Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 773

Page 773

ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੪ ਛੰਤ ਘਰੁ ੧ راگو سوہی محلہ 4 چھنت گھرو 1
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਪੁਰਖੁ ਮਿਲਾਇ ਅਵਗਣ ਵਿਕਣਾ ਗੁਣ ਰਵਾ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اے رام! میں تجھ پر قربان ہوں، مجھے عظیم ہستی صادق گرو سے ملادے؛ تاکہ میں اپنے عیوب مٹاکر تیری حمد گاتا رہوں۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ਗੁਰਬਾਣੀ ਨਿਤ ਨਿਤ ਚਵਾ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ میں ہری نام کا دھیان کرتا رہوں اور ہر روز گرو کے کلام کا ورد کرتا رہوں۔
ਗੁਰਬਾਣੀ ਸਦ ਮੀਠੀ ਲਾਗੀ ਪਾਪ ਵਿਕਾਰ ਗਵਾਇਆ ॥ مجھے گرو کا کلام ہمیشہ شیریں لگتا ہے؛ کیوں کہ اس نے میرے دل سے تمام گناہوں اور خرابیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔
ਹਉਮੈ ਰੋਗੁ ਗਇਆ ਭਉ ਭਾਗਾ ਸਹਜੇ ਸਹਜਿ ਮਿਲਾਇਆ ॥ میری کبر کی بیماری دور ہوگئی ہے، میری موت کا خوف بھی مٹ گیا ہے اور مجھے بآسانی ہی ملادیا ہے۔
ਕਾਇਆ ਸੇਜ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਸੁਖਾਲੀ ਗਿਆਨ ਤਤਿ ਕਰਿ ਭੋਗੋ ॥ گرو کے کلام کے ذریعے میری جسم نما خواب گاہ راحت رساں ہوگئی ہے اور علم کے عنصر کو اپنی خوراک بنالیا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਸੁਖਿ ਮਾਣੇ ਨਿਤ ਰਲੀਆ ਨਾਨਕ ਧੁਰਿ ਸੰਜੋਗੋ ॥੧॥ اے نانک! میں دن رات راحت محسوس کرتا ہوں، ہر روز خوش رہتا ہوں؛ کیوں کہ ابتدا سے ہی ایسا اتفاق مرقوم تھا۔ 1۔
ਸਤੁ ਸੰਤੋਖੁ ਕਰਿ ਭਾਉ ਕੁੜਮੁ ਕੁੜਮਾਈ ਆਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اے رام! میں تجھ پر قربان ہوں، خاتون نے سچائی، اطمینان اور محبت کو اپنی زینت بنالیا ہے اور گرو نما سمدھی منگنی کرنے آگیا ہے۔
ਸੰਤ ਜਨਾ ਕਰਿ ਮੇਲੁ ਗੁਰਬਾਣੀ ਗਾਵਾਈਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ سنت حضرات کی صحبت اختیار کرکے گرو کے کلام کو بیان کیا گیا۔
ਬਾਣੀ ਗੁਰ ਗਾਈ ਪਰਮ ਗਤਿ ਪਾਈ ਪੰਚ ਮਿਲੇ ਸੋਹਾਇਆ ॥ جب گرو نے کلام کو بیان کیا، تو اعلی مقام حاصل ہوگیا، سنت نما پنچ مل کر بیٹھ گئے، تو منگنی کا کام خوب صورت ہوگیا۔
ਗਇਆ ਕਰੋਧੁ ਮਮਤਾ ਤਨਿ ਨਾਠੀ ਪਾਖੰਡੁ ਭਰਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ اس کے جسم سے غصہ اور محبت نکل گئی ہے اور منافقت و شبہ کا خاتمہ ہوگیا۔
ਹਉਮੈ ਪੀਰ ਗਈ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਆਰੋਗਤ ਭਏ ਸਰੀਰਾ ॥ اس کے دل سے غرور کی تکلیف مٹ کر خوشی حاصل ہوگئی ہے اور جسم بیماریوں سے پاک ہوگیا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਬ੍ਰਹਮੁ ਪਛਾਤਾ ਨਾਨਕ ਗੁਣੀ ਗਹੀਰਾ ॥੨॥ اے نانک! گرو کے فضل سے اس نے برہما کو پہچان لیا ہے، جو خوبیوں کا گہرا سمندر ہے۔ 2۔
ਮਨਮੁਖਿ ਵਿਛੁੜੀ ਦੂਰਿ ਮਹਲੁ ਨ ਪਾਏ ਬਲਿ ਗਈ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ میں رام پر قربان ہوں، نفس پرست عورت مالک شوہر سے بچھڑ گئی ہے اور اس کے قدموں سے دور ہوکر اس کے در تک نہیں پہنچ پاتی؛ بلکہ خواہش کی آگ میں جل رہی ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਮਮਤਾ ਕੂਰਿ ਕੂੜੁ ਵਿਹਾਝੇ ਕੂੜਿ ਲਈ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اس کے دل میں جھوٹا شبہ رہتا ہے اور وہ جھوٹی مایا کو خریدتی ہے، جھوٹی مایا نے اسے فریب دیا ہے۔
ਕੂੜੁ ਕਪਟੁ ਕਮਾਵੈ ਮਹਾ ਦੁਖੁ ਪਾਵੈ ਵਿਣੁ ਸਤਿਗੁਰ ਮਗੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥ وہ جھوٹ اور دھوکہ کما کر بڑی تکلیف حاصل کرتی ہے اور صادق گرو کے بغیر اس نے راہ راست نہیں پایا۔
ਉਝੜ ਪੰਥਿ ਭ੍ਰਮੈ ਗਾਵਾਰੀ ਖਿਨੁ ਖਿਨੁ ਧਕੇ ਖਾਇਆ ॥ وہ نادان ویران راہ میں بھٹکتی رہتی ہے اور بار بار ٹھوکریں کھاتی رہتی ہے۔
ਆਪੇ ਦਇਆ ਕਰੇ ਪ੍ਰਭੁ ਦਾਤਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪੁਰਖੁ ਮਿਲਾਏ ॥ جب داتا رب خود ہی کرم کرتا ہے، تو وہ اسے عظیم ہستی صادق گرو سے ملا دیتا ہے۔
ਜਨਮ ਜਨਮ ਕੇ ਵਿਛੁੜੇ ਜਨ ਮੇਲੇ ਨਾਨਕ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥੩॥ اے نانک! صادق گرو کئی جنموں سے بچھڑے ہوئے انسانوں کو فطری طور پر ہی رب سے ملادیتا ہے۔ 3۔
ਆਇਆ ਲਗਨੁ ਗਣਾਇ ਹਿਰਦੈ ਧਨ ਓਮਾਹੀਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ میں رام پر قربان ہوں، جب مبارک وقت کے شمار سے شادی کا وقت آگیا، تو عورت کے دل میں خواہش پیدا ہوگئی۔
ਪੰਡਿਤ ਪਾਧੇ ਆਣਿ ਪਤੀ ਬਹਿ ਵਾਚਾਈਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ پنڈت، پادری خط کے ساتھ بیٹھ کر پھیرے دینے کے وقت پر غور کیا۔
ਪਤੀ ਵਾਚਾਈ ਮਨਿ ਵਜੀ ਵਧਾਈ ਜਬ ਸਾਜਨ ਸੁਣੇ ਘਰਿ ਆਏ ॥ عورت کے دل میں خوشی پیدا ہوگئی، جب اس نے سنا کہ اس کا محبوب رب اس کے دل نما گھر میں آگیا ہے۔
ਗੁਣੀ ਗਿਆਨੀ ਬਹਿ ਮਤਾ ਪਕਾਇਆ ਫੇਰੇ ਤਤੁ ਦਿਵਾਏ ॥ نیک اور دانش مند حضرات نے بیٹھ کر مشورہ کرلیا اور فوراً ہی ان کے پھیرے دلواگئے۔
ਵਰੁ ਪਾਇਆ ਪੁਰਖੁ ਅਗੰਮੁ ਅਗੋਚਰੁ ਸਦ ਨਵਤਨੁ ਬਾਲ ਸਖਾਈ ॥ خاتون نے قادر مطلق، ناقابل رسائی، پوشیدہ ہمیشہ نیا اور بچپن کے حبیب اپنے شوہر نما رب کو پالیا ہے۔
ਨਾਨਕ ਕਿਰਪਾ ਕਰਿ ਕੈ ਮੇਲੇ ਵਿਛੁੜਿ ਕਦੇ ਨ ਜਾਈ ॥੪॥੧॥ اے نانک! رب جس روح کو اپنے کرم سے اپنے ساتھ ملالیتا ہے، وہ کبھی بھی اس سے بچھڑ کر علاحدہ نہیں ہوئی۔ 4۔ 1۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ سوہی محلہ 4۔
ਹਰਿ ਪਹਿਲੜੀ ਲਾਵ ਪਰਵਿਰਤੀ ਕਰਮ ਦ੍ਰਿੜਾਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اے رام! میں تجھ پر قربان ہوں۔ جب (ہری کی) شادی کا پہلا پھیرا کروایا گیا، تو عورت کو پروریتی کرم یعنی گھریلو راہ پختہ کروایا گیا۔
ਬਾਣੀ ਬ੍ਰਹਮਾ ਵੇਦੁ ਧਰਮੁ ਦ੍ਰਿੜਹੁ ਪਾਪ ਤਜਾਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ گرو کی گفتگو ہی برہما اور اس کی تخلیق وید ہے؛ اس لیے یہی انسان کے لیے مذہب ہے اسے اختیار کرکے گناہ سے پاک ہوجاتا ہے۔
ਧਰਮੁ ਦ੍ਰਿੜਹੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਹੁ ਸਿਮ੍ਰਿਤਿ ਨਾਮੁ ਦ੍ਰਿੜਾਇਆ ॥ اس مذہب کی پیروی کرو اور ہری نام کا دھیان کرو۔ اسمرتیوں نے بھی نام کے ذکر کو ہی تقویت بخشی ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਗੁਰੁ ਪੂਰਾ ਆਰਾਧਹੁ ਸਭਿ ਕਿਲਵਿਖ ਪਾਪ ਗਵਾਇਆ ॥ کامل گرو کی پرستش کرو، جس نے تمام مہلک گناہوں کو ختم کردیا ہے۔
ਸਹਜ ਅਨੰਦੁ ਹੋਆ ਵਡਭਾਗੀ ਮਨਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਮੀਠਾ ਲਾਇਆ ॥ جس کے دل کو ہری نام شیریں لگتا ہے، اس خوش نصیب کو بآسانی ہی خوشی حاصل ہوگئی ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top