Page 1009
ਹਰਿ ਪੜੀਐ ਹਰਿ ਬੁਝੀਐ ਗੁਰਮਤੀ ਨਾਮਿ ਉਧਾਰਾ ॥
رب کے بارے میں پڑھو، اور اسی کو سمجھو، گرو کی ہدایت کے مطابق ہری نام کا جاپ کرنے سے ہی نجات حاصل ہوتی ہے۔
ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਪੂਰੀ ਮਤਿ ਹੈ ਪੂਰੈ ਸਬਦਿ ਬੀਚਾਰਾ ॥
کامل گرو کی تعلیمات کامل ہیں، جو کامل شبد پر غور کرتا ہے۔
ਅਠਸਠਿ ਤੀਰਥ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਹੈ ਕਿਲਵਿਖ ਕਾਟਣਹਾਰਾ ॥੨॥
ہری نام ہی اڑسٹھ تیرتھوں پر نہانے کے برابر ہے، جو سبھی گناہوں کو مٹانے والا ہے۔ 2۔
ਜਲੁ ਬਿਲੋਵੈ ਜਲੁ ਮਥੈ ਤਤੁ ਲੋੜੈ ਅੰਧੁ ਅਗਿਆਨਾ ॥
نابینا جاہل انسان مکھن کی خواہش کرتا ہے، مگر پانی کو بلوتا رہتا ہے اور پانی کا ہی منتھن کرتا رہتا ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਦਧਿ ਮਥੀਐ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪਾਈਐ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨਾ ॥
اگر گرو کی ہدایت کے مطابق دہی کو بلوتا جائے، تو امرت حاصل ہوتا ہے، جو رب کے نام کا خزانہ ہے۔
ਮਨਮੁਖ ਤਤੁ ਨ ਜਾਣਨੀ ਪਸੂ ਮਾਹਿ ਸਮਾਨਾ ॥੩॥
نفس پرست انسان جانور کے مثل ہے،جو نام کی حقیقت سے ناواقف ہیں۔ 3۔
ਹਉਮੈ ਮੇਰਾ ਮਰੀ ਮਰੁ ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਵਾਰੋ ਵਾਰ ॥
جو شخص غرور میں جیتا ہے، وہ پیدائش و موت کے چکر میں پھنسا رہتا ہے۔
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦੇ ਜੇ ਮਰੈ ਫਿਰਿ ਮਰੈ ਨ ਦੂਜੀ ਵਾਰ ॥
اگر کوئی گرو کے شبد کے ذریعے فوت ہو، تو وہ نجات پاجاتا ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਜਗਜੀਵਨੁ ਮਨਿ ਵਸੈ ਸਭਿ ਕੁਲ ਉਧਾਰਣਹਾਰ ॥੪॥
گرو کی ہدایت کے مطابق جو پرمیشور کو اپنے من میں بسا لیتا ہے، وہی اپنے سارے خاندان کو نجات دینے والا بنتا ہے۔ 4۔
ਸਚਾ ਵਖਰੁ ਨਾਮੁ ਹੈ ਸਚਾ ਵਾਪਾਰਾ ॥
پرمیشور کا نام ہی اصلی دولت ہے اور اس نام کا بھجن کرنا ہی سچا کاروبار ہے۔
ਲਾਹਾ ਨਾਮੁ ਸੰਸਾਰਿ ਹੈ ਗੁਰਮਤੀ ਵੀਚਾਰਾ ॥
دنیا میں سچا نفع پرمیشور کے نام کو یاد کرنے میں ہے، مگر اس حقیقت کا گیان گرو کی ہدایت سے ہوتا ہے۔
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਕਾਰ ਕਮਾਵਣੀ ਨਿਤ ਤੋਟਾ ਸੈਸਾਰਾ ॥੫॥
جو لوگ دوئی (دوغلے پن) میں عمل کرتے ہیں، وہ ہمیشہ نقصان میں رہتے ہیں۔ 4۔
ਸਾਚੀ ਸੰਗਤਿ ਥਾਨੁ ਸਚੁ ਸਚੇ ਘਰ ਬਾਰਾ ॥ ਸਚਾ ਭੋਜਨੁ ਭਾਉ ਸਚੁ ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰਾ ॥
وہ شخص جو اچھی صحبت، مقدس جگہ اور سچے گھر میں رہتا ہے۔ وہاں وہ ہری کے نام نما سچا کھانا کھاتا ہے، سچائی پر یقین رکھتا ہے اور سچا نام ہی اس کی زندگی کی بنیاد ہوتی ہے۔
ਸਚੀ ਬਾਣੀ ਸੰਤੋਖਿਆ ਸਚਾ ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰਾ ॥੬॥
سچ بولنے سے ہی اطمینان حاصل ہوتا ہے اور وہ سچی باتوں پر غور کرتا رہتا ہے۔ 6۔
ਰਸ ਭੋਗਣ ਪਾਤਿਸਾਹੀਆ ਦੁਖ ਸੁਖ ਸੰਘਾਰਾ ॥
بادشاہت کی آسائشیں اور لذتیں حاصل کرنے پر بھی خوشی و غم نے انسان کو فنا کردیا ہے۔
ਮੋਟਾ ਨਾਉ ਧਰਾਈਐ ਗਲਿ ਅਉਗਣ ਭਾਰਾ ॥
بڑا نام رکھوانے سے انسان کے گلے میں گناہوں کا بھاری پتھر پڑجاتا ہے۔
ਮਾਣਸ ਦਾਤਿ ਨ ਹੋਵਈ ਤੂ ਦਾਤਾ ਸਾਰਾ ॥੭॥
اے رب! انسان کیا دے سکتا ہے، صرف تو ہی کائنات کو دینے والا ہے۔ 7۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਤੂ ਧਣੀ ਅਵਿਗਤੁ ਅਪਾਰਾ ॥
اے مالک! تو ناقابل رسائی، مخفی، ابدی اور بے حد و شما ہے۔
ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਦਰੁ ਜੋਈਐ ਮੁਕਤੇ ਭੰਡਾਰਾ ॥
اگر گرو کی باتوں کے ذریعے تیرے در کی تلاش کی جائے، تو نجات کا خزانہ مل جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਮੇਲੁ ਨ ਚੂਕਈ ਸਾਚੇ ਵਾਪਾਰਾ ॥੮॥੧॥
اے نانک! سچی تجارت کرنے سے کبھی اتحاد ختم نہیں ہوتا۔ 8۔ 1۔
ਮਾਰੂ ਮਹਲਾ ੧ ॥
مارو محلہ 1۔
ਬਿਖੁ ਬੋਹਿਥਾ ਲਾਦਿਆ ਦੀਆ ਸਮੁੰਦ ਮੰਝਾਰਿ ॥
برائیوں کا جہاز لاد کر دنیوی سمندر میں اتار دیا ہے۔
ਕੰਧੀ ਦਿਸਿ ਨ ਆਵਈ ਨਾ ਉਰਵਾਰੁ ਨ ਪਾਰੁ ॥
برائیوں سے بھرا ہوا جہاز سمندر میں اتار دیا گیا ہے،اس کا نہ کوئی کنارہ ہے اور نہ کوئی پار۔
ਵੰਝੀ ਹਾਥਿ ਨ ਖੇਵਟੂ ਜਲੁ ਸਾਗਰੁ ਅਸਰਾਲੁ ॥੧॥
نہ ہاتھ میں کوئی چپو ہے اور نہ ہی اسے چلانے والا کوئی کھیوٹ ہے اور اس سمندر کا پانی بہت خوفناک ہے۔ 1۔
ਬਾਬਾ ਜਗੁ ਫਾਥਾ ਮਹਾ ਜਾਲਿ ॥
اے بابا یہ کائنات ایک بڑے جال میں پھنسی ہوئی ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਉਬਰੇ ਸਚਾ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
اگر کوئی ابدی رہنے والے ہری نام کا ذکر کرے، تو فضل و کرم سے یہ ابھر سکتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਤਿਗੁਰੂ ਹੈ ਬੋਹਿਥਾ ਸਬਦਿ ਲੰਘਾਵਣਹਾਰੁ ॥
صادق گرو جہاز ہے، گرو کا کلام پار کروانے والا ہے۔
ਤਿਥੈ ਪਵਣੁ ਨ ਪਾਵਕੋ ਨਾ ਜਲੁ ਨਾ ਆਕਾਰੁ ॥
اس جہاز میں ہوا، آگ، پانی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شکل ہے۔
ਤਿਥੈ ਸਚਾ ਸਚਿ ਨਾਇ ਭਵਜਲ ਤਾਰਣਹਾਰੁ ॥੨॥
وہاں ہری کا ابدی نام ہی دنیوی سمندر سے پار کروانے والا ہے۔ 2۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਲੰਘੇ ਸੇ ਪਾਰਿ ਪਏ ਸਚੇ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥
گرو مکھ سچائی سے لگن لگاکر پار ہوگئے ہیں۔
ਆਵਾ ਗਉਣੁ ਨਿਵਾਰਿਆ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਮਿਲਾਇ ॥
اس کا آواگون مٹ گیا ہے اور ان کا نور اعلی نور میں ضم ہوگیا ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਸਹਜੁ ਊਪਜੈ ਸਚੇ ਰਹੈ ਸਮਾਇ ॥੩॥
گرو کی رائے کے مطابق فطری حالت پیدا ہوتی ہے اور وہ سچائی میں ضم رہتی ہیں۔ 3۔
ਸਪੁ ਪਿੜਾਈ ਪਾਈਐ ਬਿਖੁ ਅੰਤਰਿ ਮਨਿ ਰੋਸੁ ॥
اگر کسی سانپ کو کسی برتن میں بند کر دیا جائے، تب بھی اس کے اندر زہر اور من میں غصہ ہی رہے گا۔
ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਪਾਈਐ ਕਿਸ ਨੋ ਦੀਜੈ ਦੋਸੁ ॥
جو کچھ بھی ملتا ہے، وہ پہلے سے ہی مقدر میں لکھا ہوتا ہے،پھر کسی اور کو اس کا ذمے دار کیوں ٹھہرایا جائے؟
ਗੁਰਮੁਖਿ ਗਾਰੜੁ ਜੇ ਸੁਣੇ ਮੰਨੇ ਨਾਉ ਸੰਤੋਸੁ ॥੪॥
اگر کوئی انسان گرو گروڑ منتر سن لے، نام کا دھیان کرے، تو اسے سکون حاصل ہوجاتا ہے۔ 4۔
ਮਾਗਰਮਛੁ ਫਹਾਈਐ ਕੁੰਡੀ ਜਾਲੁ ਵਤਾਇ ॥
جس طرح پانی میں جال ڈال کر یا کانٹے پر گوشت لگا کر مگرمچھ کو پکڑا جاتا ہے،
ਦੁਰਮਤਿ ਫਾਥਾ ਫਾਹੀਐ ਫਿਰਿ ਫਿਰਿ ਪਛੋਤਾਇ ॥
اسی طرح بری سوچ کی وجہ سے یم کے پھندے میں پھنسا ہوا شخص بار بار اظہار افسوس کرتا ہے۔
ਜੰਮਣ ਮਰਣੁ ਨ ਸੁਝਈ ਕਿਰਤੁ ਨ ਮੇਟਿਆ ਜਾਇ ॥੫॥
انسان کو پیدائش و موت کے چکر کی کوئی واقفیت نہیں ہوتی اور ان کے اعمال کے نتائج کبھی مٹائے نہیں جاسکتے 5۔
ਹਉਮੈ ਬਿਖੁ ਪਾਇ ਜਗਤੁ ਉਪਾਇਆ ਸਬਦੁ ਵਸੈ ਬਿਖੁ ਜਾਇ ॥
واہے گرو نے دنیا کو پیدا کرتے وقت انا کا زہر اس میں ڈال دیا، لیکن اگر پرمیشور کا شبد دل میں بس جائے، تو یہ زہر دور ہو جاتا ہے۔
ਜਰਾ ਜੋਹਿ ਨ ਸਕਈ ਸਚਿ ਰਹੈ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥
جو پرمیشور کی سچائی میں لِو لگا لیتا ہے، اس پر بڑھاپا اثر انداز نہیں ہوتا۔
ਜੀਵਨ ਮੁਕਤੁ ਸੋ ਆਖੀਐ ਜਿਸੁ ਵਿਚਹੁ ਹਉਮੈ ਜਾਇ ॥੬॥
وہی حقیقی نجات یافتہ کہلاتا ہے، جس کے دل کا غرور مٹ جاتا ہے۔ 5