Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1042

Page 1042

ਅਤਿ ਰਸੁ ਮੀਠਾ ਨਾਮੁ ਪਿਆਰਾ ॥ انتہائی لذیذ اور میٹھا نام ہے۔
ਨਾਨਕ ਕਉ ਜੁਗਿ ਜੁਗਿ ਹਰਿ ਜਸੁ ਦੀਜੈ ਹਰਿ ਜਪੀਐ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥੫॥ اے ہری! نانک کو ہر دور میں اپنی شان عطا کر ، تیرے ذکر سے انتہا تک نہیں پہنچ سکا۔
ਅੰਤਰਿ ਨਾਮੁ ਪਰਾਪਤਿ ਹੀਰਾ ॥ ہری نام نما ہیرا دل میں ہی حاصل ہوتا ہے اور
ਹਰਿ ਜਪਤੇ ਮਨੁ ਮਨ ਤੇ ਧੀਰਾ ॥ دل میں ہری ہری نام کے ورد سے دل کو اطمینان ہوتا ہے۔
ਦੁਘਟ ਘਟ ਭਉ ਭੰਜਨੁ ਪਾਈਐ ਬਾਹੁੜਿ ਜਨਮਿ ਨ ਜਾਇਆ ॥੬॥ جو دشوار گزار راستے پر چل کر رب کو پالیتا ہے، وہ دوبارہ جنم و مرگ کے چکر میں نہیں پڑتا۔ 6۔
ਭਗਤਿ ਹੇਤਿ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਤਰੰਗਾ ॥ رب کی بھکتی میں لگن پیدا ہوتی ہے جب گرو کے کلام پر عمل کیا جائے اور
ਹਰਿ ਜਸੁ ਨਾਮੁ ਪਦਾਰਥੁ ਮੰਗਾ ॥ ہری کی حمد و ثنا اور نام ہی کا طلب گار ہوں۔
ਹਰਿ ਭਾਵੈ ਗੁਰ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਏ ਹਰਿ ਤਾਰੇ ਜਗਤੁ ਸਬਾਇਆ ॥੭॥ اگر رب کو پسند ہو تو وہ گرو کے ذریعے جوڑ دیتا ہے، وہی پوری دنیا کو پار لگانے والا ہے۔ 7۔
ਜਿਨਿ ਜਪੁ ਜਪਿਓ ਸਤਿਗੁਰ ਮਤਿ ਵਾ ਕੇ ॥ جس نے ہری نام کا ذکر کیا ہے، اسے گرو کی تعلیم حاصل ہوئی ہے اور
ਜਮਕੰਕਰ ਕਾਲੁ ਸੇਵਕ ਪਗ ਤਾ ਕੇ ॥ موت کا فرشتہ اور وقت بھی اس کی خدمت کرتے ہیں۔
ਊਤਮ ਸੰਗਤਿ ਗਤਿ ਮਿਤਿ ਊਤਮ ਜਗੁ ਭਉਜਲੁ ਪਾਰਿ ਤਰਾਇਆ ॥੮॥ اعلیٰ صحبت میں رہنے سے نجات اور اعلیٰ مقام حاصل ہوتا ہے، اور دنیا کے سمندر کو پار کیا جاسکتا ہے۔ 8۔
ਇਹੁ ਭਵਜਲੁ ਜਗਤੁ ਸਬਦਿ ਗੁਰ ਤਰੀਐ ॥ یہ دنیوی سمندر رب کے کلام کے ذریعے پار کیا جا سکتا ہے۔
ਅੰਤਰ ਕੀ ਦੁਬਿਧਾ ਅੰਤਰਿ ਜਰੀਐ ॥ کلام کے ذریعے شبہات دل میں ہی خاک ہوجاتا ہے۔
ਪੰਚ ਬਾਣ ਲੇ ਜਮ ਕਉ ਮਾਰੈ ਗਗਨੰਤਰਿ ਧਣਖੁ ਚੜਾਇਆ ॥੯॥ سچائی، قناعت، کرم، دھرم اور صبر نما پانچ ہتھیاروں سے موت کے فرشتے کو مارا جا سکتا ہے اور دہ در میں دھنوش چڑھایا جاسکتا ہے۔ 9۔
ਸਾਕਤ ਨਰਿ ਸਬਦ ਸੁਰਤਿ ਕਿਉ ਪਾਈਐ ॥ مادہ پرست انسان کلام میں دھیان لگائے بغیر کیسے نجات پاسکتا ہے۔
ਸਬਦ ਸੁਰਤਿ ਬਿਨੁ ਆਈਐ ਜਾਈਐ ॥ بغیر گرو کے الفاظ کو سمجھے، وہ پیدا ہوتے اور مرتے رہتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਮੁਕਤਿ ਪਰਾਇਣੁ ਹਰਿ ਪੂਰੈ ਭਾਗਿ ਮਿਲਾਇਆ ॥੧੦॥ اے نانک! گرو کے ذریعے ہی نجات حاصل کیجا سکتی ہے اور کامل نصیب سے ہی رب ملاتا ہے۔ 10۔
ਨਿਰਭਉ ਸਤਿਗੁਰੁ ਹੈ ਰਖਵਾਲਾ ॥ بے خوف گرو ہی سب کی حفاظت کرنے والا ہے اور
ਭਗਤਿ ਪਰਾਪਤਿ ਗੁਰ ਗੋਪਾਲਾ ॥ گرو رب سے ہی بھگتی حاصل ہوتی ہے۔
ਧੁਨਿ ਅਨੰਦ ਅਨਾਹਦੁ ਵਾਜੈ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਨਿਰੰਜਨੁ ਪਾਇਆ ॥੧੧॥ جب گرو کے کلام سے روحانی ساز بجتا ہے تو باطن میں نور پھیل جاتا ہے۔ 11۔
ਨਿਰਭਉ ਸੋ ਸਿਰਿ ਨਾਹੀ ਲੇਖਾ ॥ رب بے خوف ہے، اس پر اعمال کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔
ਆਪਿ ਅਲੇਖੁ ਕੁਦਰਤਿ ਹੈ ਦੇਖਾ ॥ وہ خود اعمال سے مبرا ہے اور اس کی قدرت میں ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔
ਆਪਿ ਅਤੀਤੁ ਅਜੋਨੀ ਸੰਭਉ ਨਾਨਕ ਗੁਰਮਤਿ ਸੋ ਪਾਇਆ ॥੧੨॥ وہ خود ہر شے سے ماورا ہے، اس کا وجود ذاتی ہے۔ اے نانک! گرو کی تعلیمات کے مطابق ہی اسے پایا جاسکتا ہے۔ 12۔
ਅੰਤਰ ਕੀ ਗਤਿ ਸਤਿਗੁਰੁ ਜਾਣੈ ॥ اندرونی حالات کو سچا گرو ہی جانتا ہے۔
ਸੋ ਨਿਰਭਉ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਪਛਾਣੈ ॥ وہی بے خوف ہوتا ہے، جو گرو کے کلام کو پہچان لیتا ہے۔
ਅੰਤਰੁ ਦੇਖਿ ਨਿਰੰਤਰਿ ਬੂਝੈ ਅਨਤ ਨ ਮਨੁ ਡੋਲਾਇਆ ॥੧੩॥ جو اپنے اندر موجود رب کو دیکھ لیتا ہے، اس کا دل کہیں اور نہیں بھٹکتا۔ 13
ਨਿਰਭਉ ਸੋ ਅਭ ਅੰਤਰਿ ਵਸਿਆ ॥ جو سچائی کو اپنے اندر بسا لیتا ہے، وہی حقیقی طور پر بے خوف ہوجاتا ہے اور
ਅਹਿਨਿਸਿ ਨਾਮਿ ਨਿਰੰਜਨ ਰਸਿਆ ॥ وہ پاکیزہ نام میں ہی مگن رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਜਸੁ ਸੰਗਤਿ ਪਾਈਐ ਹਰਿ ਸਹਜੇ ਸਹਜਿ ਮਿਲਾਇਆ ॥੧੪॥ اے نانک! رب کی حمد و ثنا سچی صحبت میں ہی حاصل ہوتی ہے، اور رب اپنے قرب میں لے لیتا ہے۔ 14۔
ਅੰਤਰਿ ਬਾਹਰਿ ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਜਾਣੈ ॥ جو رب کو اندر اور باہر دیکھتا ہے،
ਰਹੈ ਅਲਿਪਤੁ ਚਲਤੇ ਘਰਿ ਆਣੈ ॥ وہ سب سے الگ ہوکر اپنے اصلی مقام پر آجاتا ہے۔
ਊਪਰਿ ਆਦਿ ਸਰਬ ਤਿਹੁ ਲੋਈ ਸਚੁ ਨਾਨਕ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ॥੧੫॥੪॥੨੧॥ وہ سب سے بلند، تینوں جہانوں پر حاوی، امرت نام میں ڈوبا ہوا ہے۔ اے نانک! سچے نام کا امرت رس پالیا ہے۔ 15۔ 4۔ 21۔
ਮਾਰੂ ਮਹਲਾ ੧ ॥ مارو محلہ 1۔
ਕੁਦਰਤਿ ਕਰਨੈਹਾਰ ਅਪਾਰਾ ॥ قدرت بنانے والا بے حد و حساب ہے۔
ਕੀਤੇ ਕਾ ਨਾਹੀ ਕਿਹੁ ਚਾਰਾ ॥ اس مخلوق کا اس کے سامنے کوئی بس نہیں۔
ਜੀਅ ਉਪਾਇ ਰਿਜਕੁ ਦੇ ਆਪੇ ਸਿਰਿ ਸਿਰਿ ਹੁਕਮੁ ਚਲਾਇਆ ॥੧॥ وہی جانداروں کو پیدا کرتا اور ان کے رزق کا بندوبست کرتا ہے، اور ہر ایک پر اپنا حکم چلاتا ہے۔ 1۔
ਹੁਕਮੁ ਚਲਾਇ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰੇ ॥ وہ اپنا حکم جاری کرکے سب میں سما رہا ہے۔
ਕਿਸੁ ਨੇੜੈ ਕਿਸੁ ਆਖਾਂ ਦੂਰੇ ॥ پھر کسے قریب اور کسے دور کہا جائے؟
ਗੁਪਤ ਪ੍ਰਗਟ ਹਰਿ ਘਟਿ ਘਟਿ ਦੇਖਹੁ ਵਰਤੈ ਤਾਕੁ ਸਬਾਇਆ ॥੨॥ پوشیدہ اسر نمایاں رب کو ہر ایک جسم میں دیکھو، وہ سب میں موجود ہے۔ 2۔
ਜਿਸ ਕਉ ਮੇਲੇ ਸੁਰਤਿ ਸਮਾਏ ॥ جسے وہ اپنے ساتھ ملالیتا ہے، وہ اسی میں ضم ہوجاتا ہے۔
ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਏ ॥ ایسا انسان گرو کے کلام کے ذریعے ہری نام کے دھیان میں مصروف رہتا ہے۔
ਆਨਦ ਰੂਪ ਅਨੂਪ ਅਗੋਚਰ ਗੁਰ ਮਿਲਿਐ ਭਰਮੁ ਜਾਇਆ ॥੩॥ رب کی ذات مسرت بخش، انمول اور حسّیات سے پرے ہے، گرو کی ملاقات سے تمام شبہات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ 3۔
ਮਨ ਤਨ ਧਨ ਤੇ ਨਾਮੁ ਪਿਆਰਾ ॥ رب کا نام جان و دل اور مال و دولت سے بھی محبوب ہے اور
ਅੰਤਿ ਸਖਾਈ ਚਲਣਵਾਰਾ ॥ یہی وہ واحد خزانہ ہے، جو آخری لمحے میں انسان کے کام آتا ہے۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top