Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 497

Page 497

ਕਲਿ ਕਲੇਸ ਮਿਟੇ ਖਿਨ ਭੀਤਰਿ ਨਾਨਕ ਸਹਜਿ ਸਮਾਇਆ ॥੪॥੫॥੬॥ اے نانک! ایک ہی لمحے میں اس کے باطن سے تکلیف و پریشانی دور ہوگئی اور وہ بآسانی ہی صدق میں سما گیا۔ 4۔ 5 ۔ 6۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گجری محلہ 5۔
ਜਿਸੁ ਮਾਨੁਖ ਪਹਿ ਕਰਉ ਬੇਨਤੀ ਸੋ ਅਪਨੈ ਦੁਖਿ ਭਰਿਆ ॥ میں جس شخص کے پاس بھی (اپنی پریشانی کا) ذکر کرتا ہوں، وہ پہلے ہی غموں سے بھرا ملتا ہے۔
ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਜਿਨਿ ਰਿਦੈ ਅਰਾਧਿਆ ਤਿਨਿ ਭਉ ਸਾਗਰੁ ਤਰਿਆ ॥੧॥ جس شخص نے اپنے دل میں پربرہما کی عبادت کی ہے، وہی دنیوی سمندر سے پار ہوا ہے۔ 1۔
ਗੁਰ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਕੋ ਨ ਬ੍ਰਿਥਾ ਦੁਖੁ ਕਾਟੈ ॥ گرو ہری کے بغیر دوسرا کوئی بھی دکھ اور تکلیف کو دور نہیں کرسکتا۔
ਪ੍ਰਭੁ ਤਜਿ ਅਵਰ ਸੇਵਕੁ ਜੇ ਹੋਈ ਹੈ ਤਿਤੁ ਮਾਨੁ ਮਹਤੁ ਜਸੁ ਘਾਟੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر انسان واہے گرو کو چھوڑ کر کسی دوسرے کا خادم بن جائے، تو اس کی عزت، اہمیت اور شہرت کم ہوجاتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਾਇਆ ਕੇ ਸਨਬੰਧ ਸੈਨ ਸਾਕ ਕਿਤ ਹੀ ਕਾਮਿ ਨ ਆਇਆ ॥ دنیوی تعلقات، رشتے دار اور بھائی کوئی کام نہیں آتے۔
ਹਰਿ ਕਾ ਦਾਸੁ ਨੀਚ ਕੁਲੁ ਊਚਾ ਤਿਸੁ ਸੰਗਿ ਮਨ ਬਾਂਛਤ ਫਲ ਪਾਇਆ ॥੨॥ ان سب سے اعلیٰ نچلے خاندان کا ہری کا غلام ہے، اس کی صحبت میں رہنے سے مطلوبہ پھل حاصل ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਲਾਖ ਕੋਟਿ ਬਿਖਿਆ ਕੇ ਬਿੰਜਨ ਤਾ ਮਹਿ ਤ੍ਰਿਸਨ ਨ ਬੂਝੀ ॥ برائیوں کے ذریعے انسان ہزاروں اور لاکھوں آسائشیں حاصل کرسکتا ہے؛ لیکن اس کے باوجود اس کی خواہشات پوری نہیں ہوتی۔
ਸਿਮਰਤ ਨਾਮੁ ਕੋਟਿ ਉਜੀਆਰਾ ਬਸਤੁ ਅਗੋਚਰ ਸੂਝੀ ॥੩॥ نام کا ذکر کرنے سے میرے دل میں رب کا نور اتنا روشن ہوگیا ہے، جتنا کروڑوں سورج کی روشنی ہوتی ہے اور مجھے غیر مرئی شئی کی سمجھ حاصل ہوگئی ہے یعنی رب کا دیدار ہوگیا ہے۔ 3۔
ਫਿਰਤ ਫਿਰਤ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਰੈ ਦੁਆਰਿ ਆਇਆ ਭੈ ਭੰਜਨ ਹਰਿ ਰਾਇਆ ॥ اے خوف کا خاتمہ کرنے والے رب! میں بھٹکتا ہوا تیرے در پر آیا ہوں۔
ਸਾਧ ਕੇ ਚਰਨ ਧੂਰਿ ਜਨੁ ਬਾਛੈ ਸੁਖੁ ਨਾਨਕ ਇਹੁ ਪਾਇਆ ॥੪॥੬॥੭॥ نانک کا بیان ہے کہ میں سنتوں کے قدموں کی خاک کا ہی خواست گار ہوں اور مجھے خوشی حاصل ہوئی ہے۔ 4۔ 6۔ 7۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਪੰਚਪਦਾ ਘਰੁ ੨॥ گجری محلہ 5 پنچپدا گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے صادق گرو کے کرم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਪ੍ਰਥਮੇ ਗਰਭ ਮਾਤਾ ਕੈ ਵਾਸਾ ਊਹਾ ਛੋਡਿ ਧਰਨਿ ਮਹਿ ਆਇਆ ॥ سب سے پہلے انسان ماں کے پیٹ میں داخل ہوا، پھر اس کے بعد اسے چھوڑ کر زمین پر آیا ہے۔
ਚਿਤ੍ਰ ਸਾਲ ਸੁੰਦਰ ਬਾਗ ਮੰਦਰ ਸੰਗਿ ਨ ਕਛਹੂ ਜਾਇਆ ॥੧॥ وہ آخری وقت میں نگار خانہ، حسین باغ اور مندر کچھ بھی ساتھ لے کر نہیں جاتا۔ 1۔
ਅਵਰ ਸਭ ਮਿਥਿਆ ਲੋਭ ਲਬੀ ॥ بقیہ تمام خواہش اور حرص جھوٹے ہیں۔
ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਦੀਓ ਹਰਿ ਨਾਮਾ ਜੀਅ ਕਉ ਏਹਾ ਵਸਤੁ ਫਬੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ کامل گرو نے (مجھے) ہری کا نام عطا کیا ہے، صرف یہی ایک چیز ہے، جو (میری) روح کے لیے موزوں ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਇਸਟ ਮੀਤ ਬੰਧਪ ਸੁਤ ਭਾਈ ਸੰਗਿ ਬਨਿਤਾ ਰਚਿ ਹਸਿਆ ॥ انسان اپنے محبوب رفیق، رشتے دار، بیٹے، بھائی اور بیوی سے پیار کرکے ہنستا ہے، کھیلتا ہے؛
ਜਬ ਅੰਤੀ ਅਉਸਰੁ ਆਇ ਬਨਿਓ ਹੈ ਉਨ੍ਹ੍ਹ ਪੇਖਤ ਹੀ ਕਾਲਿ ਗ੍ਰਸਿਆ ॥੨॥ لیکن جب آخری وقت آتا ہے، تو ان کی نظروں کے سامنے ہی موت اسے نگل لیتی ہے۔ 2۔
ਕਰਿ ਕਰਿ ਅਨਰਥ ਬਿਹਾਝੀ ਸੰਪੈ ਸੁਇਨਾ ਰੂਪਾ ਦਾਮਾ ॥ انسان بہت جد و جہد کرکے دولت، جائیداد، سونا، چاندی اور پیسے جمع کرتا ہے؛ لیکن
ਭਾੜੀ ਕਉ ਓਹੁ ਭਾੜਾ ਮਿਲਿਆ ਹੋਰੁ ਸਗਲ ਭਇਓ ਬਿਰਾਨਾ ॥੩॥ بوجھ اٹھانے والے کو تو صرف اس کا بھاڑا (محنتانہ) ملتا ہے، بقیہ سب کچھ دوسروں کے پاس چلا جاتا ہے۔ 3۔
ਹੈਵਰ ਗੈਵਰ ਰਥ ਸੰਬਾਹੇ ਗਹੁ ਕਰਿ ਕੀਨੇ ਮੇਰੇ ॥ وہ خوبصورت گھوڑے، ہاتھی اور چوپہیا بیل گاڑی جمع کرتا ہے اور پوری کوشش سے انہیں اپنا بنالیتا ہے؛
ਜਬ ਤੇ ਹੋਈ ਲਾਂਮੀ ਧਾਈ ਚਲਹਿ ਨਾਹੀ ਇਕ ਪੈਰੇ ॥੪॥ لیکن جب وہ طویل سفر پر جاتا ہے، یعنی فوت ہوجاتا ہے، تو اس کے ساتھ کوئی بھی ایک قدم تک نہیں چلتا، یعنی کوئی ساتھ نہیں جاتا۔ 4۔
ਨਾਮੁ ਧਨੁ ਨਾਮੁ ਸੁਖ ਰਾਜਾ ਨਾਮੁ ਕੁਟੰਬ ਸਹਾਈ ॥ ہری کا نام انسان کی حقیقی دولت ہے، نام ہی فرحت کا بادشاہ ہے اور ہری کا نام ہی خاندان اور رفیق ہے۔
ਨਾਮੁ ਸੰਪਤਿ ਗੁਰਿ ਨਾਨਕ ਕਉ ਦੀਈ ਓਹ ਮਰੈ ਨ ਆਵੈ ਜਾਈ ॥੫॥੧॥੮॥ گرو نے نانک کو ہری نام نما جائیداد عطا کیا ہے، وہ (نام) نہ ہی فنا ہوتا ہے اور نہ ہی کہیں آتا اور جاتا ہے۔5۔ 1۔ 8۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਤਿਪਦੇ ਘਰੁ ੨॥ گجری محلہ 5 تپدے گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਦੁਖ ਬਿਨਸੇ ਸੁਖ ਕੀਆ ਨਿਵਾਸਾ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਜਲਨਿ ਬੁਝਾਈ ॥ پریشانی دور ہوگئی ہے، ساری خوشیاں مل گئی ہی اور پیاس کی تکلیف بھی دور ہوگئی ہے۔
ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਸਤਿਗੁਰੂ ਦ੍ਰਿੜਾਇਆ ਬਿਨਸਿ ਨ ਆਵੈ ਜਾਈ ॥੧॥ کیونکہ صادق گرو نے رب کے نام کا خزانہ مضبوط کردیا ہے، جو نہ ہی فنا ہوتا ہے اور نہ ہی کہیں جاتا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਜਪਿ ਮਾਇਆ ਬੰਧਨ ਤੂਟੇ ॥ ہری کا ذکر کرنے سے مایا کا بندھن ٹوٹ گیا ہے۔
ਭਏ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਦਇਆਲ ਪ੍ਰਭ ਮੇਰੇ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਮਿਲਿ ਛੂਟੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میرا رب مجھ پر رحیم و کریم ہوگیا ہے اور سادھؤں کی صحبت میں رہ کر غلامی سے آزاد ہوگیا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html