Page 489
ੴ ਸਤਿ ਨਾਮੁ ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ ਨਿਰਭਉ ਨਿਰਵੈਰੁ ਅਕਾਲ ਮੂਰਤਿ ਅਜੂਨੀ ਸੈਭੰ ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
وہ برہما رب ایک ہے، اس کا نام صادق ہے، وہ کائنات کی تخلیق کرنے والا قادر مطلق ہے، اس کی کسی سے دشمنی نہیں، وہ عداوت وغیرہ سے پاک ہے، درحقیقت وہ تمام جانداروں پر یکساں نظر رکھتا ہے، وہ زمانے سے پاک ہے، وہ پیدائش و موت سے پاک ہے، وہ خود ہی ظاہر ہوا ہے، جس کا حصول گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਰਾਗੁ ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੧ ਚਉਪਦੇ ਘਰੁ ੧ ॥
راگو گجری محلہ 1 چؤپدے گھرو 1۔
ਤੇਰਾ ਨਾਮੁ ਕਰੀ ਚਨਣਾਠੀਆ ਜੇ ਮਨੁ ਉਰਸਾ ਹੋਇ ॥
اے رب! اگر میرا دل پتھر ہوجائے، تو میں تیرے نام کو صندل بنا کر اس پر گھسوں۔
ਕਰਣੀ ਕੁੰਗੂ ਜੇ ਰਲੈ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਪੂਜਾ ਹੋਇ ॥੧॥
اگر اس میں نیک اعمال کا کیسر ملادیا جائے، تب ہی میرے دل میں تیری سچی پرستش ہوتی رہے گی۔ 1۔
ਪੂਜਾ ਕੀਚੈ ਨਾਮੁ ਧਿਆਈਐ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਪੂਜ ਨ ਹੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
واہے گرو کے نام کا ذکر کرنے سے ہی حقیقی پرستش ہوتی ہے؛ کیونکہ نام کے بغیر کوئی پرستش نہیں۔1۔ وقفہ۔
ਬਾਹਰਿ ਦੇਵ ਪਖਾਲੀਅਹਿ ਜੇ ਮਨੁ ਧੋਵੈ ਕੋਇ ॥
لوگ باہر سے معبود مورتیوں کو دھوتے ہیں، اگر اسی طرح اپنے دل کو دھولیں، تو
ਜੂਠਿ ਲਹੈ ਜੀਉ ਮਾਜੀਐ ਮੋਖ ਪਇਆਣਾ ਹੋਇ ॥੨॥
ان کی برائیوں کا جھوٹن دور ہوجائے گا، ان کی روح پاکیزہ ہوجائے گی اور نجات حاصل کرے گی۔ 2۔
ਪਸੂ ਮਿਲਹਿ ਚੰਗਿਆਈਆ ਖੜੁ ਖਾਵਹਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਦੇਹਿ ॥
جانوروں میں بھی خوبیاں پائی جاتی ہیں، جو گھاس کھا کر امرت کی طرح دودھ دیتے ہیں؛ لیکن
ਨਾਮ ਵਿਹੂਣੇ ਆਦਮੀ ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵਣ ਕਰਮ ਕਰੇਹਿ ॥੩॥
نام نہ لینے والے شخص کی زندگی اور عمل دونوں ہی افسوسناک ہے؛ کیونکہ وہ نام کو چھوڑ کر فضول کام کرتے رہتے ہیں۔ 3۔
ਨੇੜਾ ਹੈ ਦੂਰਿ ਨ ਜਾਣਿਅਹੁ ਨਿਤ ਸਾਰੇ ਸੰਮ੍ਹ੍ਹਾਲੇ ॥
اے لوگو! واہے گرو قریب ہی ہے، اسے دور گمان مت کرو۔ وہ ہر روز کائنات کی پرورش کررہا ہے۔
ਜੋ ਦੇਵੈ ਸੋ ਖਾਵਣਾ ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਸਾਚਾ ਹੇ ॥੪॥੧॥
گرو نانک کا بیان ہے کہ وہ جو کچھ عطا کرتا ہے، ہم وہی کھاتے ہیں، صرف اسی کی ذات سچی ہے۔ 4 ۔1 ۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥
گجری محلہ 1۔
ਨਾਭਿ ਕਮਲ ਤੇ ਬ੍ਰਹਮਾ ਉਪਜੇ ਬੇਦ ਪੜਹਿ ਮੁਖਿ ਕੰਠਿ ਸਵਾਰਿ ॥
وشنو کی ناف کنول سے برہما کی پیدائش ہوئی اور اپنے چاروں منہ اور گلے کو سنوار کر ویدوں کا مطالعہ کرنے لگا۔
ਤਾ ਕੋ ਅੰਤੁ ਨ ਜਾਈ ਲਖਣਾ ਆਵਤ ਜਾਤ ਰਹੈ ਗੁਬਾਰਿ ॥੧॥
لیکن برہما بھی رب کی انتہا نہیں جان سکا اور آواگمن کی تاریکی میں پڑا رہا۔ 1۔
ਪ੍ਰੀਤਮ ਕਿਉ ਬਿਸਰਹਿ ਮੇਰੇ ਪ੍ਰਾਣ ਅਧਾਰ ॥
میں اپنے محبوب رب کو کیوں بھلاؤں؟ جو میری زندگی کی بنیاد ہے۔
ਜਾ ਕੀ ਭਗਤਿ ਕਰਹਿ ਜਨ ਪੂਰੇ ਮੁਨਿ ਜਨ ਸੇਵਹਿ ਗੁਰ ਵੀਚਾਰਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
جن کی پرستش کامل انسان بھی کرتا ہے اور منی حضرات بھی گرو کی تعلیم کے مطابق خدمت و عبادت کرتے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਰਵਿ ਸਸਿ ਦੀਪਕ ਜਾ ਕੇ ਤ੍ਰਿਭਵਣਿ ਏਕਾ ਜੋਤਿ ਮੁਰਾਰਿ ॥
کائنات کو روشن کرنے کے لیے سورج اور چاند اس کا چراغ ہے، تینوں جہانوں میں ایک اسی مراری کی شمع روشن ہورہی ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਹੋਇ ਸੁ ਅਹਿਨਿਸਿ ਨਿਰਮਲੁ ਮਨਮੁਖਿ ਰੈਣਿ ਅੰਧਾਰਿ ॥੨॥
گرمکھ شخص رات دن دل میں پاک رہتا ہے؛ جب کہ نفس پرست لوگ رات کے اندھیرے میں بھٹکتے رہتے ہیں۔ 2۔
ਸਿਧ ਸਮਾਧਿ ਕਰਹਿ ਨਿਤ ਝਗਰਾ ਦੁਹੁ ਲੋਚਨ ਕਿਆ ਹੇਰੈ ॥
کامل علم والا شخص اپنے مراقبے کی اعلیٰ حالت میں ہمیشہ خود سے جھگڑتا ہوا رب کی تلاش کرتا رہتا ہے۔ لیکن وہ اپنی دو آنکھوں سے کیا دیکھ سکتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਜੋਤਿ ਸਬਦੁ ਧੁਨਿ ਜਾਗੈ ਸਤਿਗੁਰੁ ਝਗਰੁ ਨਿਬੇਰੈ ॥੩॥
جس کے دل میں رب کا نور موجود ہے۔ وہ لفظ کی آواز سے بیدار ہوجاتا ہے اور صادق گرو اس کا مسئلہ حل کردیتا ہے۔ 3۔
ਸੁਰਿ ਨਰ ਨਾਥ ਬੇਅੰਤ ਅਜੋਨੀ ਸਾਚੈ ਮਹਲਿ ਅਪਾਰਾ ॥
اے لامحدود، کسی سے پیدا نہ ہونے والے رب! تم معبودوں اور انسانوں کے سرپرست ہو، تیرا حقیقی مندر بے حد و شما ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਹਜਿ ਮਿਲੇ ਜਗਜੀਵਨ ਨਦਰਿ ਕਰਹੁ ਨਿਸਤਾਰਾ ॥੪॥੨॥
اے محبوب دو عالم! نانک کو سادگی عطا کر اور اپنی نظر کرم سے نجات دلادے۔ 4۔ 2۔