Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page-119

Page 119

ਖੋਟੇ ਖਰੇ ਤੁਧੁ ਆਪਿ ਉਪਾਏ ॥ اے رب ! آپ نے ہی اچھا برا انسان پیدا کیا ہے۔
ਧੁ ਆਪੇ ਪਰਖੇ ਲੋਕ ਸਬਾਏ ॥ تمام لوگوں کے اچھے برے اعمال کا فیصلہ آپ خود ہی کرتے ہیں۔
ਖਰੇ ਪਰਖਿ ਖਜਾਨੈ ਪਾਇਹਿ ਖੋਟੇ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਵਣਿਆ ॥੬॥ آپ اچھے انسان کو اپنی پرستش میں ڈالتے ہیں، لیکن آپ برے انسانوں کو وہم میں پھنسا کر غلط راستے پر لگادیتے ہیں۔6۔
ਕਿਉ ਕਰਿ ਵੇਖਾ ਕਿਉ ਸਾਲਾਹੀ ॥ اے رب! میں آپ کا دیدار کیسے کروں؟ اور کیسے آپ کی تعریف کروں؟
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸਬਦਿ ਸਲਾਹੀ ॥ گرو کی مہربانی سے ہی میں تقریر کے ذریعہ آپ کی تعریف کرسکتا ہوں۔
ਤੇਰੇ ਭਾਣੇ ਵਿਚਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਵਸੈ ਤੂੰ ਭਾਣੈ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪੀਆਵਣਿਆ ॥੭॥ اے رب! آپ کی مرضی سے ہی نام امرت کی بارش ہوتی ہے اور آپ اپنی مرضی کے مطابق ہی انسان کو نام امرت پلاتے ہیں۔7۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਸਬਦੁ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਹਰਿ ਬਾਣੀ ॥ اے رب! تیرا نام امرت ہے اور تیرا کلام بھی امرت ہے۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਸੇਵਿਐ ਰਿਦੈ ਸਮਾਣੀ ॥ ستگرو کی خدمت کرنے سے ہی آپ کی آواز انسان کے دل میں سماجاتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮੁ ਸਦਾ ਸੁਖਦਾਤਾ ਪੀ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਸਭ ਭੁਖ ਲਹਿ ਜਾਵਣਿਆ ॥੮॥੧੫॥੧੬॥ اے نانک! امرت نام ہمیشہ ہی خوشی دیتا ہے اور نام نما امرت کے پینے سے آدمی کی ساری بھوک مٹ جاتی ہے۔8۔15۔16۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ 3۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਵਰਸੈ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥ نام امرت قدرتی طور پر ہی برس رہی ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਵਿਰਲਾ ਕੋਈ ਜਨੁ ਪਾਏ ॥ گرو کی معرفت سے مجھے کوئی نایاب آدمی ہی حاصل کرتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪੀ ਸਦਾ ਤ੍ਰਿਪਤਾਸੇ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਬੁਝਾਵਣਿਆ ॥੧॥ نام کا امرت پینے والے ہمیشہ مطمئن رہتے ہیں۔ رب اپنی رحمت سے ان کی پیاس بجھادیتا ہے۔1۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪੀਆਵਣਿਆ ॥ میں ان پر نچھاور ہوں، جنہیں گرو جی نام کا امرت پلاتے ہیں۔
ਰਸਨਾ ਰਸੁ ਚਾਖਿ ਸਦਾ ਰਹੈ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਸਹਜੇ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ نام کا امرت چکھنے کے بعد زبان ہمیشہ رب کی محبت میں مگن رہتی ہے اور بآسانی ہی ہری رب کی تعریف کرتی ہے۔1۔ وقفہ۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸਹਜੁ ਕੋ ਪਾਏ ॥ گرو کی مہربانی سے کوئی نایاب انسان ہی آرام دہ حالت کو حاصل کرتا ہے
ਦੁਬਿਧਾ ਮਾਰੇ ਇਕਸੁ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਏ ॥ اور اپنے شکوک کو ختم کرکے ایک رب کی ذات میں مگن ہے۔
ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਤਾ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵੈ ਨਦਰੀ ਸਚਿ ਸਮਾਵਣਿਆ ॥੨॥ جب رب رحم و کرم کرتا ہے، تو انسان اس رب کی حمد کرتا ہے اور اس کی رحمت سے سچائی میں ضم ہوجاتا ہے۔2۔
ਸਭਨਾ ਉਪਰਿ ਨਦਰਿ ਪ੍ਰਭ ਤੇਰੀ ॥ اے میرے ہری رب! تیرا فضل و احسان تمام جانداروں پر ہے۔
ਕਿਸੈ ਥੋੜੀ ਕਿਸੈ ਹੈ ਘਣੇਰੀ ॥ لیکن یہ (نظرِ کرم) کسی پر کم اور کسی پر زیادہ ہے۔
ਤੁਝ ਤੇ ਬਾਹਰਿ ਕਿਛੁ ਨ ਹੋਵੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸੋਝੀ ਪਾਵਣਿਆ ॥੩॥ آپ کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس بات کا علم گرو کے ذریعے ہی ملتا ہے۔3۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਤਤੁ ਹੈ ਬੀਚਾਰਾ ॥ گورمکھ اس حقیقت پر غور و فکر کرتے ہیں کہ۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤਿ ਭਰੇ ਤੇਰੇ ਭੰਡਾਰਾ ॥ تیرے خزانہ نام امرت سے بھرا ہوا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਤਿਗੁਰ ਸੇਵੇ ਕੋਈ ਨ ਪਾਵੈ ਗੁਰ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਪਾਵਣਿਆ ॥੪॥ ستگرو کی خدمت کے علاوہ کوئی بھی نام امرت کو حاصل نہیں کرسکتا۔ یہ تو یہ گرو کی مہربانی سے ہی حاصل ہوتا ہے۔4۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵੈ ਸੋ ਜਨੁ ਸੋਹੈ ॥ جو انسان ستگرو کی خدمت کرتا ہے،وہ قابل تعریف ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮਿ ਅੰਤਰੁ ਮਨੁ ਮੋਹੈ ॥ رب کا امرت نام انسان کے دل و دماغ کو مسحور کردیتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤਿ ਮਨੁ ਤਨੁ ਬਾਣੀ ਰਤਾ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਸਹਜਿ ਸੁਣਾਵਣਿਆ ॥੫॥ جن کا تن اور من امرت کلام میں مشغول ہوجاتا ہے، رب انہیں بآسانی ہی اپنا امرت نام سناتا ہے۔5۔
ਮਨਮੁਖੁ ਭੂਲਾ ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਖੁਆਏ ॥ خود غرض انسان بھٹکاہوا ہے۔ اور مال و دولت میں پھنس کر فنا ہوجاتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਨ ਲੇਵੈ ਮਰੈ ਬਿਖੁ ਖਾਏ ॥ وہ رب کے نام کا ذکر نہیں کرتا اور مایا نما زہر کھاکر زندگی گنوا دیتا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਸਦਾ ਵਿਸਟਾ ਮਹਿ ਵਾਸਾ ਬਿਨੁ ਸੇਵਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਵਣਿਆ ॥੬॥ دن رات اس کا ٹھکانہ ہمہ وقت مادے نما خرابیوں میں رہتا ہے۔ گرو کی خدمت کے بغیر وہ اپنی قیمتی زندگی خود ہی برباد کردیتا ہے۔6۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪੀਵੈ ਜਿਸ ਨੋ ਆਪਿ ਪੀਆਏ ॥ جسے رب خود پلاتا ہے، وہی نام کا امرت پیتا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸਹਜਿ ਲਿਵ ਲਾਏ ॥ گرو کی مہربانی سے وہ بآسانی رب میں مگن ہوجاتا ہے۔
ਪੂਰਨ ਪੂਰਿ ਰਹਿਆ ਸਭ ਆਪੇ ਗੁਰਮਤਿ ਨਦਰੀ ਆਵਣਿਆ ॥੭॥ کامل رب خود ہی ہر جگہ کامل ہورہا ہے۔ وہ گرو کے ذہن کے ذریعے وہ براہِ راست نظر آتا ہے۔ 7۔
ਆਪੇ ਆਪਿ ਨਿਰੰਜਨੁ ਸੋਈ ॥ وہ بے عیب رب خود ہی سب کچھ ہے۔
ਜਿਨਿ ਸਿਰਜੀ ਤਿਨਿ ਆਪੇ ਗੋਈ ॥ جس رب نے کائنات بنائی ہے، وہ خود ہی اس کو فنا بھی کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ਸਦਾ ਤੂੰ ਸਹਜੇ ਸਚਿ ਸਮਾਵਣਿਆ ॥੮॥੧੬॥੧੭॥ اے نانک! تم ہمیشہ ہی رب کے نام کا ذکر کرو۔ اس طرح تم آسانی سے رب میں ضم ہو جاؤ گے۔8۔16۔17۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ 3۔
ਸੇ ਸਚਿ ਲਾਗੇ ਜੋ ਤੁਧੁ ਭਾਏ ॥ اے رب! جو آپ کو اچھے لگتے ہیں، وہی صدق (نام) میں لگتے ہیں۔
ਸਦਾ ਸਚੁ ਸੇਵਹਿ ਸਹਜ ਸੁਭਾਏ ॥ وہ فطری طور پر ہمیشہ ہی رب کی خدمت و عبادت کرتے ہیں۔
ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸਚਾ ਸਾਲਾਹੀ ਸਚੈ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਵਣਿਆ ॥੧॥ وہ سچے نام کے ذریعہ سچے رب کی تعریف کرتے ہیں اور سچا نام انہیں سچائی سے ملادیتا ہے۔1۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਸਚੁ ਸਾਲਾਹਣਿਆ ॥ میں ان پر تن من سے نچھاور ہوں، جو سچے رب کی تعریف کرتے ہیں۔
ਸਚੁ ਧਿਆਇਨਿ ਸੇ ਸਚਿ ਰਾਤੇ ਸਚੇ ਸਚਿ ਸਮਾਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو صادق اعلیٰ رب کا دھیان کرتے ہیں، وہ حق میں ہی رنگ جاتے ہیں اور سچا بن کر سچ میں مگن ہوجاتے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਹ ਦੇਖਾ ਸਚੁ ਸਭਨੀ ਥਾਈ ॥ میں جہاں کہیں بھی دیکھتا ہوں، مجھے ہر جگہ سچا رب نظر آتا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਮੰਨਿ ਵਸਾਈ ॥ وہ گرو کی مہربانی سے انسان کے دل میں آکر بس جاتا ہے۔
ਤਨੁ ਸਚਾ ਰਸਨਾ ਸਚਿ ਰਾਤੀ ਸਚੁ ਸੁਣਿ ਆਖਿ ਵਖਾਨਣਿਆ ॥੨॥ پھر اس انسان کا جسم ابدی ہوجاتا ہے اور اس کا جذبہ سچائی ہی میں مگن ہو جاتا ہے۔ وہ انسان حق کا نام سن کرخود بھی منہ سے سچی باتیں ہی بولتا ہے۔2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/