Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 789

Page 789

ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਹਰਿ ਸਾਲਾਹੀ ਸਦਾ ਸਦਾ ਤਨੁ ਮਨੁ ਸਉਪਿ ਸਰੀਰੁ ॥ اپنا تن من اور سارا جسم حوالے کرکے ہمیشہ رب کی حمد و ثنا کرنی چاہیے۔
ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਸਚੁ ਪਾਇਆ ਸਚਾ ਗਹਿਰ ਗੰਭੀਰੁ ॥ گرو کی تعلیم کے ذریعے سچائی کو حاصل کیا جاسکتا ہے، جو نہایت ہی گہری اور ابدی ہے۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਹਿਰਦੈ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਹਰਿ ਹੀਰਾ ਹੀਰੁ ॥ رب جیسا انمول ہیرا جسم، جان، دل سب میں موجود ہے۔
ਜਨਮ ਮਰਣ ਕਾ ਦੁਖੁ ਗਇਆ ਫਿਰਿ ਪਵੈ ਨ ਫੀਰੁ ॥ میری پیدائش و وفات کی تکلیف مٹ گئی ہے اور اب میں آواگون سے آزاد ہوں۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਸਲਾਹਿ ਤੂ ਹਰਿ ਗੁਣੀ ਗਹੀਰੁ ॥੧੦॥ اے نانک! رب خوبیوں کا گہرا سمندر ہے، تو اس کے نام کی حمد و ثنا کرتا رہ ۔ 10۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੧ ॥ شلوک محلہ 1۔
ਨਾਨਕ ਇਹੁ ਤਨੁ ਜਾਲਿ ਜਿਨਿ ਜਲਿਐ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਿਆ ॥ اے نانک! یہ جسم نذر آتش کردو، جس جلے ہوئے نے رب کا نام بھلادیا ہے۔
ਪਉਦੀ ਜਾਇ ਪਰਾਲਿ ਪਿਛੈ ਹਥੁ ਨ ਅੰਬੜੈ ਤਿਤੁ ਨਿਵੰਧੈ ਤਾਲਿ ॥੧॥ تیرے دل نما تالاب میں گناہوں کی کائی یعنی غلاظت جمع ہوتی جارہی ہے، جسے صفائی کے لیے پھر تیرا ہاتھ اس تک پہنچے گا۔
ਮਃ ੧ ॥ محلہ 1۔
ਨਾਨਕ ਮਨ ਕੇ ਕੰਮ ਫਿਟਿਆ ਗਣਤ ਨ ਆਵਹੀ ॥ اے نانک! میرے دل کے کام اس قدر قابل مذمت ہیں، جن کا شمار نا ممکن ہے۔
ਕਿਤੀ ਲਹਾ ਸਹੰਮ ਜਾ ਬਖਸੇ ਤਾ ਧਕਾ ਨਹੀ ॥੨॥ اوہ! میں ان کی وجہ سے کتنا درد اور خوف کا سامنا کروں گا۔ اگر رب معافی دے دے، تو مجھے مصیبتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਸਚਾ ਅਮਰੁ ਚਲਾਇਓਨੁ ਕਰਿ ਸਚੁ ਫੁਰਮਾਣੁ ॥ واہے گرو نے اپنی حقیقی حکمرانی نافذ کرکے ساری کائنات میں اپنا سچا حکم جاری کیا ہوا ہے۔
ਸਦਾ ਨਿਹਚਲੁ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਸੋ ਪੁਰਖੁ ਸੁਜਾਣੁ ॥ تو وہ حکیم اعلیٰ ہستی ہمیشہ اٹل ہے اور پوری کائنات میں موجود ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸੇਵੀਐ ਸਚੁ ਸਬਦਿ ਨੀਸਾਣੁ ॥ گرو کے کرم سے ہی اس کی پرستش ہوتی ہے اور اس کے دربار میں پہنچنے کے لیے سچا کلام ہی پروانہ ہے۔
ਪੂਰਾ ਥਾਟੁ ਬਣਾਇਆ ਰੰਗੁ ਗੁਰਮਤਿ ਮਾਣੁ ॥ اس نے ساری کائنات بنائی ہے اور گرو کی تعلیم کے ذریعے اس کے رنگ کا لطف حاصل کرو۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਅਲਖੁ ਹੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਜਾਣੁ ॥੧੧॥ یہ نا قابل رسائی، پوشیدہ اور نا قابل حصول ہے اور گرو کے ذریعے ہی رب کا ادراک ممکن ہے۔ 11۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੧ ॥ شلوک محلہ 1۔
ਨਾਨਕ ਬਦਰਾ ਮਾਲ ਕਾ ਭੀਤਰਿ ਧਰਿਆ ਆਣਿ ॥ اے نانک! انسان کے دولت کی گٹھری یعنی اس کے اچھے برے اعمال کا حساب کتاب اندر رکھا جاتا ہے۔
ਖੋਟੇ ਖਰੇ ਪਰਖੀਅਨਿ ਸਾਹਿਬ ਕੈ ਦੀਬਾਣਿ ॥੧॥ مالک کے دربار میں اچھے اور برے (صحیح یا غلط) اعمال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ 1۔
ਮਃ ੧ ॥ محلہ 1۔
ਨਾਵਣ ਚਲੇ ਤੀਰਥੀ ਮਨਿ ਖੋਟੈ ਤਨਿ ਚੋਰ ॥ کچھ لوگوں کے دل میں بڑی خرابی اور جسم میں برائیوں کا چور ہوتا ہے۔ وہ بطور ریاکاری بڑی چاہت سے مقام زیارت میں گناہوں سے پاکی کے لیے غسل کرنے جاتے ہیں۔
ਇਕੁ ਭਾਉ ਲਥੀ ਨਾਤਿਆ ਦੁਇ ਭਾ ਚੜੀਅਸੁ ਹੋਰ ॥ بالآخر مقام زیارت پر غسل کرنے سے ان کی برائیوں کا ایک حصہ تو دور ہوجاتا ہے؛ لیکن برائیوں کا دو حصہ اور شامل ہوجاتا ہے۔
ਬਾਹਰਿ ਧੋਤੀ ਤੂਮੜੀ ਅੰਦਰਿ ਵਿਸੁ ਨਿਕੋਰ ॥ ان کی دھوتی تو باہر سے دھل جاتی ہے؛ مگر باطن میں جھوٹ نما زہر بھرا رہتا ہے۔
ਸਾਧ ਭਲੇ ਅਣਨਾਤਿਆ ਚੋਰ ਸਿ ਚੋਰਾ ਚੋਰ ॥੨॥ سادھو مبارک ہے، یہاں تک کہ اس طرح کے غسل کے بغیر بھی، جب کہ ایک چور ایک چور ہے، خواہ وہ کتنا ہی غسل کرلے 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਆਪੇ ਹੁਕਮੁ ਚਲਾਇਦਾ ਜਗੁ ਧੰਧੈ ਲਾਇਆ ॥ واہے گرو خود ہی سب پر اپنا فرمان جاری کرتا ہے اور پوری کائنات کو مختلف کاموں میں مشغول کیا ہوا ہے۔
ਇਕਿ ਆਪੇ ਹੀ ਆਪਿ ਲਾਇਅਨੁ ਗੁਰ ਤੇ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ॥ اس نے کچھ لوگوں کو خود ہی نام کے ذکر میں لگایا ہے اور انہوں نے گرو سے خوشی حاصل کی ہے۔
ਦਹ ਦਿਸ ਇਹੁ ਮਨੁ ਧਾਵਦਾ ਗੁਰਿ ਠਾਕਿ ਰਹਾਇਆ ॥ یہ دل دسوں سمتوں میں طواف کرتا ہے؛ مگر گرو نے اس پر قابو کیا ہوا ہے۔
ਨਾਵੈ ਨੋ ਸਭ ਲੋਚਦੀ ਗੁਰਮਤੀ ਪਾਇਆ ॥ پوری دنیا ہی نام کی خواہش کرتی ہے؛ لیکن یہ گرو کی رائے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
ਧੁਰਿ ਲਿਖਿਆ ਮੇਟਿ ਨ ਸਕੀਐ ਜੋ ਹਰਿ ਲਿਖਿ ਪਾਇਆ ॥੧੨॥ رب نے مقدر میں جو لکھ دیا ہے، اسے ٹالا نہیں جاسکتا۔ 12۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੧ ॥ شلوک محلہ 1۔
ਦੁਇ ਦੀਵੇ ਚਉਦਹ ਹਟਨਾਲੇ ॥ رب نے کائنات کو روشن کرنے کے لیے چاند و سورج کی شکل میں دو چراغ بنایا ہے اور ساتھ ہی چودہ کائنات نما دکانیں بنائی ہیں۔
ਜੇਤੇ ਜੀਅ ਤੇਤੇ ਵਣਜਾਰੇ ॥ دنیا میں جتنے بھی لوگ ہیں، وہ سب ہی سوداگر ہیں۔
ਖੁਲ੍ਹ੍ਹੇ ਹਟ ਹੋਆ ਵਾਪਾਰੁ ॥ جب دکانیں کھل گئیں، تو تجارت ہونے لگا۔
ਜੋ ਪਹੁਚੈ ਸੋ ਚਲਣਹਾਰੁ ॥ جو بھی پیدا ہوکر آتا ہے، اسے یہاں سے جانا ہے۔
ਧਰਮੁ ਦਲਾਲੁ ਪਾਏ ਨੀਸਾਣੁ ॥ یمراج نما بروکر انسانوں کے اچھے برے اعمال پر مہر لگا جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਲਾਹਾ ਪਰਵਾਣੁ ॥ اے نانک! انسانوں کا حاصل کردہ نام نما فایدہ ہی مقبول ہوتا ہے۔
ਘਰਿ ਆਏ ਵਜੀ ਵਾਧਾਈ ॥ جو لوگ نامنمہ فائدہ حاصل کر کے اپنے گھر آئے ہیں، ان کے لیے نیت خواہشات کی دعائیں ملی ہیں۔
ਸਚ ਨਾਮ ਕੀ ਮਿਲੀ ਵਡਿਆਈ ॥੧॥ اور انہیں ہی سچے نام کی بڑائی حاصل ہوئی ہے۔ 1۔
ਮਃ ੧ ॥ محلہ 1۔
ਰਾਤੀ ਹੋਵਨਿ ਕਾਲੀਆ ਸੁਪੇਦਾ ਸੇ ਵੰਨ ॥ جب راتیں کالی ہوتی ہیں، تب بھی سفید کپڑوں کا رنگ سفید ہی رہتا ہے یعنی صبر کرنے والے تکلیف میں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑتے۔
ਦਿਹੁ ਬਗਾ ਤਪੈ ਘਣਾ ਕਾਲਿਆ ਕਾਲੇ ਵੰਨ ॥ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دن سفید ہوتا ہے اور گرمی بھی بہت ہوتی ہے، تب بھی کالی چیزوں کا رنگ کالا ہی رہتا ہے، یعنی جھوٹ بولنے والے اپنی جھوٹ سے باز نہیں آتے۔
ਅੰਧੇ ਅਕਲੀ ਬਾਹਰੇ ਮੂਰਖ ਅੰਧ ਗਿਆਨੁ ॥ غیر صاحب علم شخص نا سمجھ ہی ہوتا ہے، احمقوں کی عقل اندھی ہوتی ہے یعنی احمق علم سے خالی ہی ہوتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਦਰੀ ਬਾਹਰੇ ਕਬਹਿ ਨ ਪਾਵਹਿ ਮਾਨੁ ॥੨॥ اے نانک! جس پر اپ کی نظر کرم نہیں ہوتی وہ کبھی بھی شان کا حصہ نہیں بنتا۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਕਾਇਆ ਕੋਟੁ ਰਚਾਇਆ ਹਰਿ ਸਚੈ ਆਪੇ ॥ صادق رب نے خود یہ جسم نما قلعہ تعمیر کیا ہے۔
ਇਕਿ ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਖੁਆਇਅਨੁ ਹਉਮੈ ਵਿਚਿ ਵਿਆਪੇ ॥ کسی کو دوہرے پن میں مبتلا کرکے گم راہ کردیتا ہے، جو انا کی ضد میں ہی مگن رہتا ہے۔
ਇਹੁ ਮਾਨਸ ਜਨਮੁ ਦੁਲੰਭੁ ਸਾ ਮਨਮੁਖ ਸੰਤਾਪੇ ॥ یہ وجود انسانی نایاب ہے؛ لیکن دلی خواہش کے مطابق چلنے والا شخص بہت تکلیف اٹھاتا ہے۔
ਜਿਸੁ ਆਪਿ ਬੁਝਾਏ ਸੋ ਬੁਝਸੀ ਜਿਸੁ ਸਤਿਗੁਰੁ ਥਾਪੇ ॥ یہ سمجھ اسے ہی حاصل ہوتی ہے، جسے رب خود بصیرت عطا کرتا ہے اور جسے صادق گرو متاثر کرتا ہے۔
ਸਭੁ ਜਗੁ ਖੇਲੁ ਰਚਾਇਓਨੁ ਸਭ ਵਰਤੈ ਆਪੇ ॥੧੩॥ یہ ساری کائنات رب کے ذریعے تخلیق کردہ ایک کھیل ہے، جس میں وہ خود ہی پوری طرح سے موجود ہے۔ 13۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top