Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1185

Page 1185

ਬਾਹ ਪਕਰਿ ਭਵਜਲੁ ਨਿਸਤਾਰਿਓ ॥੨॥ رب نے میرا ہاتھ تھام کر مجھے اس دنیاوی سمندر سے پار اتار دیا ہے۔ 2۔
ਪ੍ਰਭਿ ਕਾਟਿ ਮੈਲੁ ਨਿਰਮਲ ਕਰੇ ॥ رب نے میری تمام برائیوں کی میل کو ختم کر کے مجھے پاک صاف کر دیا ہے،
ਗੁਰ ਪੂਰੇ ਕੀ ਸਰਣੀ ਪਰੇ ॥੩॥ اور میں مکمل گرو کی پناہ میں آ گیا ہوں۔ 3۔
ਆਪਿ ਕਰਹਿ ਆਪਿ ਕਰਣੈਹਾਰੇ ॥ یہ سب کچھ رب خود ہی کرتا ہے، کیونکہ وہ سب کا سنوارنے والا ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਨਾਨਕ ਉਧਾਰੇ ॥੪॥੪॥੧੭॥ اے نانک! رب اپنی کرم کی نظر کرکے انسان کو نجات دیتا ہے۔ 4۔ 4۔ 17۔
ਬਸੰਤੁ ਮਹਲਾ ੫ بسنت محلہ 5
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਦੇਖੁ ਫੂਲ ਫੂਲ ਫੂਲੇ ॥ دیکھو! ہر جگہ پھول کھلے ہوئے ہیں
ਅਹੰ ਤਿਆਗਿ ਤਿਆਗੇ ॥ اگر تم اپنی انا کو چھوڑ دو,
ਚਰਨ ਕਮਲ ਪਾਗੇ ॥ اور رب کے چرنوں میں اپنا دل لگا دو
ਤੁਮ ਮਿਲਹੁ ਪ੍ਰਭ ਸਭਾਗੇ ॥ تو تم بھی رب سے مل سکتے ہو۔
ਹਰਿ ਚੇਤਿ ਮਨ ਮੇਰੇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میری جان، رب کو ہر وقت یاد کرلو۔ وقفہ۔
ਸਘਨ ਬਾਸੁ ਕੂਲੇ ॥ بعض درخت بہت گھنے، خوشبودار اور نرم ہوتے ہیں لیکن
ਇਕਿ ਰਹੇ ਸੂਕਿ ਕਠੂਲੇ ॥ جبکہ بعض سخت اور سوکھے ہوئے ہوتے ہیں۔
ਬਸੰਤ ਰੁਤਿ ਆਈ ॥ ਪਰਫੂਲਤਾ ਰਹੇ ॥੧॥ جب بہار کا موسم آتا ہے، تو ساری فطرتکھل اٹھتی ہے۔ 1۔
ਅਬ ਕਲੂ ਆਇਓ ਰੇ ॥ اے انسان، اب تو مادی دنیا میں آیا ہے،
ਇਕੁ ਨਾਮੁ ਬੋਵਹੁ ਬੋਵਹੁ ॥ ابھی سے رب کے نام کا بیج بو لو۔
ਅਨ ਰੂਤਿ ਨਾਹੀ ਨਾਹੀ ॥ یہ موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔
ਮਤੁ ਭਰਮਿ ਭੂਲਹੁ ਭੂਲਹੁ ॥ اس لیے رب کا نام لو۔ اے ! کسی الجھن میں مت بھولنا کیونکہ
ਗੁਰ ਮਿਲੇ ਹਰਿ ਪਾਏ ॥ ਜਿਸੁ ਮਸਤਕਿ ਹੈ ਲੇਖਾ ॥ وہی رب کو پاتا ہے، جو گرو کی صحبت میں آتا ہے،
ਮਨ ਰੁਤਿ ਨਾਮ ਰੇ ॥ اے دل! یہ انسانی جنم رب کے نام کا جاپ کرنے کے لیے ملا ہے،
ਗੁਨ ਕਹੇ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਹਰੇ ਹਰਿ ਹਰੇ ॥੨॥੧੮॥ نانک کہتے ہیں کہ وہی انسان کامیاب ہے، جو ہر وقت رب کی حمد و ثنا کرتا ہے۔ 2۔ 18۔
ਬਸੰਤੁ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ਹਿੰਡੋਲ بسنت محلہ 5 ہنڈول
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਹੋਇ ਇਕਤ੍ਰ ਮਿਲਹੁ ਮੇਰੇ ਭਾਈ ਦੁਬਿਧਾ ਦੂਰਿ ਕਰਹੁ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ اے میرے بھائیو! سب مل کر رب کے نام کا جاپ کرو اور اپنے دل سے ہر قسم کی دوئی اور الجھن کو نکال دو۔
ਹਰਿ ਨਾਮੈ ਕੇ ਹੋਵਹੁ ਜੋੜੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੈਸਹੁ ਸਫਾ ਵਿਛਾਇ ॥੧॥ رب کے نام کے سنگی بن جاؤ،اور سچے گرو کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرو۔
ਇਨ੍ਹ੍ ਬਿਧਿ ਪਾਸਾ ਢਾਲਹੁ ਬੀਰ ॥ اے بھائیو! اپنی زندگی کو اس طرح گزارو۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਜਪਹੁ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਅੰਤ ਕਾਲਿ ਨਹ ਲਾਗੈ ਪੀਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ کہ تمہارے نیک اعمال تمہیں رب کے قریب لے آئیں۔ ہر روز صبح اور رات رب کے نام کا جاپ کرو تاکہ تمہیں آخری وقت کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਰਮ ਧਰਮ ਤੁਮ੍ਹ੍ ਚਉਪੜਿ ਸਾਜਹੁ ਸਤੁ ਕਰਹੁ ਤੁਮ੍ਹ੍ ਸਾਰੀ ॥ اپنی زندگی کو نیک اعمال کے لیے وقف کر دو اور سچائی کو اپنا راستہ بنا لو۔
ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਲੋਭੁ ਮੋਹੁ ਜੀਤਹੁ ਐਸੀ ਖੇਲ ਹਰਿ ਪਿਆਰੀ ॥੨॥ کام کرودھ لو بھ اور موہ یہ تمہیں قابو نہیں کر سکیں گی کیونکہ یہی وہ کھیل ہے، جو رب کو سب سے زیادہ پسند ہے۔ 2۔
ਉਠਿ ਇਸਨਾਨੁ ਕਰਹੁ ਪਰਭਾਤੇ ਸੋਏ ਹਰਿ ਆਰਾਧੇ॥ صبح سویرے اٹھ کر نہا دھو کر رب کا ذکر کرو
ਬਿਖੜੇ ਦਾਉ ਲੰਘਾਵੈ ਮੇਰਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੁਖ ਸਹਜ ਸੇਤੀ ਘਰਿ ਜਾਤੇ ॥੩॥ اور جب سوتے ہو، تب بھی اس کا دھیان رکھو، ستگرو تمہیں ہر مشکل راستے سے بچائے گار اور تمہیں اطمینان اور سکون کے ساتھ تمہارے اصل مقام تک پہنچا دے گا۔
ਹਰਿ ਆਪੇ ਖੇਲੈ ਆਪੇ ਦੇਖੈ ਹਰਿ ਆਪੇ ਰਚਨੁ ਰਚਾਇਆ ॥ یہ سب کچھ رب خود ہی کر رہا ہے، وہی اس کھیل کو کھیل رہا ہے، اور وہی اسے دیکھ رہا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਜੋ ਨਰੁ ਖੇਲੈ ਸੋ ਜਿਣਿ ਬਾਜੀ ਘਰਿ ਆਇਆ ॥੪॥੧॥੧੯॥ اے نانک! جو انسان گرو کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اس کھیل کو کھیلتا ہے، وہی اپنی زندگی میں کامیاب ہو کر رب کے در پر پہنچ جاتا ہے۔ 4۔ 1۔ 16۔
ਬਸੰਤੁ ਮਹਲਾ ੫ ਹਿੰਡੋਲ ॥ بسنت محلہ 5 ہنڈول
ਤੇਰੀ ਕੁਦਰਤਿ ਤੂਹੈ ਜਾਣਹਿ ਅਉਰੁ ਨ ਦੂਜਾ ਜਾਣੈ ॥ اے خالق! تیری تخلیق کو تو ہی مکمل طور پر جانتا ہے تیرے سوا کوئی اور اس کی حقیقت نہیں جان سکتا۔
ਜਿਸ ਨੋ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰਹਿ ਮੇਰੇ ਪਿਆਰੇ ਸੋਈ ਤੁਝੈ ਪਛਾਣੈ ॥੧॥ اے میرے محبوب! جس پر تو مہربانی کرتا ہے، وہی تجھے پہچان سکتا ہے۔ 1۔
ਤੇਰਿਆ ਭਗਤਾ ਕਉ ਬਲਿਹਾਰਾ ॥ اے رب! میں تیرے نیک بندوں پر قربان جاتا ہوں۔
ਥਾਨੁ ਸੁਹਾਵਾ ਸਦਾ ਪ੍ਰਭ ਤੇਰਾ ਰੰਗ ਤੇਰੇ ਆਪਾਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تیری جگہ سنتوں کی صحبت بہت خوبصورت ہے ۔ 1۔ وقفہ۔
ਤੇਰੀ ਸੇਵਾ ਤੁਝ ਤੇ ਹੋਵੈ ਅਉਰੁ ਨ ਦੂਜਾ ਕਰਤਾ ॥ تیری خدمت تیری حوصلہ افزائی سے ہوتی ہے، دوسرا کوئی بھی تیری رضامندی کے بغیر نہیں کرسکتا۔
ਭਗਤੁ ਤੇਰਾ ਸੋਈ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਜਿਸ ਨੋ ਤੂ ਰੰਗੁ ਧਰਤਾ ॥੨॥ جو تجھے پسند ہے، وہی تیرا معتقد ہے، جسے تو عبادت کے رنگ میں رنگ دیتا ہے۔ 2۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top