Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1194

Page 1194

ਹਣਵੰਤੁ ਜਾਗੈ ਧਰਿ ਲੰਕੂਰੁ ॥ بھگت ہنومان جس کی دم لمبی ہے، وہ مایا سے بچا رہا۔
ਸੰਕਰੁ ਜਾਗੈ ਚਰਨ ਸੇਵ ॥ شو شنکر مالک کے قدموں کی خدمت میں جاگتے رہے۔
ਕਲਿ ਜਾਗੇ ਨਾਮਾ ਜੈਦੇਵ ॥੨॥ کلجگ میں بھگت نام دیو اور جئے دیو جاگے ہوئے ہیں۔ 2۔
ਜਾਗਤ ਸੋਵਤ ਬਹੁ ਪ੍ਰਕਾਰ ॥ جاگنے اور سونے کی بہت سی قسمیں ہیں۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਗੈ ਸੋਈ ਸਾਰੁ ॥ لیکن جو گرو کے حکم پر جاگے وہی قابل قدر ہے۔
ਇਸੁ ਦੇਹੀ ਕੇ ਅਧਿਕ ਕਾਮ ॥ اس جسم سے فائدہ اُسی کو ہوتا ہے۔
ਕਹਿ ਕਬੀਰ ਭਜਿ ਰਾਮ ਨਾਮ ॥੩॥੨॥ کبیر جی کہتے ہیں کہ رام نام کا جہری ذکر کرو۔ 3۔ 2۔
ਜੋਇ ਖਸਮੁ ਹੈ ਜਾਇਆ ॥ مایا جیسی بیوی نے اپنے خاوند کو جنم دیا ہے۔
ਪੂਤਿ ਬਾਪੁ ਖੇਲਾਇਆ ॥ دل نما بیٹا اپنے باپ (روح) کے ساتھ کھیل رہا ہے اور
ਬਿਨੁ ਸ੍ਰਵਣਾ ਖੀਰੁ ਪਿਲਾਇਆ ॥੧॥ اور بغیر چھاتیوں کے اُسے دودھ بھی پلا جارہا ہے۔ 1۔
ਦੇਖਹੁ ਲੋਗਾ ਕਲਿ ਕੋ ਭਾਉ ॥ اے لوگو! دیکھو کلجگ کی چال بہت نرالی ہے۔
ਸੁਤਿ ਮੁਕਲਾਈ ਅਪਨੀ ਮਾਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ (دل نما) بیٹے نے (مایا نما) اپنی ماں سے شادی کرلی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪਗਾ ਬਿਨੁ ਹੁਰੀਆ ਮਾਰਤਾ ॥ یہ بغیر پاؤں کے اُچھل کود کر رہا ہے۔
ਬਦਨੈ ਬਿਨੁ ਖਿਰ ਖਿਰ ਹਾਸਤਾ ॥ بغیر منہ کے قہقہے لگا رہا ہے۔
ਨਿਦ੍ਰਾ ਬਿਨੁ ਨਰੁ ਪੈ ਸੋਵੈ ॥ نیند کے بغیر بھی انسانی جسم میں سویا پڑا ہے اور
ਬਿਨੁ ਬਾਸਨ ਖੀਰੁ ਬਿਲੋਵੈ ॥੨॥ بغیر برتن کے دودھ کو بلو رہا ہے۔ 2۔
ਬਿਨੁ ਅਸਥਨ ਗਊ ਲਵੇਰੀ ॥ مایا جیسی گائے بغیر تھنوں کے دودھ دے رہی ہے۔
ਪੈਡੇ ਬਿਨੁ ਬਾਟ ਘਨੇਰੀ ॥ سچائی کا راستہ پائے بغیر انسان کے لیے پیدئش و موت کا لمبا راستہ بن گیا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਤਿਗੁਰ ਬਾਟ ਨ ਪਾਈ ॥ بغیر سچے گرو کے سچا راستہ نہیں ملتا۔
ਕਹੁ ਕਬੀਰ ਸਮਝਾਈ ॥੩॥੩॥ یہ کبیر جی سمجھاتے ہیں۔ 3۔ 3۔
ਪ੍ਰਹਲਾਦ ਪਠਾਏ ਪੜਨ ਸਾਲ ॥ جب بھگت پرہلاد کو تعلیم کے لیے اسکول بھیج دی گیا، تو
ਸੰਗਿ ਸਖਾ ਬਹੁ ਲੀਏ ਬਾਲ ॥ اس نے کئی بچوں کو اپنا دوست بنایا۔ اور ان سب کو بھی بھگوان کے نام کے سچے راستے پر لگادیا۔
ਮੋ ਕਉ ਕਹਾ ਪੜ੍ਹ੍ਹਾਵਸਿ ਆਲ ਜਾਲ ॥ ایک دن اس نے اپنے استاد سے کہا: تم مجھے فالتو باتیں کیوں پڑھا رہے ہو؟
ਮੇਰੀ ਪਟੀਆ ਲਿਖਿ ਦੇਹੁ ਸ੍ਰੀ ਗੋੁਪਾਲ ॥੧॥ آپ اے التجا ہے کہ میری تختی پر رب کا نام لکھ دو۔ 1۔
ਨਹੀ ਛੋਡਉ ਰੇ ਬਾਬਾ ਰਾਮ ਨਾਮ ॥ اے بابا! میں رام نام کا ذکر ہرگز نہیں چھوڑوں گا اور
ਮੇਰੋ ਅਉਰ ਪੜ੍ਹ੍ਹਨ ਸਿਉ ਨਹੀ ਕਾਮੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے کسی اور پڑھائی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੰਡੈ ਮਰਕੈ ਕਹਿਓ ਜਾਇ ॥ جب استادوں شنڈ اور امرک نے یہ سنا تو وہ بھاگے بھاگے راجہ ہرنیاکش کو شکایت کرنے چلے گئے،
ਪ੍ਰਹਲਾਦ ਬੁਲਾਏ ਬੇਗਿ ਧਾਇ ॥ اس نے جلد ہی پرہلاد کو بلا لیا۔
ਤੂ ਰਾਮ ਕਹਨ ਕੀ ਛੋਡੁ ਬਾਨਿ ॥ (راجا نے کہا) تو رام کا نام لینا بند کر دے۔
ਤੁਝੁ ਤੁਰਤੁ ਛਡਾਊ ਮੇਰੋ ਕਹਿਓ ਮਾਨਿ ॥੨॥ میری بات مان میں تجھے فوراً آزاد کر دوں گا۔ 2۔
ਮੋ ਕਉ ਕਹਾ ਸਤਾਵਹੁ ਬਾਰ ਬਾਰ ॥ پرہلاد نے جواب دیا آپ مجھے بار بار کیوں تنگ کرتے ہیں؟
ਪ੍ਰਭਿ ਜਲ ਥਲ ਗਿਰਿ ਕੀਏ ਪਹਾਰ ॥ پربھو نے ہی پانی زمین پہاڑ سب بنائے ہیں۔
ਇਕੁ ਰਾਮੁ ਨ ਛੋਡਉ ਗੁਰਹਿ ਗਾਰਿ ॥ میں رام کا نام کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا، ایسا کرنا تو میرے گرو کی بات کی توہین ہوگی۔
ਮੋ ਕਉ ਘਾਲਿ ਜਾਰਿ ਭਾਵੈ ਮਾਰਿ ਡਾਰਿ ॥੩॥ چاہے مجھے جلا دو یا مار ڈالو، مجھے منظور ہے۔ 3۔
ਕਾਢਿ ਖੜਗੁ ਕੋਪਿਓ ਰਿਸਾਇ ॥ یہ سن کر راجہ غصے میں تلوار نکالتا ہے اور کہا
ਤੁਝ ਰਾਖਨਹਾਰੋ ਮੋਹਿ ਬਤਾਇ ॥ مجھے بتاؤ تیرا بچانے والا کون ہے؟
ਪ੍ਰਭ ਥੰਭ ਤੇ ਨਿਕਸੇ ਕੈ ਬਿਸਥਾਰ ॥ تب مالک رب نرسنگھ کی ہیبت ناک شکل اختیار کر کے ستون سے ظاہر ہوا اور
ਹਰਨਾਖਸੁ ਛੇਦਿਓ ਨਖ ਬਿਦਾਰ ॥੪॥ اس نے اپنے ناخنوں سے بدکار ہرنیکشپو کو چیر کر ختم کر دیا۔ 4
ਓਇ ਪਰਮ ਪੁਰਖ ਦੇਵਾਧਿ ਦੇਵ ॥ وہی مالک رب جو دیوتاؤں کا بھی دیوتا ہے
ਭਗਤਿ ਹੇਤਿ ਨਰਸਿੰਘ ਭੇਵ ॥ اپنے بھکت کی محبت میں نرسنگھ روپ میں ظاہر ہوا۔
ਕਹਿ ਕਬੀਰ ਕੋ ਲਖੈ ਨ ਪਾਰ ॥ کبیر کہتا ہے کہ اُس لا محدود قوت کی حقیقت کو کوئی پا نہیں سکتا اور
ਪ੍ਰਹਲਾਦ ਉਧਾਰੇ ਅਨਿਕ ਬਾਰ ॥੫॥੪॥ اُس رب نے اپنے بھکت پرہلاد کو کئی بار مصیبت سے بچایا ہے۔ 5۔ 4۔
ਇਸੁ ਤਨ ਮਨ ਮਧੇ ਮਦਨ ਚੋਰ ॥ اس تن اور من میں کام دیو کی مانند چور داخل ہوگیا ہے،
ਜਿਨਿ ਗਿਆਨ ਰਤਨੁ ਹਿਰਿ ਲੀਨ ਮੋਰ ॥ جس نے میرے علم کے قیمتی خزانے کو چرا لیا ہے۔
ਮੈ ਅਨਾਥੁ ਪ੍ਰਭ ਕਹਉ ਕਾਹਿ ॥ اے پروردگار! میں ایک بے سہارا ہوں، اپنی فریاد کس کے پاس لے جاؤں۔
ਕੋ ਕੋ ਨ ਬਿਗੂਤੋ ਮੈ ਕੋ ਆਹਿ ॥੧॥ اس کام دیو نے کس کو نہیں ستایا ؟ جب سب اس کے ستائے ہوئے ہیں تو میں کیا چیز ہوں؟
ਮਾਧਉ ਦਾਰੁਨ ਦੁਖੁ ਸਹਿਓ ਨ ਜਾਇ ॥ اے مالک! یہ ہولناک درد برداشت سے باہر ہے۔
ਮੇਰੋ ਚਪਲ ਬੁਧਿ ਸਿਉ ਕਹਾ ਬਸਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میری چنچل عقل کے ساتھ اس پر قابو پانا ممکن نہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਨਕ ਸਨੰਦਨ ਸਿਵ ਸੁਕਾਦਿ ॥ سنک، سندن، شیو، شک وغیرہ
ਨਾਭਿ ਕਮਲ ਜਾਨੇ ਬ੍ਰਹਮਾਦਿ ॥ ناف سے پیدا ہونے والے برہما
ਕਬਿ ਜਨ ਜੋਗੀ ਜਟਾਧਾਰਿ ॥ شاعر یوگی جٹا والے سنت
ਸਭ ਆਪਨ ਅਉਸਰ ਚਲੇ ਸਾਰਿ ॥੨॥ سب اپنی اپنی باری پر آکر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ 2۔
ਤੂ ਅਥਾਹੁ ਮੋਹਿ ਥਾਹ ਨਾਹਿ ॥ اے رب ! تو بے پناہ ہے اور تیرے علاؤہ میرا کوئی کنارہ نہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਦੀਨਾ ਨਾਥ ਦੁਖੁ ਕਹਉ ਕਾਹਿ ॥ اے غریب پرور! تیرے علاؤہ اپنی تکلیف کسے سناؤں؟
ਮੋਰੋ ਜਨਮ ਮਰਨ ਦੁਖੁ ਆਥਿ ਧੀਰ ॥ میرے جنم مرن کا دکھ ختم کردے۔
ਸੁਖ ਸਾਗਰ ਗੁਨ ਰਉ ਕਬੀਰ ॥੩॥੫॥ اے راحتوں کے خزانے! کبیر کہتا ہے کہ میں تیرے اوصاف کا ورد کرتا رہوں۔ 3۔ 5
ਨਾਇਕੁ ਏਕੁ ਬਨਜਾਰੇ ਪਾਚ ॥ ایک ہی رہنما ہے اور اس کے پانچ سوداگر حواس خمسہ ہیں۔
ਬਰਧ ਪਚੀਸਕ ਸੰਗੁ ਕਾਚ ॥ بیل کی شکل میں فطرتیں ہیں، جن کا ساتھ کچا ہے۔
ਨਉ ਬਹੀਆਂ ਦਸ ਗੋਨਿ ਆਹਿ ॥ دائروں کی شکل میں نو بہیا ہیں، دس حواس بوریاں ہیں اور اسے باندھنے
ਕਸਨਿ ਬਹਤਰਿ ਲਾਗੀ ਤਾਹਿ ॥੧॥ کے لیےبہتر نالیاں جُڑی ہوئی ہیں۔ 1۔
ਮੋਹਿ ਐਸੇ ਬਨਜ ਸਿਉ ਨਹੀਨ ਕਾਜੁ ॥ میرے اس قسم کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top