سایہ نہیں ۔
ਤਿੰਨਾ ਪਾਸਿ ਨ ਬੈਸੀਐ ਓਨਾ ਘਰੁ ਨ ਗਿਰਾਉ ॥ ان جاہل انسانوں کى صحبت اختيارنہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ان کا کوئی بهى گھر اور گاؤں نہیں ہوتا۔
ਕਟੀਅਹਿ ਤੈ ਨਿਤ ਜਾਲੀਅਹਿ ਓਨਾ ਸਬਦੁ ਨ ਨਾਉ ॥੪॥ وہ ہمیشہ کاٹے اور جلائے جاتے ہیں۔ ان کے پاس نہ گرو کی تعلیم ہے اور نہ ہى ہری کا نام ہے ۔4
ਹੁਕਮੇ ਕਰਮ ਕਮਾਵਣੇ ਪਇਐ ਕਿਰਤਿ ਫਿਰਾਉ ॥ انسان رب کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہیں اور اپنے پچھلے جنم کے اعمال کے مطابق بهٹكتے پهرتے ہیں۔
ਹੁਕਮੇ ਦਰਸਨੁ ਦੇਖਣਾ ਜਹ ਭੇਜਹਿ ਤਹ ਜਾਉ ॥ رب کے حکم کے مطابق گرومکھ اس كا ديدار كرتے ہیں اور جہاں وه ان كو بهيجتا ہے، وہاں وه جاتے ہیں۔
ਹੁਕਮੇ ਹਰਿ ਹਰਿ ਮਨਿ ਵਸੈ ਹੁਕਮੇ ਸਚਿ ਸਮਾਉ ॥੫॥ اپنے حکم كے ذريعے رب گرومکھوں کے دل میں ٹكتا ہے اور اس کے حکم كے ذريعے ہى وہ سچ میں مگن ہو جاتے ہیں۔5
ਹੁਕਮੁ ਨ ਜਾਣਹਿ ਬਪੁੜੇ ਭੂਲੇ ਫਿਰਹਿ ਗਵਾਰ ॥ بے وقوف، بدکار روحیں رب کی مرضی کو نہیں سمجھتے اور الجھن میں پڑے حيات و موت کے چکر پڑكر بھٹکتے پهرتے ہیں۔
ਮਨਹਠਿ ਕਰਮ ਕਮਾਵਦੇ ਨਿਤ ਨਿਤ ਹੋਹਿ ਖੁਆਰੁ ॥ دماغ کی ضد کے مطابق وہ کام کرتے ہیں اور ہمیشہ ہى داغدار ہوتے ہیں۔
ਅੰਤਰਿ ਸਾਂਤਿ ਨ ਆਵਈ ਨਾ ਸਚਿ ਲਗੈ ਪਿਆਰੁ ॥੬॥ ان کے اندر سکون اور امن نہیں آتا اور وہ حقیقی شکل ہری كے ساتھ محبت نہیں کر پا تے ۔6
ਗੁਰਮੁਖੀਆ ਮੁਹ ਸੋਹਣੇ ਗੁਰ ਕੈ ਹੇਤਿ ਪਿਆਰਿ ॥ جو گرو کے ساتھ پیار اور محبت كرتے ہیں۔ ان گرومکھوں کے چہرے خوبصورت ہو جاتے ہیں۔
ਸਚੀ ਭਗਤੀ ਸਚਿ ਰਤੇ ਦਰਿ ਸਚੈ ਸਚਿਆਰ ॥ وہ سچ کی عقیدت میں مگن رہتے ہیں اور سچ کے ساتھ رنگے رہتے ہیں اور رب کے دروازے پر سچے کے طور پر باعزت ہوتے ہیں۔
ਆਏ ਸੇ ਪਰਵਾਣੁ ਹੈ ਸਭ ਕੁਲ ਕਾ ਕਰਹਿ ਉਧਾਰੁ ॥੭॥ ان انسانوں كى ہى دنیا میں آمد قبول ہوتى ہے، اور اپنے پورے قبیلے کا بھی نجات كر ديتے ہیں۔ 7۔
ਸਭ ਨਦਰੀ ਕਰਮ ਕਮਾਵਦੇ ਨਦਰੀ ਬਾਹਰਿ ਨ ਕੋਇ ॥ ہر جاندار رب کی نظر کے تحت کام کرتا ہے۔ کوئی جاندار اس کی نظروں سے اوجھل نہیں ۔
ਜੈਸੀ ਨਦਰਿ ਕਰਿ ਦੇਖੈ ਸਚਾ ਤੈਸਾ ਹੀ ਕੋ ਹੋਇ ॥ رب جس شخص پر جيسى نظر کرم کرتا ہے، انسان ويسا ہی ہو جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਵਡਾਈਆ ਕਰਮਿ ਪਰਾਪਤਿ ਹੋਇ ॥੮॥੩॥੨੦॥ اے نانک! انسان کو نام کے ذريعے ہی شہرت ملتی ہے اور نام كا حصول رب کے مہربانى سے ہوتى ہے۔ 8- 3-20
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੩ ॥ شری راگو محلہ 3۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਈਐ ਮਨਮੁਖਿ ਬੂਝ ਨ ਪਾਇ ॥ گرومکھ رب کے نام کا دھیان کرتے ہیں لیکن بدنصيب كو رب کے دھیان کى سمجھ نہیں ہوتى ۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਦਾ ਮੁਖ ਊਜਲੇ ਹਰਿ ਵਸਿਆ ਮਨਿ ਆਇ ॥ گرومکھ کا چہرہ ہمیشہ روشن رہتا ہے اور رب اس کے دل میں بستا ہے۔
ਸਹਜੇ ਹੀ ਸੁਖੁ ਪਾਈਐ ਸਹਜੇ ਰਹੈ ਸਮਾਇ ॥੧॥ اسے آرام دہ سکون کا حصول ہوتا ہے۔ وہ آرام ہی نام میں مگن رہتا ہے۔
ਭਾਈ ਰੇ ਦਾਸਨਿ ਦਾਸਾ ਹੋਇ ॥ اے بھائی! تم رب کے پیروکاروں کا پیروکار بن جا۔
ਗੁਰ ਕੀ ਸੇਵਾ ਗੁਰ ਭਗਤਿ ਹੈ ਵਿਰਲਾ ਪਾਏ ਕੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کی خدمت سے ہی گرو كى عقیدت ہے، لیکن اس کا حصول کوئى نایاب ہی حاصل كرتاہے۔ 1 وقفہ
ਸਦਾ ਸੁਹਾਗੁ ਸੁਹਾਗਣੀ ਜੇ ਚਲਹਿ ਸਤਿਗੁਰ ਭਾਇ ॥ جو خوش قسمت عورت ستگرو کی مرضی کے مطابق برتاؤ کرتی ہے،وه ہمیشہ خوش قسمت ہوتی ہے۔
ਸਦਾ ਪਿਰੁ ਨਿਹਚਲੁ ਪਾਈਐ ਨਾ ਓਹੁ ਮਰੈ ਨ ਜਾਇ ॥ وه لافانی اور اٹل رب كو حاصل ہو جاتى ہے۔ وہ نہ مرتا ہے اور نہ ہى جاتا ہے۔
ਸਬਦਿ ਮਿਲੀ ਨਾ ਵੀਛੁੜੈ ਪਿਰ ਕੈ ਅੰਕਿ ਸਮਾਇ ॥੨॥ وہ لفظ کے ذریعے رب سے ملاپ کرتی ہے، اس لیے اسے جدائى نہیں ہوتی۔ بلكہ اپنے رب کی گود میں مگن ہو جاتى ہے۔ 2۔
ਹਰਿ ਨਿਰਮਲੁ ਅਤਿ ਊਜਲਾ ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਪਾਇਆ ਨ ਜਾਇ ॥ ری پاكيزه اور بہت روشن ہے۔ گرو کے بغیر وه حاصل نہیں ہوتا۔
ਪਾਠੁ ਪੜੈ ਨਾ ਬੂਝਈ ਭੇਖੀ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਇ ॥ صحیفوں کا مطالعہ کرنے سے انسان كو اس کا ادراک نہیں ہوتا ۔ دکھاوا کرنے والے وہم کی بھول بھلیا میں پڑے بهٹكے ہوئے ہیں۔
ਗੁਰਮਤੀ ਹਰਿ ਸਦਾ ਪਾਇਆ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਸਮਾਇ ॥੩॥ خدا تو ہمیشہ ہی گرو کے ذہن کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔ گرومکھ کی رسنا میں ہری کا رس سمایا رہتا ہے۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਚੁਕਾਇਆ ਗੁਰਮਤੀ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਇ ॥ گرو کی تعلیمات کے ذریعے انسان ممتا کے وہم کو ختم کردیتا ہے۔ وہ آرام دہ حالت حاصل کر کے رب کی محبت میں مگن رہتا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/