Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-24

Page 24

ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੩ ॥ سری راگو محلہ 1 گھرو 3۔۔
ਅਮਲੁ ਕਰਿ ਧਰਤੀ ਬੀਜੁ ਸਬਦੋ ਕਰਿ ਸਚ ਕੀ ਆਬ ਨਿਤ ਦੇਹਿ ਪਾਣੀ ॥ گرو جی کہتے ہیں کہ اے انسان! نیک اعمال کو زمین بناکر اس میں گرو کی تعلیمات کا بیج ڈالو اور حق نام کے کے پانی سے اس کی سیچائی کرو۔
ਹੋਇ ਕਿਰਸਾਣੁ ਈਮਾਨੁ ਜੰਮਾਇ ਲੈ ਭਿਸਤੁ ਦੋਜਕੁ ਮੂੜੇ ਏਵ ਜਾਣੀ ॥੧॥ اس طرح تم کاشت کار بن کر مذہبی عقیدت پیدا کرو، اس سے تجھے جنت و جہنم کا علم حاصل ہوگا۔۔ 1۔۔
ਮਤੁ ਜਾਣ ਸਹਿ ਗਲੀ ਪਾਇਆ ॥ یہ مت سمجھ لینا کہ علم صرف باتوں سے ہی حاصل ہوجاتا ہے۔
ਮਾਲ ਕੈ ਮਾਣੈ ਰੂਪ ਕੀ ਸੋਭਾ ਇਤੁ ਬਿਧੀ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ دولت و جائیداد کے گھمنڈ اور شکل کی خوبصورتی میں تم نے اپنی پیدائش بلا وجہ ہی گنوا لی ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔
ਐਬ ਤਨਿ ਚਿਕੜੋ ਇਹੁ ਮਨੁ ਮੀਡਕੋ ਕਮਲ ਕੀ ਸਾਰ ਨਹੀ ਮੂਲਿ ਪਾਈ ॥ انسان کے جسم میں بری صفات کیچڑ کی طرح ہیں اور دل مینڈک کی طرح، ایسے میں قریب ہی اُگنے والے کنول کی اسے کوئی سمجھ نہیں ہے۔ یعنی برائیوں کی کیچڑ میں پھنسے انسانی دل نما مینڈک نے واہے گرو نامی کنول کی پہچان شاید نہیں کی ہے۔
ਭਉਰੁ ਉਸਤਾਦੁ ਨਿਤ ਭਾਖਿਆ ਬੋਲੇ ਕਿਉ ਬੂਝੈ ਜਾ ਨਹ ਬੁਝਾਈ ॥੨॥ گرو کے روپ میں ایک بھونرا روزانہ آکر اپنی بولی بولتا ہے، یعنی پیغام دیتا ہے، لیکن مینڈک نما انسانی دل اس کو کیسے سمجھ سکتا ہے، جب تک رب خود اس دل کو سمجھا نہ دے۔۔ 2۔۔
ਆਖਣੁ ਸੁਨਣਾ ਪਉਣ ਕੀ ਬਾਣੀ ਇਹੁ ਮਨੁ ਰਤਾ ਮਾਇਆ ॥ جن کا دل دولت میں لگا ہوا ہے ان کو نصیحت کرنا یا ان سے نصیحت لینا (ہوا کی آواز) بے کار کی بات ہے۔
ਖਸਮ ਕੀ ਨਦਰਿ ਦਿਲਹਿ ਪਸਿੰਦੇ ਜਿਨੀ ਕਰਿ ਏਕੁ ਧਿਆਇਆ ॥੩॥ رب کی نظر کرم میں اور دل میں پیارے وہی انسان ہیں جنہوں نے ایک مالک کو یاد کیا ہے۔۔ 3۔۔
ਤੀਹ ਕਰਿ ਰਖੇ ਪੰਜ ਕਰਿ ਸਾਥੀ ਨਾਉ ਸੈਤਾਨੁ ਮਤੁ ਕਟਿ ਜਾਈ ॥ اے قاضی ! سنو، تم تیس روزے رکھتے ہو اور پانچ وقت کی نماز تمہاری ساتھی ہے لیکن دیکھنا کہیں ایسا نہ ہو (ہوس، غصہ، لالچ، حرص ​​اور گھمنڈ میں سے کوئی) شیطان ان کو تباہ نہ کر دے۔
ਨਾਨਕੁ ਆਖੈ ਰਾਹਿ ਪੈ ਚਲਣਾ ਮਾਲੁ ਧਨੁ ਕਿਤ ਕੂ ਸੰਜਿਆਹੀ ੪॥੨੭॥ گرو جی کہتے ہیں کہ اے قاضی! ایک دن تمھیں بھی موت کے راستے پر چلنا ہے، پھر یہ دولت، جائیداد کس کے لیے جمع کر رہے ہو۔۔ 4۔۔27۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੪ ॥ سری راگو محلہ 1 گهرو 4۔۔
ਸੋਈ ਮਉਲਾ ਜਿਨਿ ਜਗੁ ਮਉਲਿਆ ਹਰਿਆ ਕੀਆ ਸੰਸਾਰੋ ॥ وہی مالک ہے، جس نے اس جہان کو خوبصورت بنایا ہے اور دنیا کو سرسبز و شاداب بنایا ہے۔
ਆਬ ਖਾਕੁ ਜਿਨਿ ਬੰਧਿ ਰਹਾਈ ਧੰਨੁ ਸਿਰਜਣਹਾਰੋ ॥੧॥ جس واہے گرو‌ نے پانی اور زمین جیسے پانچ عناصر سے پوری کائنات کو باندھ رکھا ہے، وہ خالق و مالک برکت والا ہے۔۔ 1۔۔
ਮਰਣਾ ਮੁਲਾ ਮਰਣਾ ॥ اے ملا! موت یقینی ہے۔
ਭੀ ਕਰਤਾਰਹੁ ਡਰਣਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رب سے ڈرنا چاہیے۔۔ 1۔ وقفہ۔۔
ਤਾ ਤੂ ਮੁਲਾ ਤਾ ਤੂ ਕਾਜੀ ਜਾਣਹਿ ਨਾਮੁ ਖੁਦਾਈ ॥ تبھی تم بہترین ملا ہو سکتے ہو، تبھی تم بہترین قاضی ہو سکتے ہو، اگر تم واہے گرو کے نام کے بارے میں جانتے ہو۔
ਜੇ ਬਹੁਤੇਰਾ ਪੜਿਆ ਹੋਵਹਿ ਕੋ ਰਹੈ ਨ ਭਰੀਐ ਪਾਈ ॥੨॥ اگر تم بہت پڑھے لکھے ہو تو بھی تم موت سے نہیں بچ سکتے، یعنی برتن کی طرح بھرتے ہی ڈوب جاؤ گے۔ 2۔۔
ਸੋਈ ਕਾਜੀ ਜਿਨਿ ਆਪੁ ਤਜਿਆ ਇਕੁ ਨਾਮੁ ਕੀਆ ਆਧਾਰੋ ॥ اصلی قاضی تو وہی ہے ، جس نے گھمنڈ کو چھوڑ دیا ہے اور ایک رب کے نام کی پناہ لی ہے۔
ਹੈ ਭੀ ਹੋਸੀ ਜਾਇ ਨ ਜਾਸੀ ਸਚਾ ਸਿਰਜਣਹਾਰੋ ॥੩॥ حق ہے کہ کائنات کا خالق آج بھی ہے، آئندہ بھی رہے گا، اس کی یہ تخلیق تو فنا ہو جائے گی، لیکن وہ فنا نہیں ہو گا۔۔ 2۔۔
ਪੰਜ ਵਖਤ ਨਿਵਾਜ ਗੁਜਾਰਹਿ ਪੜਹਿ ਕਤੇਬ ਕੁਰਾਣਾ ॥ بے شک تم پانچوں وقت کی نماز پڑھتے ہو، چاہے قرآن شریف جیسی مذہبی کتابیں پڑھتے ہو۔
ਨਾਨਕੁ ਆਖੈ ਗੋਰ ਸਦੇਈ ਰਹਿਓ ਪੀਣਾ ਖਾਣਾ ॥੪॥੨੮॥ نانک دیو جی کہتے ہیں کہ اے قاضی! جب موت تمہیں قبر میں بلائے گی تو تمہارا کھانا پینا ہی ختم ہو جائے گا۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੪ ॥ سری راگو محلہ 1 گھرو 4۔۔
ਏਕੁ ਸੁਆਨੁ ਦੁਇ ਸੁਆਨੀ ਨਾਲਿ ॥ گرو جی کہتے ہیں کہ انسان کے ساتھ لالچ نامی ایک کتا ہے اور امید اور پیاس کی شکل میں دو کتیا ہیں۔
ਭਲਕੇ ਭਉਕਹਿ ਸਦਾ ਬਇਆਲਿ ॥ ہمیشہ صبح ہوتے ہی یہ کھانے کے لیے بھونکنے لگ جاتے ہیں۔
ਕੂੜੁ ਛੁਰਾ ਮੁਠਾ ਮੁਰਦਾਰੁ ॥ مخلوق کے پاس جھوٹ کی شکل میں چھرا ہے، جس سے وہ دنیا والوں کو دھوکہ دے کر کھا جاتی ہے۔ یعنی مخلوق جھوٹ کے سہارے حرام کھاتی ہے۔
ਧਾਣਕ ਰੂਪਿ ਰਹਾ ਕਰਤਾਰ ॥੧॥ اے رب ! دنیاوی مخلوق قاتل بن کر زندگی گزار رہی ہے۔۔ 1۔‌۔
ਮੈ ਪਤਿ ਕੀ ਪੰਦਿ ਨ ਕਰਣੀ ਕੀ ਕਾਰ ॥ انسان کے لیے گرو جی اپنے آپ کو آدمی سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے اس رب شوہر کی اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کی اور نہ ہی کوئی بڑا کام کیا ہے۔
ਹਉ ਬਿਗੜੈ ਰੂਪਿ ਰਹਾ ਬਿਕਰਾਲ ॥ میں ایسی بگڑی ہوئی ڈراؤنی شکل میں رہ رہا ہوں۔
ਤੇਰਾ ਏਕੁ ਨਾਮੁ ਤਾਰੇ ਸੰਸਾਰੁ ॥ اے رب ! آپ کا ایک نام ہی کائنات کے سمندر کو پار کرنے والا ہے۔
ਮੈ ਏਹਾ ਆਸ ਏਹੋ ਆਧਾਰੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے اسی نام کی امید ہے اور اسی نام کا سہارا ہے۔۔ 1۔۔ وقفہ۔۔
ਮੁਖਿ ਨਿੰਦਾ ਆਖਾ ਦਿਨੁ ਰਾਤਿ ॥ میں اپنے منہ سے دن رات مذمت کرتا رہتا ہوں۔
ਪਰ ਘਰੁ ਜੋਹੀ ਨੀਚ ਸਨਾਤਿ ॥ میں نچلے طبقے کی طرح چوری کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کے گھر دیکھتا رہتا ہوں۔
ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਤਨਿ ਵਸਹਿ ਚੰਡਾਲ ॥ اس جسم میں ہوس پرست اچھوت رہتے ہیں۔
ਧਾਣਕ ਰੂਪਿ ਰਹਾ ਕਰਤਾਰ ॥੨॥ اے رب ! میں قاتل کی شکل میں رہ رہا ہوں۔۔ 2۔۔
ਫਾਹੀ ਸੁਰਤਿ ਮਲੂਕੀ ਵੇਸੁ ॥ میرا دھیان لوگوں کو پھنسانے میں لگا رہتا ،ہے، حالانکہ میری ظاہری شکل تو فقیروں والی ہے۔
ਹਉ ਠਗਵਾੜਾ ਠਗੀ ਦੇਸੁ ॥ میں بڑا دھوکہ باز ہوں اور دنیا کو دھوکہ دے رہا ہوں۔
ਖਰਾ ਸਿਆਣਾ ਬਹੁਤਾ ਭਾਰੁ ॥ میں خود کو بہت چالاک سمجھتا ہوں، لیکن میرے اوپر گناہوں کا بہت زیادہ بوجھ پڑا ہوا ہے۔
ਧਾਣਕ ਰੂਪਿ ਰਹਾ ਕਰਤਾਰ ॥੩॥ اے رب ! میں قاتل کی شکل میں رہ رہا ہوں۔۔ 3۔
ਮੈ ਕੀਤਾ ਨ ਜਾਤਾ ਹਰਾਮਖੋਰੁ ॥ میں نے رب کے کیے احسانات کو بھی نہیں جانا، اس لیے میں ناشکرا ہوں۔
ਹਉ ਕਿਆ ਮੁਹੁ ਦੇਸਾ ਦੁਸਟੁ ਚੋਰੁ ॥ یعنی میں اپنے کرتوتوں سے اتنا شرمندہ ہوں کہ رب کے دروازے پر کیا منہ لے کر جاؤں؟
ਨਾਨਕੁ ਨੀਚੁ ਕਹੈ ਬੀਚਾਰੁ ॥ گرو نانک دیو جی اپنے آپ کو ایک مخلوق کے روپ میں مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں اتنا پست ہو گیا ہوں۔
ਧਾਣਕ ਰੂਪਿ ਰਹਾ ਕਰਤਾਰ ॥੪॥੨੯॥ میں قاتل کی شکل میں رہ رہا ہوں۔یعنی اس شکل میں میری نجات کیسے ہوگی؟۔۔ 4۔۔ 29۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੪ ॥ سری راگو محلہ 1 گهرو 4۔۔
ਏਕਾ ਸੁਰਤਿ ਜੇਤੇ ਹੈ ਜੀਅ ॥ اس دنیا میں جتنے بھی ذی روح ہیں، ان سب میں ایک سی سمجھ ہے۔
ਸੁਰਤਿ ਵਿਹੂਣਾ ਕੋਇ ਨ ਕੀਅ ॥ اس سمجھ سے محروم کوئی بھی نہیں ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/