Page 903
ਆਖੁ ਗੁਣਾ ਕਲਿ ਆਈਐ ॥
کلیوگ آ گیا ہے، اس لیے رب کی حمد گاؤ۔
ਤਿਹੁ ਜੁਗ ਕੇਰਾ ਰਹਿਆ ਤਪਾਵਸੁ ਜੇ ਗੁਣ ਦੇਹਿ ਤ ਪਾਈਐ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
ستیہ، تریتا اور دواپر ان تینوں عہد کا انصاف اب ختم ہوگیا ہے۔ اس دور میں رب کی حمد و ثنا ہی سب سے بڑی کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਲਿ ਕਲਵਾਲੀ ਸਰਾ ਨਿਬੇੜੀ ਕਾਜੀ ਕ੍ਰਿਸਨਾ ਹੋਆ ॥
اختلافات اور جھگڑوں والے اس کلیوگ میں اسلامی شریعت (قانون) ہی فیصلہ کرتا ہے اور قاضی نیلا لباس پہن کر کرشنا بنا ہوا ہے۔
ਬਾਣੀ ਬ੍ਰਹਮਾ ਬੇਦੁ ਅਥਰਬਣੁ ਕਰਣੀ ਕੀਰਤਿ ਲਹਿਆ ॥੫॥
اس کلیوگ میں برہما کی تحریر کردہ اتھرووید غالب ہے اور انجام دئے ہوئے اعمال کے ذریعے شہرت یا بدنامی ملتی ہے۔ 5۔
ਪਤਿ ਵਿਣੁ ਪੂਜਾ ਸਤ ਵਿਣੁ ਸੰਜਮੁ ਜਤ ਵਿਣੁ ਕਾਹੇ ਜਨੇਊ ॥
واہے گرو کے بغیر دیگر معبودوں کی پرستش و بندگی، سچائی کے بغیر ثابت قدمی اور تحمل کے بغیر مقدس دھاگہ پہننے کا کیا فایدہ ہے؟
ਨਾਵਹੁ ਧੋਵਹੁ ਤਿਲਕੁ ਚੜਾਵਹੁ ਸੁਚ ਵਿਣੁ ਸੋਚ ਨ ਹੋਈ ॥੬॥
تم زیارت گاہوں میں غسل کرتے ہو، جسم کو رگڑ کر دھوتے اور پیشانی پر تلک لگاتے ہو؛ لیکن دل کی پاکیزگی کے بغیر جسم پاک نہیں ہوتا۔ 6۔
ਕਲਿ ਪਰਵਾਣੁ ਕਤੇਬ ਕੁਰਾਣੁ ॥
اب کلیوگ میں مذہبی کتاب اور قرآن کریم ہی لائق اعتبار ہوگیا ہے اور
ਪੋਥੀ ਪੰਡਿਤ ਰਹੇ ਪੁਰਾਣ ॥
پنڈتوں کی مذہبی کتابوں اور پرانوں کی اہمیت نہیں رہی۔
ਨਾਨਕ ਨਾਉ ਭਇਆ ਰਹਮਾਣੁ ॥
اے نانک! اس رب کا نام رحمان ہوگیا ہے،
ਕਰਿ ਕਰਤਾ ਤੂ ਏਕੋ ਜਾਣੁ ॥੭॥
لیکن اس خالق کو ایک ہی سمجھو۔ 7۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਮਿਲੈ ਵਡਿਆਈ ਏਦੂ ਉਪਰਿ ਕਰਮੁ ਨਹੀ ॥
اے نانک! جو رب کے نام کا ذکر کرتا ہے، اسے ہی شہرت ملتی ہے، اس سے بڑھ کر دوسرا کوئی کام نہیں۔
ਜੇ ਘਰਿ ਹੋਦੈ ਮੰਗਣਿ ਜਾਈਐ ਫਿਰਿ ਓਲਾਮਾ ਮਿਲੈ ਤਹੀ ॥੮॥੧॥
اگر کسی شخص کے دل نما گھر میں نام کا بسیرا ہو اور وہ کسی دوسرے سے طلب کرنے جائے، تو اسے شکایت ہی ملتی ہے۔ 8۔ 1۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥
رام کلی محلہ 1۔
ਜਗੁ ਪਰਬੋਧਹਿ ਮੜੀ ਬਧਾਵਹਿ ॥
اے زاہد! تو دنیا والوں کو تعلیم دیتا ہے؛ لیکن خود کھانا کھاکر اپنا جسم نما مٹھ بڑھا رہا ہے۔
ਆਸਣੁ ਤਿਆਗਿ ਕਾਹੇ ਸਚੁ ਪਾਵਹਿ ॥
تو اپنی نشست گاہ چھوڑ کر حق کو کیسے حاصل کرسکتا ہے۔
ਮਮਤਾ ਮੋਹੁ ਕਾਮਣਿ ਹਿਤਕਾਰੀ ॥
تو خاتون سے محبت کرنے والا ہے اور محبت و لگاؤ میں پھنسا ہوا ہے۔
ਨਾ ਅਉਧੂਤੀ ਨਾ ਸੰਸਾਰੀ ॥੧॥
نہ تو تارک الدنیا ہے اور نہ ہی گھروالوں کا خیال رکھتا ہے۔ 1۔
ਜੋਗੀ ਬੈਸਿ ਰਹਹੁ ਦੁਬਿਧਾ ਦੁਖੁ ਭਾਗੈ ॥
اے زاہد! اپنی نشست پر بیٹھے رہو، تیرا شبہ اور غم دور ہوجائے گا۔
ਘਰਿ ਘਰਿ ਮਾਗਤ ਲਾਜ ਨ ਲਾਗੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
تجھے گھروں کا طواف کرتے ہوئے حیا نہیں آتی۔ 1۔ وقفہ۔
ਗਾਵਹਿ ਗੀਤ ਨ ਚੀਨਹਿ ਆਪੁ ॥
تم دکھاوے کے لیے گیت گاتا رہتا ہے؛ لیکن اپنی اصلیت کو نہیں پہچانتا۔
ਕਿਉ ਲਾਗੀ ਨਿਵਰੈ ਪਰਤਾਪੁ ॥
تیرے دل میں لگی پیاس کی آگ کیسے بجھ سکتی ہے؟
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਰਚੈ ਮਨ ਭਾਇ ॥
اگر تیرے دل میں گرو کے کلام سے محبت پیدا ہوجائے، تو
ਭਿਖਿਆ ਸਹਜ ਵੀਚਾਰੀ ਖਾਇ ॥੨॥
تجھے ذکر کے ذریعے روح اعلیٰ کی بھیک کا کھانا ملے گا۔ 2۔
ਭਸਮ ਚੜਾਇ ਕਰਹਿ ਪਾਖੰਡੁ ॥
تو اپنے جسم پر راکھ لگا کر منافقت کرتا ہے اور
ਮਾਇਆ ਮੋਹਿ ਸਹਹਿ ਜਮ ਡੰਡੁ ॥
حرص و ہوس میں مبتلا ہوکر ملک الموت سے سزا پاتا ہے۔
ਫੂਟੈ ਖਾਪਰੁ ਭੀਖ ਨ ਭਾਇ ॥
تیرا شکستہ دل نما کپال رب کے نام کی خیرات نہیں لیتا،
ਬੰਧਨਿ ਬਾਧਿਆ ਆਵੈ ਜਾਇ ॥੩॥
جس کے سبب بندھنوں میں جکڑ کر پیدا ہوتا اور فوت ہوتا رہتا ہے۔ 3۔
ਬਿੰਦੁ ਨ ਰਾਖਹਿ ਜਤੀ ਕਹਾਵਹਿ ॥
تو اپنے نطفہ کی حفاظت نہیں کرتا اور خود کو جوگی کہلاتا ہے۔
ਮਾਈ ਮਾਗਤ ਤ੍ਰੈ ਲੋਭਾਵਹਿ ॥
مایا کی تین خوبیوں میں مسحور ہوکر مایا کا طلب گار بن گیا ہے۔
ਨਿਰਦਇਆ ਨਹੀ ਜੋਤਿ ਉਜਾਲਾ ॥
تیرا دل بے رحم ہے؛ اس لیے رب کا نور روشن نہیں ہوا اور
ਬੂਡਤ ਬੂਡੇ ਸਰਬ ਜੰਜਾਲਾ ॥੪॥
کائنات کے تمام الجھنوں میں مبتلا ہوکر غرق ہوگیا ہے۔ 4۔
ਭੇਖ ਕਰਹਿ ਖਿੰਥਾ ਬਹੁ ਥਟੂਆ ॥
تو اپنا کفن پہن کر بہت دکھاوا کرکے لباس بدل لیتا ہے۔
ਝੂਠੋ ਖੇਲੁ ਖੇਲੈ ਬਹੁ ਨਟੂਆ ॥
تو نٹ کے مثل بہت ہی جھوٹا کھیل کھیلتا رہتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਅਗਨਿ ਚਿੰਤਾ ਬਹੁ ਜਾਰੇ ॥
فکر کی آگ تیرے باطن کو خاکستر کررہی ہے۔
ਵਿਣੁ ਕਰਮਾ ਕੈਸੇ ਉਤਰਸਿ ਪਾਰੇ ॥੫॥
نیک اعمال کے بغیر دنیوی سمندر سے کیسے پار ہوا جاسکتا ہے؟ 5۔
ਮੁੰਦ੍ਰਾ ਫਟਕ ਬਨਾਈ ਕਾਨਿ ॥
تو نے شیشے کا تمغہ بناکر کانوں میں پہن رکھا ہے۔
ਮੁਕਤਿ ਨਹੀ ਬਿਦਿਆ ਬਿਗਿਆਨਿ ॥
حقیقی علم سے ناواقف ہوکر نجات نہیں مل سکتی۔
ਜਿਹਵਾ ਇੰਦ੍ਰੀ ਸਾਦਿ ਲੋੁਭਾਨਾ ॥
تو زبان و حواس کے ذائقوں میں پھنسا ہوا ہے،
ਪਸੂ ਭਏ ਨਹੀ ਮਿਟੈ ਨੀਸਾਨਾ ॥੬॥
اس لیے تو جانور بن گیا ہے اور تیرا یہ نشان نہیں مٹتا۔ 6۔
ਤ੍ਰਿਬਿਧਿ ਲੋਗਾ ਤ੍ਰਿਬਿਧਿ ਜੋਗਾ ॥
جس طرح کائنات کے افراد مایا کی تین خوبیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، اسی طرح زاہد بھی تین خوبیوں میں مبتلا ہے۔
ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰੈ ਚੂਕਸਿ ਸੋਗਾ ॥
جو شخص کلام پر غور و خوض کرتا ہے، اس کی فکر دور ہوجاتی ہے۔
ਊਜਲੁ ਸਾਚੁ ਸੁ ਸਬਦੁ ਹੋਇ ॥
سچے کلام کے ذریعے ذہن منور ہوجاتا ہے۔
ਜੋਗੀ ਜੁਗਤਿ ਵੀਚਾਰੇ ਸੋਇ ॥੭॥
وہی زاہد ایسی ترکیب سوچتا ہے۔ 7۔
ਤੁਝ ਪਹਿ ਨਉ ਨਿਧਿ ਤੂ ਕਰਣੈ ਜੋਗੁ ॥
اے رب! تو سب کچھ کرنے پر قدرت رکھتا ہے اور تیرے ہی پاس نونیدھیاں ہیں۔
ਥਾਪਿ ਉਥਾਪੇ ਕਰੇ ਸੁ ਹੋਗੁ ॥
تو ہی جانداروں کو پیدا کرکے انہیں فنا کردیتا ہے، تو جو کچھ کرتا ہے، وہی ہوتا ہے۔
ਜਤੁ ਸਤੁ ਸੰਜਮੁ ਸਚੁ ਸੁਚੀਤੁ ॥
جو عمدہ اخلاق، سچائی اور دیانت کو اختیار کرتا ہے، سچائی اسے کے دل میں بستی ہے۔
ਨਾਨਕ ਜੋਗੀ ਤ੍ਰਿਭਵਣ ਮੀਤੁ ॥੮॥੨॥
اے نانک! ایسا زاہد تینوں جہانوں کا حبیب بن جاتا ہے۔ 8۔ 2۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥
رام کلی محلہ 1
ਖਟੁ ਮਟੁ ਦੇਹੀ ਮਨੁ ਬੈਰਾਗੀ ॥
چھ چکروں والا جسم ایک مٹھ ہے اور اس میں تارک الدنیا دل کا بسیرا ہے۔
ਸੁਰਤਿ ਸਬਦੁ ਧੁਨਿ ਅੰਤਰਿ ਜਾਗੀ ॥
قلبی آواز کی دھن کو سماعت کرنے والا سویا ہوا شعور باطن میں بیدار ہوگیا ہے۔
ਵਾਜੈ ਅਨਹਦੁ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਲੀਣਾ ॥
قلبی آواز گونج رہی ہے اور میرا دل اس میں مگن ہوگیا ہے۔
ਗੁਰ ਬਚਨੀ ਸਚਿ ਨਾਮਿ ਪਤੀਣਾ ॥੧॥
گرو کی باتوں سے دل حقیقی نام میں مطمئن ہوگیا ہے۔ 1۔
ਪ੍ਰਾਣੀ ਰਾਮ ਭਗਤਿ ਸੁਖੁ ਪਾਈਐ ॥
اے لوگو! رام کی بندگی سے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے اور
ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਮੀਠਾ ਲਾਗੈ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਸਮਾਈਐ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
گرومکھ بن کر ہی ہری نام شیریں لگتا ہے اور دل ہری نام میں ہی مگن ہوجاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔