Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 495

Page 495

ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਚਉਪਦੇ ਘਰੁ ੧॥ گجری محلہ 5 چؤپدے گھرو 1
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے صادق گرو کے کرم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਕਾਹੇ ਰੇ ਮਨ ਚਿਤਵਹਿ ਉਦਮੁ ਜਾ ਆਹਰਿ ਹਰਿ ਜੀਉ ਪਰਿਆ ॥ اے دل! تو کس لیے فکر مند ہے، جب کہ پوری کائنات کے انتظام کی ذمے داری خود رب انجام دے رہا ہے۔
ਸੈਲ ਪਥਰ ਮਹਿ ਜੰਤ ਉਪਾਏ ਤਾ ਕਾ ਰਿਜਕੁ ਆਗੈ ਕਰਿ ਧਰਿਆ ॥੧॥ شکل و صورت سے پاک رب نے جن مخلوقات کو چٹانوں اور پتھروں میں پیدا کیا ہے، ان کا کھانا بھی اس نے پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔
ਮੇਰੇ ਮਾਧਉ ਜੀ ਸਤਸੰਗਤਿ ਮਿਲੇ ਸਿ ਤਰਿਆ ॥ اے شکل و صورت سے پاک رب! جو بھی سنتوں کی صحبت میں بیٹھا ہے، وہ دنیوی سمندر سے پار ہوگیا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ਸੂਕੇ ਕਾਸਟ ਹਰਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس نے گرو کے فضل سے اعلٰی مقام (نجات) حاصل کیا ہے اور اس کا دل ایسا ہوگیا ہے، جیسے سوکھی لکڑی ہری ہوجاتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਨਨਿ ਪਿਤਾ ਲੋਕ ਸੁਤ ਬਨਿਤਾ ਕੋਇ ਨ ਕਿਸ ਕੀ ਧਰਿਆ ॥ زندگی میں ماں، باپ، بیٹا، بیوی اور دوسرے رشتہ داروں میں سے کوئی بھی کسی جگہ سہارا نہیں ہوتا۔
ਸਿਰਿ ਸਿਰਿ ਰਿਜਕੁ ਸੰਬਾਹੇ ਠਾਕੁਰੁ ਕਾਹੇ ਮਨ ਭਉ ਕਰਿਆ ॥੨॥ شکل و صورت سے پاک رب خود ہر ایک مخلوق کو کائنات میں پیدا کر کے اشیائے خورد فراہم کرتا ہے، پھر اے دل! تو کیوں خوف زدہ ہوتا ہے؟ 2۔
ਊਡੈ ਊਡਿ ਆਵੈ ਸੈ ਕੋਸਾ ਤਿਸੁ ਪਾਛੈ ਬਚਰੇ ਛਰਿਆ ॥ راج ہنس کا گروپ اڑکر سینکڑوں میل دور چلا جاتا ہے اور وہ اپنے بچوں کو پیچھے (اپنے گھونسلے میں ہی) چھوڑ آتا ہے۔
ਉਨ ਕਵਨੁ ਖਲਾਵੈ ਕਵਨੁ ਚੁਗਾਵੈ ਮਨ ਮਹਿ ਸਿਮਰਨੁ ਕਰਿਆ ॥੩॥ ان کو پیچھے کون کھانا کھلاتا ہے، کون کھیل کھلاتا ہے یعنی ان کی پرورش ان کی ماں کے بغیر کون کرتا ہے، (جواب میں کہا) ان کی ماں اپنے بچوں کو دل میں یاد کرتی ہے، یہی ان کی پرورش کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ 3۔
ਸਭ ਨਿਧਾਨ ਦਸ ਅਸਟ ਸਿਧਾਨ ਠਾਕੁਰ ਕਰ ਤਲ ਧਰਿਆ ॥ "(پدم، شنکھدی) تمام نو ندھیاں، (مہاپران شری مدبھاگوت میں کندہ) اٹھارہ سدھیاں شکل و صورت سے پاک رب نے اپنی ہتھیلی پر رکھی ہوئی ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਬਲਿ ਬਲਿ ਸਦ ਬਲਿ ਜਾਈਐ ਤੇਰਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਰਾਵਰਿਆ ॥੪॥੧॥ اے نانک! میں ایسے رب پر میں ہمیشہ قربان جاتا ہوں، جس لامحدود غیر متشکل رب کی کوئی حد اور انتہا نہیں ہے۔ 4۔ 1۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਚਉਪਦੇ ਘਰੁ ੨॥ گجری محلہ 5 چؤپدے گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਕਿਰਿਆਚਾਰ ਕਰਹਿ ਖਟੁ ਕਰਮਾ ਇਤੁ ਰਾਤੇ ਸੰਸਾਰੀ ॥ دنیا کے لوگ زندگی میں رسومات اور چھ عمل کرتے رہتے ہیں،
ਅੰਤਰਿ ਮੈਲੁ ਨ ਉਤਰੈ ਹਉਮੈ ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਬਾਜੀ ਹਾਰੀ ॥੧॥ لیکن ان کے باطن سے کبر کی گندگی دور نہیں ہوتی۔ غرور کے بغیر وہ اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ 1۔
ਮੇਰੇ ਠਾਕੁਰ ਰਖਿ ਲੇਵਹੁ ਕਿਰਪਾ ਧਾਰੀ ॥ اے میرے آقا! برائے کرم مجھے بچا لیجئے۔
ਕੋਟਿ ਮਧੇ ਕੋ ਵਿਰਲਾ ਸੇਵਕੁ ਹੋਰਿ ਸਗਲੇ ਬਿਉਹਾਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ کروڑوں میں سے کوئی نادر شخص ہی رب کا خادم ہے، بقیہ سب ہی دنیوی تاجر پیشہ ہیں۔ 1۔ وقفہ ۔
ਸਾਸਤ ਬੇਦ ਸਿਮ੍ਰਿਤਿ ਸਭਿ ਸੋਧੇ ਸਭ ਏਕਾ ਬਾਤ ਪੁਕਾਰੀ ॥ شاستر، وید، اسمرتیاں وغیرہ گرنتھوں کا تجزیہ کیا ہے، وہ سب ایک ہی سچی بات بتاتی ہے کہ
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਮੁਕਤਿ ਨ ਕੋਊ ਪਾਵੈ ਮਨਿ ਵੇਖਹੁ ਕਰਿ ਬੀਚਾਰੀ ॥੨॥ گرو کے بغیر کوئی بھی نجات حاصل نہیں کرسکتا، خواہ اپنے دل میں غور و خوض کرکے دیکھ لے ۔ 2۔
ਅਠਸਠਿ ਮਜਨੁ ਕਰਿ ਇਸਨਾਨਾ ਭ੍ਰਮਿ ਆਏ ਧਰ ਸਾਰੀ ॥ اگر کوئی شخص خواہ اڑسٹھ زیارت گاہوں پر غسل کرلے، خواہ پورے روئے زمین کا طواف کرلے اور
ਅਨਿਕ ਸੋਚ ਕਰਹਿ ਦਿਨ ਰਾਤੀ ਬਿਨੁ ਸਤਿਗੁਰ ਅੰਧਿਆਰੀ ॥੩॥ اگر وہ دن رات مختلف جسمانی پاکیزگی کی ترکیب کرلے، اس کے باوجود صادق گرو کے بغیر دولت کی ہوس کی تاریکی دور نہیں ہوگی۔ 3۔
ਧਾਵਤ ਧਾਵਤ ਸਭੁ ਜਗੁ ਧਾਇਓ ਅਬ ਆਏ ਹਰਿ ਦੁਆਰੀ ॥ ساری کائنات کا طواف کرنے کے بعد اب ہم ہری کے در پر آئے ہیں۔
ਦੁਰਮਤਿ ਮੇਟਿ ਬੁਧਿ ਪਰਗਾਸੀ ਜਨ ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਤਾਰੀ ॥੪॥੧॥੨॥ واہے گرو نے میری بے عقلی مٹا کر میری عقل کو روشن کردیا ہے۔ اے نانک! رب نے مجھے گرو کے ذریعے دنیوی سمندر سے پار کردیا ہے۔ 4۔ 1۔ 2۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گجری محلہ 5۔
ਹਰਿ ਧਨੁ ਜਾਪ ਹਰਿ ਧਨੁ ਤਾਪ ਹਰਿ ਧਨੁ ਭੋਜਨੁ ਭਾਇਆ ॥ ہری کا نام دولت ہی میرا ذکر، میری روحانی ریاضت اور میرا پسندیدہ کھانا ہے، مجھے نام کی یہ دولت بہت محبوب ہے۔
ਨਿਮਖ ਨ ਬਿਸਰਉ ਮਨ ਤੇ ਹਰਿ ਹਰਿ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਮਹਿ ਪਾਇਆ ॥੧॥ میں ایک لمحے کے لیے بھی اپنے دل سے رب کو نہیں بھولتا، جسے میں نے سادھؤں کی صحبت میں رہ کر پایا ہے۔ 1۔
ਮਾਈ ਖਾਟਿ ਆਇਓ ਘਰਿ ਪੂਤਾ ॥ اے میری ماں! تیرا بیٹا نام کی دولت کا فائدہ کما کر گھر آیا ہے۔
ਹਰਿ ਧਨੁ ਚਲਤੇ ਹਰਿ ਧਨੁ ਬੈਸੇ ਹਰਿ ਧਨੁ ਜਾਗਤ ਸੂਤਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اب میں چلتے، بیٹھتے، بیدار ہوتے اور سوتے ہوئے بھی ہری کا نام ہی کماتا رہتا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਹਰਿ ਧਨੁ ਇਸਨਾਨੁ ਹਰਿ ਧਨੁ ਗਿਆਨੁ ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਲਾਇ ਧਿਆਨਾ ॥ ہری کی نام دولت ہی میری زیارتِ غسل اور علم ہے اور میں نے اپنی توجہ ہری کے ساتھ ہی مرکوز کی ہوئی ہے۔
ਹਰਿ ਧਨੁ ਤੁਲਹਾ ਹਰਿ ਧਨੁ ਬੇੜੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਤਾਰਿ ਪਰਾਨਾ ॥੨॥ ہری نام کی دولت میرا بیڑا اور میری کشتی ہے اور ہری رب ہی مجھے دنیوی سمندر سے پار کروانے کے لیے جہاز ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html