Page 914
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਮਾਇ ਬਾਪ ਪੂਤ ॥
کوئی ماں باپ اور بچوں کے ساتھ زندگی گزار دیتا ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਰਾਜ ਮਿਲਖ ਵਾਪਾਰਾ ॥
کوئی ریاست، مال و دولت اور تجارت میں زندگی گزار دیتا ہے،
ਸੰਤ ਬਿਹਾਵੈ ਹਰਿ ਨਾਮ ਅਧਾਰਾ ॥੧॥
لیکن سنت حضرات کی زندگی ہری کے نام کی بنیاد پر گزرتی رہتی ہے۔ 1۔
ਰਚਨਾ ਸਾਚੁ ਬਨੀ ॥
اس کائنات کی تخلیق اعلیٰ صادق رب نے کی ہے،
ਸਭ ਕਾ ਏਕੁ ਧਨੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
اور رب ہی سب کا مالک ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਬੇਦ ਅਰੁ ਬਾਦਿ ॥
کوئی ویدوں کے مطالعے اور اختلافات میں اپنی زندگی گزار دیتا ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਰਸਨਾ ਸਾਦਿ ॥
کوئی زبان کے ذائقے میں زندگی گزار دیتا ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਲਪਟਿ ਸੰਗਿ ਨਾਰੀ ॥
کسی شہوت پرست انسان کی زندگی عورت کے ساتھ ہوس میں ہی گزرجاتی ہے۔
ਸੰਤ ਰਚੇ ਕੇਵਲ ਨਾਮ ਮੁਰਾਰੀ ॥੨॥
لیکن سنت حضرات صرف رب کے نام میں ہی پوری زندگی مگن رہتے ہیں۔ 2۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਖੇਲਤ ਜੂਆ ॥
کسی کی زندگی جوا کھیلتے ہوئے گزر جاتی ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਅਮਲੀ ਹੂਆ ॥
کوئی نشے میں اپنی زندگی گزار دیتا ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਪਰ ਦਰਬ ਚੋੁਰਾਏ ॥
کوئی کسی کی دولت چرانے میں زندگی گزار دیتا ہے۔
ਹਰਿ ਜਨ ਬਿਹਾਵੈ ਨਾਮ ਧਿਆਏ ॥੩॥
لیکن معتقدین حضرات نام رب کے دھیان میں اپنی زندگی کامیاب کرلیتے ہیں۔ 3۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਜੋਗ ਤਪ ਪੂਜਾ ॥
کسی کی زندگی زہد مشق و مراقبہ اور بندگی میں ہی گزر جاتی ہے۔
ਕਾਹੂ ਰੋਗ ਸੋਗ ਭਰਮੀਜਾ ॥
کوئی رنج و مرض اور شبہ میں مبتلا ہوکر زندگی گزار دیتا ہے۔
ਕਾਹੂ ਪਵਨ ਧਾਰ ਜਾਤ ਬਿਹਾਏ ॥
کوئی یوگاسن سے پرانایام کرکے اپنی زندگی گزار دیتا ہے،
ਸੰਤ ਬਿਹਾਵੈ ਕੀਰਤਨੁ ਗਾਏ ॥੪॥
لیکن سنت حضرات کی زندگی رب کے جہری ذکر میں مصروف رہ کر گزر جاتی ہے۔ 4۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਦਿਨੁ ਰੈਨਿ ਚਾਲਤ ॥
کسی کی زندگی دن رات سفر کرتے ہی گزر جاتی ہے،
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਸੋ ਪਿੜੁ ਮਾਲਤ ॥
کوئی میدان جنگ میں بہادری سے لڑتا ہوا زندگی گزار دیتا ہے،
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਬਾਲ ਪੜਾਵਤ ॥
کچھ لوگ ٹیچر بن کر بچوں کو تعلیم دینے میں ہی وقت گذار دیتے ہیں۔
ਸੰਤ ਬਿਹਾਵੈ ਹਰਿ ਜਸੁ ਗਾਵਤ ॥੫॥
لیکن سنت حضرات کی زندگی رب کی مدح سرائی کرنے میں گزر جاتی ہے۔ 5۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਨਟ ਨਾਟਿਕ ਨਿਰਤੇ ॥
کسی کی زندگی کلاکار بن کر ناٹک اور رقص میں ہی گزر جاتی ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਜੀਆਇਹ ਹਿਰਤੇ ॥
کوئی شخص قتل اور لوٹ کھسوٹ میں ہی زندگی گزاردیتا ہے۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਰਾਜ ਮਹਿ ਡਰਤੇ ॥
کوئی بادشاہی کے کاموں میں ڈر کر اپنی زندگی گزاردیتا ہے،
ਸੰਤ ਬਿਹਾਵੈ ਹਰਿ ਜਸੁ ਕਰਤੇ ॥੬॥
لیکن سنت رب کی تعریف و توصیف کرکے زندگی گزاردیتے ہیں۔ 6۔
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਮਤਾ ਮਸੂਰਤਿ ॥
کسی کا پورا وقت صلاح مشورہ اور مشاورت میں ہی گزرجاتی ہے،
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਸੇਵਾ ਜਰੂਰਤਿ ॥
کوئی ضروریات زندگی کی تکمیل اور خدمت خلق میں اپنی زندگی گذار دیتے ہیں،
ਕਾਹੂ ਬਿਹਾਵੈ ਸੋਧਤ ਜੀਵਤ ॥
کسی کی زندگی ترمیمات کرنے میں ہی گزر جاتی ہے،
ਸੰਤ ਬਿਹਾਵੈ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਵਤ ॥੭॥
لیکن سنت حضرات کی پوری زندگی ہری کے نام نما رس کو پینے میں ہی گزرجاتی ہے۔ 7۔
ਜਿਤੁ ਕੋ ਲਾਇਆ ਤਿਤ ਹੀ ਲਗਾਨਾ ॥
حقیقت تو یہی ہے کہ رب نے انسان کو جس کام میں لگایا ہے، وہ اسی میں لگ گیا ہے۔
ਨਾ ਕੋ ਮੂੜੁ ਨਹੀ ਕੋ ਸਿਆਨਾ ॥
نہ کوئی بے وقوف ہے اور نہ ہی کوئی دانشمند ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਜਿਸੁ ਦੇਵੈ ਨਾਉ ॥
رب کرم فرما کر جسے اپنا نام عطا کرتا ہے،
ਨਾਨਕ ਤਾ ਕੈ ਬਲਿ ਬਲਿ ਜਾਉ ॥੮॥੩॥
نانک اس پر قربان جاتا ہے۔ 8۔ 3۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥
رامکلی محلہ 5۔
ਦਾਵਾ ਅਗਨਿ ਰਹੇ ਹਰਿ ਬੂਟ ॥
جس طرح جنگل کی آگ میں کچھ درخت بچ کر ہرے رہ جاتے ہیں۔
ਮਾਤ ਗਰਭ ਸੰਕਟ ਤੇ ਛੂਟ ॥
جیسے بچہ ماں کے رحم کی بحران میں سے بچ جاتا ہے۔
ਜਾ ਕਾ ਨਾਮੁ ਸਿਮਰਤ ਭਉ ਜਾਇ ॥
جس کے نام کے ذکر سے ہر قسم کا خوف مٹ جاتا ہے،
ਤੈਸੇ ਸੰਤ ਜਨਾ ਰਾਖੈ ਹਰਿ ਰਾਇ ॥੧॥
واہے گرو اپنے پرستاروں کی حفاظت کرتا ہے۔ 1۔
ਐਸੇ ਰਾਖਨਹਾਰ ਦਇਆਲ ॥
کریم رب سب کی حفاظت کرنے والا ہے۔
ਜਤ ਕਤ ਦੇਖਉ ਤੁਮ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
اے غریب پرور! میں جہاں بھی دیکھتا ہوں، ایک تو ہی ہمارا سرپرست نظر اتا ہے۔1۔ وقفہ۔
ਜਲੁ ਪੀਵਤ ਜਿਉ ਤਿਖਾ ਮਿਟੰਤ ॥
جس طرح پانی سے پیاس بجھ جاتی ہے،
ਧਨ ਬਿਗਸੈ ਗ੍ਰਿਹਿ ਆਵਤ ਕੰਤ ॥
جیسے شوہر کے گھر آجانے سے اہلیہ خوش ہوجاتی ہے۔
ਲੋਭੀ ਕਾ ਧਨੁ ਪ੍ਰਾਣ ਅਧਾਰੁ ॥
جیسے لالچی انسان کی دولت ہی اس کی زندگی کی بنیاد ہوتی ہے۔
ਤਿਉ ਹਰਿ ਜਨ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮ ਪਿਆਰੁ ॥੨॥
اسی طرح پرستاروں کا ہری کے نام سے پیار ہوتا ہے۔ 2۔
ਕਿਰਸਾਨੀ ਜਿਉ ਰਾਖੈ ਰਖਵਾਲਾ ॥
جس طرح ایک کسان اپنی کھیتی کی حفاظت کرتا ہے،
ਮਾਤ ਪਿਤਾ ਦਇਆ ਜਿਉ ਬਾਲਾ ॥
جس طرح ماں باپ اپنے بچے پر مہربان ہوتے ہیں،
ਪ੍ਰੀਤਮੁ ਦੇਖਿ ਪ੍ਰੀਤਮੁ ਮਿਲਿ ਜਾਇ ॥
جس طرح محبوب کو دیکھ کر محبوب سے لگاؤ پیدا ہوجاتا ہے۔
ਤਿਉ ਹਰਿ ਜਨ ਰਾਖੈ ਕੰਠਿ ਲਾਇ ॥੩॥
اسی طرح رب اپنے پرستاروں کو اپنے گلے سے لگاکر رکھتا ہے۔ 3۔
ਜਿਉ ਅੰਧੁਲੇ ਪੇਖਤ ਹੋਇ ਅਨੰਦ ॥
جس طرح نابینا کو دیکھنے پر خوشی ہوتی ہے،
ਗੂੰਗਾ ਬਕਤ ਗਾਵੈ ਬਹੁ ਛੰਦ ॥
جس طرح کوئی گونگا انسان بولنے لگ جائے، تو وہ خوش ہوکر گیت گانے لگتا ہے۔
ਪਿੰਗੁਲ ਪਰਬਤ ਪਰਤੇ ਪਾਰਿ ॥
جیسے کوئی لنگڑا شخص پہاڑ پر چڑھ کر اظہار خوشی کرتا ہے۔
ਹਰਿ ਕੈ ਨਾਮਿ ਸਗਲ ਉਧਾਰਿ ॥੪॥
اسی طرح ہری نام کے ذکر سے سب کو نجات مل جاتی ہے۔ 4۔
ਜਿਉ ਪਾਵਕ ਸੰਗਿ ਸੀਤ ਕੋ ਨਾਸ ॥
جس طرح آگ جلنے سے سردی کا خاتمہ ہوجاتا ہے،
ਐਸੇ ਪ੍ਰਾਛਤ ਸੰਤਸੰਗਿ ਬਿਨਾਸ ॥
اسی طرح سنت حضرات کی صحبت اختیار کرنے سے ہر قسم کے گناہ مٹ جاتے ہیں۔
ਜਿਉ ਸਾਬੁਨਿ ਕਾਪਰ ਊਜਲ ਹੋਤ ॥
جس طرح صابن لگا کر کپڑے دھونے سے کپڑا صاف شفاف ہوجاتا ہے،
ਨਾਮ ਜਪਤ ਸਭੁ ਭ੍ਰਮੁ ਭਉ ਖੋਤ ॥੫॥
اسی طرح نام کے ذکر سے تمام شبہات دور ہوجاتے ہیں۔ 5۔
ਜਿਉ ਚਕਵੀ ਸੂਰਜ ਕੀ ਆਸ ॥
جس طرح چکوی پرندہ طلوع آفتاب کی امید لگائے رکھتا ہے،
ਜਿਉ ਚਾਤ੍ਰਿਕ ਬੂੰਦ ਕੀ ਪਿਆਸ ॥
جس طرح چاتک پرندہ کو بارش کی بوند کی پیاس لگی رہتی ہے،
ਜਿਉ ਕੁਰੰਕ ਨਾਦ ਕਰਨ ਸਮਾਨੇ ॥
جس طرح ہرن کو موسیقی کی سر سے خوشی حاصل ہوتی ہے،
ਤਿਉ ਹਰਿ ਨਾਮ ਹਰਿ ਜਨ ਮਨਹਿ ਸੁਖਾਨੇ ॥੬॥
اسی طرح رب کا نام پرستاروں کے دل میں خوشی پیدا کرتا ہے۔ 6۔