Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 874

Page 874

ਗੋਂਡ ॥ گونڈ۔
ਮੋਹਿ ਲਾਗਤੀ ਤਾਲਾਬੇਲੀ ॥ نام کے بغیر مجھے ایسی بے چینی ہوجاتی ہے،
ਬਛਰੇ ਬਿਨੁ ਗਾਇ ਅਕੇਲੀ ॥੧॥ جیسے بچھڑے کے بغیر گائے تنہا ہوجاتی ہے۔ 1۔
ਪਾਨੀਆ ਬਿਨੁ ਮੀਨੁ ਤਲਫੈ ॥ جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے،
ਐਸੇ ਰਾਮ ਨਾਮਾ ਬਿਨੁ ਬਾਪੁਰੋ ਨਾਮਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اسی طرح رام نام کے بغیر حقیر نام دیو تڑپتا رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੈਸੇ ਗਾਇ ਕਾ ਬਾਛਾ ਛੂਟਲਾ ॥ جیسے کھونٹے سے بندھا ہوا بچھڑا چھوٹ کر
ਥਨ ਚੋਖਤਾ ਮਾਖਨੁ ਘੂਟਲਾ ॥੨॥ گائے کا تھن سونگھتا اور دودھ کا گھونٹ پیتا ہے۔ 2۔
ਨਾਮਦੇਉ ਨਾਰਾਇਨੁ ਪਾਇਆ ॥ نام دیو نے ناراین کو پالیا ہے،
ਗੁਰੁ ਭੇਟਤ ਅਲਖੁ ਲਖਾਇਆ ॥੩॥ گرو سے ملاقات کرتے ہی نام دیو کو ناقابل دید رب کا دیدار کرادیا ہے۔ 3۔
ਜੈਸੇ ਬਿਖੈ ਹੇਤ ਪਰ ਨਾਰੀ ॥ جس طرح ہوس پرست انسان شہوت کی خاطر دوسری عورت سے محبت کرتا ہے،
ਐਸੇ ਨਾਮੇ ਪ੍ਰੀਤਿ ਮੁਰਾਰੀ ॥੪॥ اسی طرح نام دیو کی رب سے محبت ہے۔ 4۔
ਜੈਸੇ ਤਾਪਤੇ ਨਿਰਮਲ ਘਾਮਾ ॥ جیسے کڑک دھوپ کی گرمی میں لوگوں کا بدن جلتا ہے،
ਤੈਸੇ ਰਾਮ ਨਾਮਾ ਬਿਨੁ ਬਾਪੁਰੋ ਨਾਮਾ ॥੫॥੪॥ اسی طرح رام نام کے بغیر کمزور نام دیو جدائی کی آگ میں جلتا ہے۔ 5۔ 4۔
ਰਾਗੁ ਗੋਂਡ ਬਾਣੀ ਨਾਮਦੇਉ ਜੀਉ ਕੀ ਘਰੁ ੨ راگو گونڈ وانی نام دیو جیو کی گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕਰਤ ਮਿਟੇ ਸਭਿ ਭਰਮਾ ॥ ہری ہری منتر کا ورد کرنے سے تمام شبہات کا ازالہ ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਕੋ ਨਾਮੁ ਲੈ ਊਤਮ ਧਰਮਾ ॥ ہری نام کا ذکر کرنا ہی سب سے اعلیٰ مذہب ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕਰਤ ਜਾਤਿ ਕੁਲ ਹਰੀ ॥ ہری نام کا دھیان کرنے سے ذات پات اور خاندان کی بھید بھاؤ دور ہوجاتا ہے۔
ਸੋ ਹਰਿ ਅੰਧੁਲੇ ਕੀ ਲਾਕਰੀ ॥੧॥ اس لیے ہری کا نام اندھوں کی لاٹھی ہے۔ 1۔
ਹਰਏ ਨਮਸਤੇ ਹਰਏ ਨਮਹ ॥ ہری کو میرا کروڑوں سلام اور آداب ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕਰਤ ਨਹੀ ਦੁਖੁ ਜਮਹ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہری نام کا دھیان کرنے سے ملک الموت کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑتی۔ 1۔ وقفہ۔
ਹਰਿ ਹਰਨਾਕਸ ਹਰੇ ਪਰਾਨ ॥ ہری نے راکشس ہیرن یکشپو کی جان لے لی:
ਅਜੈਮਲ ਕੀਓ ਬੈਕੁੰਠਹਿ ਥਾਨ ॥ گنہ گار اجمل کو بہشت میں جگہ دیا،
ਸੂਆ ਪੜਾਵਤ ਗਨਿਕਾ ਤਰੀ ॥ طوطے کو ہری نام کا سبق پڑھانے سے طوائف کو نجات مل گئی،
ਸੋ ਹਰਿ ਨੈਨਹੁ ਕੀ ਪੂਤਰੀ ॥੨॥ تو ایسا ہری میری آنکھوں کی پتلی ہے۔ 2۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕਰਤ ਪੂਤਨਾ ਤਰੀ ॥ ہری نام کے ذکر سے پوتنا راکشس کو نجات مل گئی،
ਬਾਲ ਘਾਤਨੀ ਕਪਟਹਿ ਭਰੀ ॥ جو بچوں کے قتل اور فریب سے بھرا ہوا تھا۔
ਸਿਮਰਨ ਦ੍ਰੋਪਦ ਸੁਤ ਉਧਰੀ ॥ ہری کے ذکر سے بادشاہ دروپد کی اہلیہ دروپدی کو نجات مل گئی تھی اور
ਗਊਤਮ ਸਤੀ ਸਿਲਾ ਨਿਸਤਰੀ ॥੩॥ گوتم رشی کی بیوی اہلیا جو شوہر کی بددعا کے سبب پتھر بن گئی تھی، اسے بھی خلاصی مل گئی تھی۔ 3۔
ਕੇਸੀ ਕੰਸ ਮਥਨੁ ਜਿਨਿ ਕੀਆ ॥ جس نے کے سی راکشس اور متھرا کے شریر بد بخت بادشاہ کو فنا کردیا اور
ਜੀਅ ਦਾਨੁ ਕਾਲੀ ਕਉ ਦੀਆ ॥ کالیا ناگ کو زندگی عطا کی تھی،
ਪ੍ਰਣਵੈ ਨਾਮਾ ਐਸੋ ਹਰੀ ॥ ایسے ہری کو نام دیو سو بار آداب عرض کرتا ہے،
ਜਾਸੁ ਜਪਤ ਭੈ ਅਪਦਾ ਟਰੀ ॥੪॥੧॥੫॥ جس کے نام نے ورد سے ہر طرح کا خوف اور دہشت مٹ جاتا ہے۔ 4۔ 1۔ 5۔
ਗੋਂਡ ॥ گونڈ۔
ਭੈਰਉ ਭੂਤ ਸੀਤਲਾ ਧਾਵੈ ॥ جو شخص بھیرو، بھوت یا شیتلا دیوی کی طرف بھاگتا رہتا ہے،
ਖਰ ਬਾਹਨੁ ਉਹੁ ਛਾਰੁ ਉਡਾਵੈ ॥੧॥ وہ نتیجتاً گدھے کا سوار بن کر خاک اُڑاتا رہتا ہے۔ 1۔
ਹਉ ਤਉ ਏਕੁ ਰਮਈਆ ਲੈਹਉ ॥ میں تو محض ایک رام ہی کے نام کا ذکر کروں گا اور
ਆਨ ਦੇਵ ਬਦਲਾਵਨਿ ਦੈਹਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ بقیہ معبودوں کو (چھوڑ) کر اس کے عوض (سب کچھ) دے دوں گا۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਿਵ ਸਿਵ ਕਰਤੇ ਜੋ ਨਰੁ ਧਿਆਵੈ ॥ جو مرد 'شیو شیو' کرتے ہوئے اس کا دھیان کرتے ہیں،
ਬਰਦ ਚਢੇ ਡਉਰੂ ਢਮਕਾਵੈ ॥੨॥ وہ بیل پر سوار ہوکر ڈمرو بجاتے رہتے ہیں۔ 2۔
ਮਹਾ ਮਾਈ ਕੀ ਪੂਜਾ ਕਰੈ ॥ جو شخص عظیم دیوی درگا کی پرستش کرتا ہے،
ਨਰ ਸੈ ਨਾਰਿ ਹੋਇ ਅਉਤਰੈ ॥੩॥ وہ بچے سے بچی کی شکل میں جنم لیتا ہے۔ 3۔
ਤੂ ਕਹੀਅਤ ਹੀ ਆਦਿ ਭਵਾਨੀ ॥ تو آدی بھوانی کہلاتی ہے،
ਮੁਕਤਿ ਕੀ ਬਰੀਆ ਕਹਾ ਛਪਾਨੀ ॥੪॥ لیکن خلاصی کے وقت کہاں چھپ جاتی ہے۔ 4۔
ਗੁਰਮਤਿ ਰਾਮ ਨਾਮ ਗਹੁ ਮੀਤਾ ॥ اے رفیق! اپنے گرو کی رائے کے مطابق رام کے نام کا ذکر کرو،
ਪ੍ਰਣਵੈ ਨਾਮਾ ਇਉ ਕਹੈ ਗੀਤਾ ॥੫॥੨॥੬॥ نام دیو التجا کرتا ہے کہ گیتا بھی یہی تعلیم دیتی ہے۔ 5۔ 2۔ 6۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਗੋਂਡ ॥ بلاولو گونڈ۔
ਆਜੁ ਨਾਮੇ ਬੀਠਲੁ ਦੇਖਿਆ ਮੂਰਖ ਕੋ ਸਮਝਾਊ ਰੇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ نام دیو نے رب کا دیدار کرلیا ہے، میں نادان کو سمجھتا ہوں۔ وقفہ۔
ਪਾਂਡੇ ਤੁਮਰੀ ਗਾਇਤ੍ਰੀ ਲੋਧੇ ਕਾ ਖੇਤੁ ਖਾਤੀ ਥੀ ॥ اے پانڈے! گایتری کی پرستش و بندگی کرتے ہو، یہ کیسی عقیدت ہے؛ کیوں کہ تمہارا ہی بیان ہے کہ گایتری (بد دعا کے سبب) گائے کی اندام نہانی میں کسان کا کھیت چرنے لگ گئی تھی۔
ਲੈ ਕਰਿ ਠੇਗਾ ਟਗਰੀ ਤੋਰੀ ਲਾਂਗਤ ਲਾਂਗਤ ਜਾਤੀ ਥੀ ॥੧॥ اس نے ڈنڈا لے کر اس کی ایک ٹانگ توڑ دی، بایں سبب وہ لنگڑا لنگڑا کر چلتی تھی۔ 1۔
ਪਾਂਡੇ ਤੁਮਰਾ ਮਹਾਦੇਉ ਧਉਲੇ ਬਲਦ ਚੜਿਆ ਆਵਤੁ ਦੇਖਿਆ ਥਾ ॥ اے پانڈے! شیو کی بندگی کرتے ہو، ساتھ ہی تم لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ مہادیو سفید نندی بیل پر سوار ہوکر آئے،
ਮੋਦੀ ਕੇ ਘਰ ਖਾਣਾ ਪਾਕਾ ਵਾ ਕਾ ਲੜਕਾ ਮਾਰਿਆ ਥਾ ॥੨॥ جس مودی کے گھر ان کے لیے کھانا پکایا گیا تھا(کھانا لذیذ نہ ہونے کے سبب) انہوں نے غصے میں آکر اس کے لڑکے کو ہی بددعا دے کر مار ڈالا تھا۔ 2۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top