Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 349

Page 349

ਕੀਮਤਿ ਪਾਇ ਨ ਕਹਿਆ ਜਾਇ ॥ درحقیقت اس صفاتِ ذاتِ باری تعالیٰ کی قدر کا نہ کوئی اندازہ لگاسکتا ہے اور نہ ہی کوئی اس کا انجام بتاسکتا ہے؛ کیونکہ وہ لامتناہی اور لامحدود ہے۔
ਕਹਣੈ ਵਾਲੇ ਤੇਰੇ ਰਹੇ ਸਮਾਇ ॥੧॥ جنہوں نے تیری شان کی انتہا پائی ہے، یعنی تیرے شکل وجودی کو جانا ہے، وہ تجھ میں ہی مل جاتا ہے۔ 1۔
ਵਡੇ ਮੇਰੇ ਸਾਹਿਬਾ ਗਹਿਰ ਗੰਭੀਰਾ ਗੁਣੀ ਗਹੀਰਾ ॥ اے میرے شکل و صورت سے پاک رب! تو اعلیٰ ترین ہے، فطرت میں مستحکم اور خوبیوں کا خزانہ ہے۔
ਕੋਈ ਨ ਜਾਣੈ ਤੇਰਾ ਕੇਤਾ ਕੇਵਡੁ ਚੀਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ آپ کی وسعت کتنی ہے، کسی کو بھی اس حقیقت کا علم نہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਭਿ ਸੁਰਤੀ ਮਿਲਿ ਸੁਰਤਿ ਕਮਾਈ ॥ تمام مراقبہ کرنے والے حضرات نے مل کر اپنا دل لگایا ہے۔
ਸਭ ਕੀਮਤਿ ਮਿਲਿ ਕੀਮਤਿ ਪਾਈ ॥ تمام اہل عقل نے مل کر آپ کی انتہا جاننے کی کوشش کی۔
ਗਿਆਨੀ ਧਿਆਨੀ ਗੁਰ ਗੁਰ ਹਾਈ ॥ اہل علم، اعلیٰ قسم کا مراقب، گرو اور گروؤں کے بھی گرو
ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਈ ਤੇਰੀ ਤਿਲੁ ਵਡਿਆਈ ॥੨॥ آپ کی شان کو ذرہ برابر بھی بیان نہیں کرسکتا۔ 2۔
ਸਭਿ ਸਤ ਸਭਿ ਤਪ ਸਭਿ ਚੰਗਿਆਈਆ ॥ تمام نیک صفات، تمام مراقبہ اور تمام نیک اعمال؛
ਸਿਧਾ ਪੁਰਖਾ ਕੀਆ ਵਡਿਆਈਆਂ ॥ کامل انسان، کامیابی کے برابر عظمت؛
ਤੁਧੁ ਵਿਣੁ ਸਿਧੀ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਈਆ ॥ آپ کے فضل کے بغیر مذکورہ بالا خصوصیات کی جو کامیابیاں ہیں، وہ کسی نے بھی حاصل نہیں کی۔
ਕਰਮਿ ਮਿਲੈ ਨਾਹੀ ਠਾਕਿ ਰਹਾਈਆ ॥੩॥ اگر یہ خوبیاں رب کے فضل سے حاصل ہوجائیں، تو انہیں کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ 3۔
ਆਖਣ ਵਾਲਾ ਕਿਆ ਬੇਚਾਰਾ ॥ اگر کوئی کہے کہ اے غیر متشکل رب! میں آپ کی تعریف بیان کرسکتا ہوں، تو وہ بے چارہ کیا کہسکتا ہے؟
ਸਿਫਤੀ ਭਰੇ ਤੇਰੇ ਭੰਡਾਰਾ ॥ کیونکہ اے رب! آپ کی حمد کے خزانے تو ویدوں، صحائف اور آپ کے پرستاروں کے دلوں میں بھرے پڑے ہیں۔
ਜਿਸੁ ਤੂੰ ਦੇਹਿ ਤਿਸੈ ਕਿਆ ਚਾਰਾ ॥ جنہیں آپ اپنی تعریف کرنے کی عقل عطا کرتے ہیں، ان پر کسی کا کیا زور چل سکتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਚੁ ਸਵਾਰਣਹਾਰਾ ॥੪॥੧॥ گرو نانک جی کہتے ہیں کہ وہ حقیقی صادق رب ہی سب کو خوبصورت کرنے والا ہے۔ 4۔ 1۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਆਖਾ ਜੀਵਾ ਵਿਸਰੈ ਮਰਿ ਜਾਉ ॥ جب میں یہ نام بھول جاتا ہوں، تو میں خود کو مردہ سمجھتا ہوں۔ یعنی رب کے نام میں ہی سکون محسوسکرتا ہوں، ورنہ میں غمگین ہوتا ہوں۔
ਆਖਣਿ ਅਉਖਾ ਸਾਚਾ ਨਾਉ ॥ لیکن یہ سچا نام بیان کرنا بہت مشکل ہے۔
ਸਾਚੇ ਨਾਮ ਕੀ ਲਾਗੈ ਭੂਖ ॥ اگر رب کے سچے نام کی(بھوک) آرزو ہو تو
ਤਿਤੁ ਭੂਖੈ ਖਾਇ ਚਲੀਅਹਿ ਦੂਖ ॥੧॥ وہ تمنا ہی تمام غموں کو دور کردیتی ہے۔ 1۔
ਸੋ ਕਿਉ ਵਿਸਰੈ ਮੇਰੀ ਮਾਇ ॥ تو اے ماں جی! پھر میں ایسا نام کیوں بھولوں؟
ਸਾਚਾ ਸਾਹਿਬੁ ਸਾਚੈ ਨਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ مالک سچا ہے اور اس کا نام بھی سچا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਾਚੇ ਨਾਮ ਕੀ ਤਿਲੁ ਵਡਿਆਈ ॥ واہے گرو کے حقیقی نام کی ذرہ برابر شان:
ਆਖਿ ਥਕੇ ਕੀਮਤਿ ਨਹੀ ਪਾਈ ॥ "(ویاسدی سنت) کہہ کر تھک گئے ہیں؛ لیکن وہ اس کی کبریائی کو نہیں جان پائے ہیں۔
ਜੇ ਸਭਿ ਮਿਲਿ ਕੈ ਆਖਣ ਪਾਹਿ ॥ اگر کائنات کے تمام ذی روح مل کر رب کریم کی تعریف کرنے لگیں تو
ਵਡਾ ਨ ਹੋਵੈ ਘਾਟਿ ਨ ਜਾਇ ॥੨॥ وہ نہ تعریف کرنے سے بڑا ہوتا ہے اور نہ تنقید کرنے سے گھٹتا ہے۔ 2۔
ਨਾ ਓਹੁ ਮਰੈ ਨ ਹੋਵੈ ਸੋਗੁ ॥ وہ غیر متشکل رب نہ تو کبھی مرتا ہے اور نہ ہی وہ کبھی غمگین ہوتا ہے۔
ਦੇਂਦਾ ਰਹੈ ਨ ਚੂਕੈ ਭੋਗੁ ॥ وہ کائنات کی مخلوقات کو غذا دیتا رہتا ہے، جو اس کے ذخیرہ میں کبھی ختم نہیں ہوتا۔
ਗੁਣੁ ਏਹੋ ਹੋਰੁ ਨਾਹੀ ਕੋਇ ॥ دانا رب جیسی خوبی صرف اسی میں ہے، کسی اور میں نہیں۔
ਨਾ ਕੋ ਹੋਆ ਨਾ ਕੋ ਹੋਇ ॥੩॥ ایسا واہے گرو نہ پہلے کبھی ہوا اور نہ ہی آئندہ کوئی ہوگا۔ 3۔
ਜੇਵਡੁ ਆਪਿ ਤੇਵਡ ਤੇਰੀ ਦਾਤਿ ॥ واہے گرو خود جتنا عظیم ہے، اس کی بخشش بھی اتنی ہی عظیم ہے۔
ਜਿਨਿ ਦਿਨੁ ਕਰਿ ਕੈ ਕੀਤੀ ਰਾਤਿ ॥ جس نے دن بناکر پھر رات بنائی ہے۔
ਖਸਮੁ ਵਿਸਾਰਹਿ ਤੇ ਕਮਜਾਤਿ ॥ ایسے رب کو جو بھول جائے، وہ نالائق ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਵੈ ਬਾਝੁ ਸਨਾਤਿ ॥੪॥੨॥ گرو نانک جی کہتے ہیں کہ واہے گرو کا نام ذکر کیے بغیر انسان چھوٹے ذاتی کا ہوتا ہے۔ 2۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਜੇ ਦਰਿ ਮਾਂਗਤੁ ਕੂਕ ਕਰੇ ਮਹਲੀ ਖਸਮੁ ਸੁਣੇ ॥ اگر کوئی فقیر رب کے دروازے پر پکارتا ہے، تو محل کا مالک رب اس کی پکار سن لیتا ہے۔
ਭਾਵੈ ਧੀਰਕ ਭਾਵੈ ਧਕੇ ਏਕ ਵਡਾਈ ਦੇਇ ॥੧॥ اے رب ! اپنے سائل کو عزت عطا کیجیے یا صبر دیجیے یا دھکے مار دیجیے۔ 1۔
ਜਾਣਹੁ ਜੋਤਿ ਨ ਪੂਛਹੁ ਜਾਤੀ ਆਗੈ ਜਾਤਿ ਨ ਹੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہر ایک ذی روح میں رب کا نور ہی سمایا ہوا ہے اور کسی سے ذات پات کے بارے میں مت پوچھو؛ کیونکہ آخرت میں کوئی ذاتی نہیں ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਆਪਿ ਕਰਾਏ ਆਪਿ ਕਰੇਇ ॥ واہے گرو خود ہی سب کچھ کرتا ہے اور خود ہی انسانوں سے کرواتا ہے۔
ਆਪਿ ਉਲਾਮ੍ਹ੍ਹੇ ਚਿਤਿ ਧਰੇਇ ॥ وہ خود ہی معتقدوں کی شکایات کی جانب توجہ دیتا ہے۔
ਜਾ ਤੂੰ ਕਰਣਹਾਰੁ ਕਰਤਾਰੁ ॥ اے خالقِ حقیقی! جب آپ ہی کرنے والے ہیں ، تو
ਕਿਆ ਮੁਹਤਾਜੀ ਕਿਆ ਸੰਸਾਰੁ ॥੨॥ میں دنیا کا محتاج کیوں بنوں اور کس کے لیے بنوں؟ 2۔
ਆਪਿ ਉਪਾਏ ਆਪੇ ਦੇਇ ॥ اے رب! آپ خود جانداروں کے خالق ہیں اور خو ہی سب کچھ دیتے ہیں۔
ਆਪੇ ਦੁਰਮਤਿ ਮਨਹਿ ਕਰੇਇ ॥ اے آقا! آپ خود ہی برائی کو روکتے ہو۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਵਸੈ ਮਨਿ ਆਇ ॥ جب گرو کے فضل سے رب انسان کے دل میں بس جاتا ہے۔
ਦੁਖੁ ਅਨ੍ਹ੍ਹੇਰਾ ਵਿਚਹੁ ਜਾਇ ॥੩॥ تو باطن سے اس کا غم اور اندھیرا دور ہوجاتا ہے۔ 3۔
ਸਾਚੁ ਪਿਆਰਾ ਆਪਿ ਕਰੇਇ ॥ وہ خود ہی دل میں سچائی کے لیے محبت پیدا کرتا ہے۔
ਅਵਰੀ ਕਉ ਸਾਚੁ ਨ ਦੇਇ ॥ وہ دوسروں (نفس پرستوں) کو پارسائی عطا نہیں کرتا۔
ਜੇ ਕਿਸੈ ਦੇਇ ਵਖਾਣੈ ਨਾਨਕੁ ਆਗੈ ਪੂਛ ਨ ਲੇਇ ॥੪॥੩॥ اے نانک! اگر وہ کسی کو خلوص عطا کرتا ہے، تو اس کے بعد اس کے اعمال کا حساب کتاب نہیں مانگتا۔ 4۔ 3۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਤਾਲ ਮਦੀਰੇ ਘਟ ਕੇ ਘਾਟ ॥ دل کے ارادے تال اور گھنگرؤں کی طرح ہیں اور
ਦੋਲਕ ਦੁਨੀਆ ਵਾਜਹਿ ਵਾਜ ॥ ان سے دنیا کا آرزو نما ڈھول امرت بج رہا ہے۔
ਨਾਰਦੁ ਨਾਚੈ ਕਲਿ ਕਾ ਭਾਉ ॥ کلی یوگ کے اثر سے دل نما نارد رقص کررہا ہے۔
ਜਤੀ ਸਤੀ ਕਹ ਰਾਖਹਿ ਪਾਉ ॥੧॥ پھر برہمچاری اور سچا انسان اپنا پاؤں کہاں رکھے؟ 1۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮ ਵਿਟਹੁ ਕੁਰਬਾਣੁ ॥ اے نانک! میں رب کے نام پر قربان جاتا ہوں۔
ਅੰਧੀ ਦੁਨੀਆ ਸਾਹਿਬੁ ਜਾਣੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ یہ دنیا (دولت کی ہوس میں پھنسنے کی وجہ سے) اندھی (بے علم) بنی ہوئی ہے؛ لیکن رب ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਗੁਰੂ ਪਾਸਹੁ ਫਿਰਿ ਚੇਲਾ ਖਾਇ ॥ دیکھو، کیسا الٹا طریقہ چل پڑا ہے کہ شاگرد ہی گرو سے کھاتا ہے؟"
ਤਾਮਿ ਪਰੀਤਿ ਵਸੈ ਘਰਿ ਆਇ ॥ وہ روٹی کھانے کے لالچ میں گرو کے گھر آکر رہتا ہے یعنی اس کا شاگرد بن جاتا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
http://kompen.jti.polinema.ac.id/system/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/thaigacor/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/pandemo/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/smaxwin/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/situs-gacor/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/demo-slot/ https://pdp.pasca.untad.ac.id/apps/akun-demo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/
https://jackpot-1131.com/ jp1131
http://kompen.jti.polinema.ac.id/system/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/thaigacor/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/pandemo/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/smaxwin/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/situs-gacor/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/demo-slot/ https://pdp.pasca.untad.ac.id/apps/akun-demo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/
https://jackpot-1131.com/ jp1131