Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-22

Page 22

ਚਾਰੇ ਅਗਨਿ ਨਿਵਾਰਿ ਮਰੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਜਲੁ ਪਾਇ ॥ گرو کا مرید انسان واہے گرو نام کا پانی ڈال کر چاروں آگوں (تشدد، لگاؤ، غصہ، لالچ) کو بجھا دیتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਕਮਲੁ ਪ੍ਰਗਾਸਿਆ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਭਰਿਆ ਅਘਾਇ ॥ اس کا دل کمل کی طرح کھل اٹھتا ہے، کیونکہ ان کے دل میں نام کی مٹھاس بھری ہوئی ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਤਗੁਰੁ ਮੀਤੁ ਕਰਿ ਸਚੁ ਪਾਵਹਿ ਦਰਗਹ ਜਾਇ ॥੪॥੨੦॥ گرو جی کہتے ہیں کہ اے انسان! تو ست گرو کو اپنا دوست بنا، جن کی مہربانی سے تم آخرت میں خوشی حاصل کروگے۔۔ 4۔۔ 20۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1۔۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਪਹੁ ਪਿਆਰਿਆ ਗੁਰਮਤਿ ਲੇ ਹਰਿ ਬੋਲਿ ॥ اے پیاری مخلوق! واہےگرو کے نام کا ذکر کرو اور گرو کی تعلیمات کے ذریعہ رب کے نام کا ذکر کرو۔
ਮਨੁ ਸਚ ਕਸਵਟੀ ਲਾਈਐ ਤੁਲੀਐ ਪੂਰੈ ਤੋਲਿ ॥ دل کو حق کی کسوٹی پر پرکھ کر واہے گرو کی حقیقی میزان پر تولا جاتا ہے۔
ਕੀਮਤਿ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਈਐ ਰਿਦ ਮਾਣਕ ਮੋਲਿ ਅਮੋਲਿ ॥੧॥ اس دل کی قیمت کہیں نہیں لگائی جا سکتی، کیونکہ وہ جوہر کی طرح پاک ہے اور وہ انمول ہے۔ 1۔
ਭਾਈ ਰੇ ਹਰਿ ਹੀਰਾ ਗੁਰ ਮਾਹਿ ॥ اے بھائی! واہے گرو کی شکل میں ہیرا گرو کے دل میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔
ਸਤਸੰਗਤਿ ਸਤਗੁਰੁ ਪਾਈਐ ਅਹਿਨਿਸਿ ਸਬਦਿ ਸਲਾਹਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس ہیرے کو اچھی صحبت میں اور دن رات رب کی حمد کرنے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔ 1۔۔ وقفہ۔۔
ਸਚੁ ਵਖਰੁ ਧਨੁ ਰਾਸਿ ਲੈ ਪਾਈਐ ਗੁਰ ਪਰਗਾਸਿ ॥ اے طالب! ایمان کا سرمایہ لے کر گرو کے علم کی روشنی میں سچا سودا کرو۔
ਜਿਉ ਅਗਨਿ ਮਰੈ ਜਲਿ ਪਾਇਐ ਤਿਉ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਦਾਸਨਿ ਦਾਸਿ ॥ جس طرح پانی ڈالنے سے آگ بجھ جاتی ہے، اسی طرح پیاس کی آگ گرو کی عقیدت کے پانی سے غلاموں کی غلام بن جاتی ہے۔
ਜਮ ਜੰਦਾਰੁ ਨ ਲਗਈ ਇਉ ਭਉਜਲੁ ਤਰੈ ਤਰਾਸਿ ॥੨॥ اس سے انسان یموں کے عذاب سے بچ جاتا ہے اور خود بھی کائنات کے سمندر سے پار ہو جاتا ہے اور دوسروں کو بھی پار کرنے میں مدد کرتا ہے۔۔ 2۔۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਕੂੜੁ ਨ ਭਾਵਈ ਸਚਿ ਰਤੇ ਸਚ ਭਾਇ ॥ گرو کے مرید انسانوں کو جھوٹ اچھا نہیں لگتا، اور وہ اکثر حقیقی صادق رب کی یاد میں مشغول رہتے ہیں اور سچ ہی ان کو بھاتا ہے۔
ਸਾਕਤ ਸਚੁ ਨ ਭਾਵਈ ਕੂੜੈ ਕੂੜੀ ਪਾਂਇ ॥ طاقت کے پجاری (شاکت) گرو سے بے زار انسان کو سچ نہیں بھاتا، جھوٹ کی بنیاد بھی جھوٹ ہی ہوتی ہے۔
ਸਚਿ ਰਤੇ ਗੁਰਿ ਮੇਲਿਐ ਸਚੇ ਸਚਿ ਸਮਾਇ ॥੩॥ کامل گرو سے مل کر جو حق نام میں مگن رہتے ہیں، وہ گروکے مرید حق اپنا کر حقیقی صادق رب میں ضم‌ ہو رہے ہیں۔ 3۔
ਮਨ ਮਹਿ ਮਾਣਕੁ ਲਾਲੁ ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਪਦਾਰਥੁ ਹੀਰੁ ॥ دل میں یاقوت، لعل، ہیرے، جواہرات کی طرح واہے گرو نام کا مادہ موجود ہے۔
ਸਚੁ ਵਖਰੁ ਧਨੁ ਨਾਮੁ ਹੈ ਘਟਿ ਘਟਿ ਗਹਿਰ ਗੰਭੀਰੁ ॥ وہ قہار و جبار رب ہر دل میں قیام کرتا ہے، اس کے نام کی دولت ہی سچا سودا ہے۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਈਐ ਦਇਆ ਕਰੇ ਹਰਿ ਹੀਰੁ ॥੪॥੨੧॥ نانک جی کہتے ہیں کہ ہیرے جیسا انمول‌ واہے گرو اگر مہربانی کرے تو گرو کے ذریعے ہی نام کی صورت میں سچا سودا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1۔۔
ਭਰਮੇ ਭਾਹਿ ਨ ਵਿਝਵੈ ਜੇ ਭਵੈ ਦਿਸੰਤਰ ਦੇਸੁ ॥ ملک اور بیرون ملک کی سیاحت کرنے سے بھی وہم کی آگ پرسکون نہیں ہوتی، چاہے کوئی کتنا بھی سفر کیوں نہ کر لے۔
ਅੰਤਰਿ ਮੈਲੁ ਨ ਉਤਰੈ ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵਣੁ ਧ੍ਰਿਗੁ ਵੇਸੁ ॥ باطن سے غلاظت دور نہیں ہوتی، ایسی زندگی ملعون ہے، ایسا بھیس بھی لعنتی ہے۔
ਹੋਰੁ ਕਿਤੈ ਭਗਤਿ ਨ ਹੋਵਈ ਬਿਨੁ ਸਤਿਗੁਰ ਕੇ ਉਪਦੇਸ ॥੧॥ ست گرو کی تعلیمات کے بنا کسی بھی طرح سے رب کی عبادت نہیں ہو سکتی۔۔ 1۔۔
ਮਨ ਰੇ ਗੁਰਮੁਖਿ ਅਗਨਿ ਨਿਵਾਰਿ ॥ اے پیارے دل! گرو کے منہ سے نکلنے والی تعلیمات سے نام کا پانی لے کر پیاس کی آگ بجھالو۔
ਗੁਰ ਕਾ ਕਹਿਆ ਮਨਿ ਵਸੈ ਹਉਮੈ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਮਾਰਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر گرو کی تعلیمات دل میں بس جائے تو گھمنڈ اور پیاس کی آگ جیسی تمام برائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ 1‌۔۔ وقفہ۔۔
ਮਨੁ ਮਾਣਕੁ ਨਿਰਮੋਲੁ ਹੈ ਰਾਮ ਨਾਮਿ ਪਤਿ ਪਾਇ ॥ واہےگرو کے نام کی یاد میں ڈوب کر یہ دل انمول یاقوت بن جاتا ہے، اور قابل احترام ہوتا ہے۔
ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਪਾਈਐ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ لیکن واہےگرو کا نام اچھی صحبت سے ہی حاصل ہوتا ہے، گرو کی پناہ لینے سے ہی واہےگرو کے قدموں میں مقبولیت ملتی ہے۔
ਆਪੁ ਗਇਆ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਮਿਲਿ ਸਲਲੈ ਸਲਲ ਸਮਾਇ ॥੨॥ گھمنڈ دور ہونے سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔ تب انسانی روح واہے گرو میں اسی طرح ضم ہو جاتی ہے جس طرح پانی میں پانی مل جاتا ہے۔۔ 2۔۔
ਜਿਨਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨ ਚੇਤਿਓ ਸੁ ਅਉਗੁਣਿ ਆਵੈ ਜਾਇ ॥ جس نے واہے گرو کا نام نہیں لیا، وہ اپنی بری صفات کے نتیجے میں آواگون کے چکر میں ہی پڑا رہتا ہے۔
ਜਿਸੁ ਸਤਗੁਰੁ ਪੁਰਖੁ ਨ ਭੇਟਿਓ ਸੁ ਭਉਜਲਿ ਪਚੈ ਪਚਾਇ ॥ جس نے ست گرو جیسے عظیم آدمیوں سے ملاقات نہیں کی، وہ کائنات کے سمندر میں خود بھی تکلیفیں اٹھاتا ہے اور دوسرے انسانوں کو بھی تکلیفیں پہنچاتا ہے۔
ਇਹੁ ਮਾਣਕੁ ਜੀਉ ਨਿਰਮੋਲੁ ਹੈ ਇਉ ਕਉਡੀ ਬਦਲੈ ਜਾਇ ॥੩॥ یہ انمول جواہرات کی طرح انسانی پیدائش یوں ہی کوڑی کے بدلے بے کار چلی جاتی ہے۔‌ 3۔۔
ਜਿੰਨਾ ਸਤਗੁਰੁ ਰਸਿ ਮਿਲੈ ਸੇ ਪੂਰੇ ਪੁਰਖ ਸੁਜਾਣ ॥ جن سے ست گرو جی خوش ہوکر ملے ہیں، وہ لوگ مکمل عالم ہیں۔
ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਭਉਜਲੁ ਲੰਘੀਐ ਦਰਗਹ ਪਤਿ ਪਰਵਾਣੁ ॥ گرو سے مل کر ہی کائنات کا سمندر پار کیا جا سکتا ہے اور آخرت میں عزت پا سکتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਤੇ ਮੁਖ ਉਜਲੇ ਧੁਨਿ ਉਪਜੈ ਸਬਦੁ ਨੀਸਾਣੁ ॥੪॥੨੨॥ نانک جی کہتے ہیں کہ ان کے منہ روشن ہوتے ہیں، جن کے منہ سے نام کی آواز نکل رہی ہو اور جو گرو کی تعلیمات پر مکمل عمل کرنے والا ہو۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1۔۔
ਵਣਜੁ ਕਰਹੁ ਵਣਜਾਰਿਹੋ ਵਖਰੁ ਲੇਹੁ ਸਮਾਲਿ ॥ اے تاجر انسانوں! نام کی تجارت کرو اور سودے کو سنبھال کر رکھ لو‌‌۔
ਤੈਸੀ ਵਸਤੁ ਵਿਸਾਹੀਐ ਜੈਸੀ ਨਿਬਹੈ ਨਾਲਿ ॥ گرو کی ہدایت کے مطابق ایسی چیز خریدو جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے۔
ਅਗੈ ਸਾਹੁ ਸੁਜਾਣੁ ਹੈ ਲੈਸੀ ਵਸਤੁ ਸਮਾਲਿ ॥੧॥ آگے دوسری دنیا میں واہے گرو تاجر بہت سمجھ دار بیٹھا ہے، وہ تمہاری چیز سنبھال کر لے گا۔ یعنی تمھارے سودے کو وہ جانچ کر ہی قبول کرے گا۔۔1۔۔
ਭਾਈ ਰੇ ਰਾਮੁ ਕਹਹੁ ਚਿਤੁ ਲਾਇ ॥ اے بھائی! یکسوئی کے ساتھ رام کے نام کا ذکر کرو۔
ਹਰਿ ਜਸੁ ਵਖਰੁ ਲੈ ਚਲਹੁ ਸਹੁ ਦੇਖੈ ਪਤੀਆਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس دنیا میں جو سانس کی شکل میں سرمایہ لےکر آئے ہو، اس سے واہے گرو کی حمد کا سودا خرید کر لے چلو، جسے دیکھ کر شوہر واہے گرو خوش ہو گا۔۔ 1۔۔ وقفہ۔۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/