Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1119

Page 1119

ਅੰਤਰ ਕਾ ਅਭਿਮਾਨੁ ਜੋਰੁ ਤੂ ਕਿਛੁ ਕਿਛੁ ਕਿਛੁ ਜਾਨਤਾ ਇਹੁ ਦੂਰਿ ਕਰਹੁ ਆਪਨ ਗਹੁ ਰੇ ॥ اے انسان اپنے دل کے غرور کو ختم کر کیونکہ جو کچھ تو جانتا ہے، وہ سب عارضی ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਕਉ ਹਰਿ ਦਇਆਲ ਹੋਹੁ ਸੁਆਮੀ ਹਰਿ ਸੰਤਨ ਕੀ ਧੂਰਿ ਕਰਿ ਹਰੇ ॥੨॥੧॥੨॥ نانک عرض کرتے ہیں کہ اے مالک مہربانی فرما اور ہمیں اپنے نیک بندوں کی خاک میں شامل کر کے پاکیزہ بنا دے۔ 2۔ 1۔ 2۔
ਕੇਦਾਰਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ کیدارا محلہ 5 گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ وہ بے مثال رب جس کا ذکر 'اوم' سے کیا جاتا ہے، حقیقت میں ایک ہی ہے اور وہ صرف سچے گرو کی مہربانی سے حاصل ہوتا ہے۔
ਮਾਈ ਸੰਤਸੰਗਿ ਜਾਗੀ ॥ اے ماں! نیک لوگوں کی صحبت میں مجھے روحانی بیداری حاصل ہوئی ہے۔
ਪ੍ਰਿਅ ਰੰਗ ਦੇਖੈ ਜਪਤੀ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੀ ॥ ਰਹਾਉ ॥ محبوب کے دیدار سے میں نے سچائی کی دولت حاصل کر لی ہے، اور اب میں صرف ہری نام کا ذکر کر رہی ہوں۔ وقفہ۔
ਦਰਸਨ ਪਿਆਸ ਲੋਚਨ ਤਾਰ ਲਾਗੀ ॥ رب کے دیدار کی پیاس میں میری آنکھیں اسی کی طرف لگی رہتی ہے اور
ਬਿਸਰੀ ਤਿਆਸ ਬਿਡਾਨੀ ॥੧॥ اس نے باقی تمام چیزوں کی چاہت ترک کردی ہے۔ 1۔
ਅਬ ਗੁਰੁ ਪਾਇਓ ਹੈ ਸਹਜ ਸੁਖਦਾਇਕ ਦਰਸਨੁ ਪੇਖਤ ਮਨੁ ਲਪਟਾਨੀ ॥ اب میں نے وہ سچا گرو پا لیا ہے جو حقیقی خوشی اور سکون عطا کرتا ہے، اور اس کے دیدار سے میرا دل سکون پا چکا ہے۔
ਦੇਖਿ ਦਮੋਦਰ ਰਹਸੁ ਮਨਿ ਉਪਜਿਓ ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਿਅ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਬਾਨੀ ॥੨॥੧॥ نانک کہتے ہیں کہ رب کے دیدار سے دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اس محبوب کی شیریں کلام نے مجھے سرشار کر دیا ہے۔ 2۔
ਕੇਦਾਰਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੩ کیدارا محلہ 5 گھرو 3
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ وہ بے مثال رب جس کا ذکر 'اوم' سے کیا جاتا ہے، حقیقت میں ایک ہی ہے اور وہ صرف سچے گرو کی مہربانی سے حاصل ہوتا ہے۔
ਦੀਨ ਬਿਨਉ ਸੁਨੁ ਦਇਆਲ ॥ اے مہربان! اس عاجز کی التجا سنیے،
ਪੰਚ ਦਾਸ ਤੀਨਿ ਦੋਖੀ ਏਕ ਮਨੁ ਅਨਾਥ ਨਾਥ ॥ اے بے سہارا کے مالک! دل تو ایک ہی ہے، مگر پانچ نفس کے غلام اور تین خصلتی دشمن اسے تکلیف دے رہے ہیں۔
ਰਾਖੁ ਹੋ ਕਿਰਪਾਲ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے مخزن فضل! ان سے مجھے بچا لے۔ وقفہ۔
ਅਨਿਕ ਜਤਨ ਗਵਨੁ ਕਰਉ ॥ میں طرح طرح کی کوششیں کرتا ہوں۔
ਖਟੁ ਕਰਮ ਜੁਗਤਿ ਧਿਆਨੁ ਧਰਉ ॥ چھ شاستری اعمال اور دھیان کی ترکیبوں میں لگا ہوا ہوں۔
ਉਪਾਵ ਸਗਲ ਕਰਿ ਹਾਰਿਓ ਨਹ ਨਹ ਹੁਟਹਿ ਬਿਕਰਾਲ ॥੧॥ سبھی طریقے آزما کر تھک گیا ہوں، لیکن یہ خوفناک برائیاں پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ 1۔
ਸਰਣਿ ਬੰਦਨ ਕਰੁਣਾ ਪਤੇ ॥ اے مہربان مالک! میں تیری پناہ میں آگیا ہوں۔
ਭਵ ਹਰਣ ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰੇ ॥ اے رب! تو ہی اس پیدا کردہ دنیا کی پیدائش و موت کے چکر کو ختم کرنے والا ہے۔
ਏਕ ਤੂਹੀ ਦੀਨ ਦਇਆਲ ॥ تو ہی اکیلا دکھیوں پر رحم کرنے والا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਚਰਨ ਨਾਨਕ ਆਸਰੋ ॥ نانک کہتا ہے ! رب کے قدموں کا سہارا ہی واحد امید ہے۔
ਉਧਰੇ ਭ੍ਰਮ ਮੋਹ ਸਾਗਰ ॥ وہم اور دنیاوی محبت کے سمندر سے نجات
ਲਗਿ ਸੰਤਨਾ ਪਗ ਪਾਲ ॥੨॥੧॥੨॥ سنتوں کے قدموں میں لگنے سے حاصل ہوئی ہے۔ 2۔ 1۔ 2۔
ਕੇਦਾਰਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੪ کیدارا محلہ 5 گھر 4
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ وہ یکتا رب جس کا تلفظ اوم ہے، صرف ایک ہے، جسے صادق گرو کے فضل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਸਰਨੀ ਆਇਓ ਨਾਥ ਨਿਧਾਨ ॥ اے مخزن فضل رب! میں تیری پناہ میں آیا ہوں۔
ਨਾਮ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਾਗੀ ਮਨ ਭੀਤਰਿ ਮਾਗਨ ਕਉ ਹਰਿ ਦਾਨ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میرے دل کو تیرے نام سے محبت ہو چکی ہے، اب میں تجھ سے تیرے نام کی بخشش مانگتا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੁਖਦਾਈ ਪੂਰਨ ਪਰਮੇਸੁਰ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਰਾਖਹੁ ਮਾਨ ॥ اے سکوں بخشنے والے، کامل رب! کرم فرماکر میری لاج رکھلے۔
ਦੇਹੁ ਪ੍ਰੀਤਿ ਸਾਧੂ ਸੰਗਿ ਸੁਆਮੀ ਹਰਿ ਗੁਨ ਰਸਨ ਬਖਾਨ ॥੧॥ اے مالک! مجھے نیک لوگوں کی صحبت میں محبت عطا فرما تاکہ میری زبان تیرے اوصاف بیان کرتی رہے۔ 1۔
ਗੋਪਾਲ ਦਇਆਲ ਗੋਬਿਦ ਦਮੋਦਰ ਨਿਰਮਲ ਕਥਾ ਗਿਆਨ ॥ ای دیال گوپال دموودر گووند تیری کلام اور حکمت کی باتیں پاکیزہ ہیں۔
ਨਾਨਕ ਕਉ ਹਰਿ ਕੈ ਰੰਗਿ ਰਾਗਹੁ ਚਰਨ ਕਮਲ ਸੰਗਿ ਧਿਆਨ ॥੨॥੧॥੩॥ نانک کہتا ہے رب کے رنگ میں مجھے رنگ دے تاکہ میرا دهیان تیرے قدموں میں لگا رہے۔ 2۔ 1۔ 3۔
ਕੇਦਾਰਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ کیدارا محلہ 5۔
ਹਰਿ ਕੇ ਦਰਸਨ ਕੋ ਮਨਿ ਚਾਉ ॥ میرے دل میں رب کے دیدار کی زبردست خواہش ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਸਤਸੰਗਿ ਮਿਲਾਵਹੁ ਤੁਮ ਦੇਵਹੁ ਅਪਨੋ ਨਾਉ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب مہربانی کر کے مجھے نیک لوگوں کی صحبت عطا کر دے اور اپنا نام بھی بخش دے۔ وقفہ۔
ਕਰਉ ਸੇਵਾ ਸਤ ਪੁਰਖ ਪਿਆਰੇ ਜਤ ਸੁਨੀਐ ਤਤ ਮਨਿ ਰਹਸਾਉ ॥ میں پیارے سچے رب کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، اور جب اس کے اوصاف سنتا ہوں تو دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top