Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 241

Page 241

ਮੋਹਨ ਲਾਲ ਅਨੂਪ ਸਰਬ ਸਾਧਾਰੀਆ ॥ اے ذہن کو مسحور کرنے والے بے مثل رب! اے موہن! تو تمام جانداروں کو سہارا دینے والا ہے۔
ਗੁਰ ਨਿਵਿ ਨਿਵਿ ਲਾਗਉ ਪਾਇ ਦੇਹੁ ਦਿਖਾਰੀਆ ॥੩॥ میں جھک جھک کر گرو کے قدموں کو چھوتا ہوں۔ اے میرے ستگرو! مجھے رب کا دیدار کراؤ۔ 3۔۔
ਮੈ ਕੀਏ ਮਿਤ੍ਰ ਅਨੇਕ ਇਕਸੁ ਬਲਿਹਾਰੀਆ ॥ میں نے بہت سے دوست بنائے ہیں؛ لیکن میں صرف ایک پر ہی قربان جاتا ہوں۔
ਸਭ ਗੁਣ ਕਿਸ ਹੀ ਨਾਹਿ ਹਰਿ ਪੂਰ ਭੰਡਾਰੀਆ ॥੪॥ کسی میں بھی تمام خوبیاں موجود نہیں ہوتیں۔ لیکن واہے گرو خوبیوں کا کامل ذخیرہ ہے۔ 4۔
ਚਹੁ ਦਿਸਿ ਜਪੀਐ ਨਾਉ ਸੂਖਿ ਸਵਾਰੀਆ ॥ اے نانک! چاروں ہی سمتوں میں رب کے نام کی تسبیح ہوتی ہے۔ اس کی تسبیح کرنے والے خوشی سے مزین ہوتے ہیں۔
ਮੈ ਆਹੀ ਓੜਿ ਤੁਹਾਰਿ ਨਾਨਕ ਬਲਿਹਾਰੀਆ ॥੫॥ (اے رب!) میں نے تیرا ہی سہارا دیکھا ہے اور میں (نانک) تجھ پر قربان جاتا ہوں۔ 5۔
ਗੁਰਿ ਕਾਢਿਓ ਭੁਜਾ ਪਸਾਰਿ ਮੋਹ ਕੂਪਾਰੀਆ ॥ اپنا بازو آگے بڑھا کر گرو نے مجھے دنیاوی لگاؤ ​​کے کنویں سے باہر نکال لیا ہے۔
ਮੈ ਜੀਤਿਓ ਜਨਮੁ ਅਪਾਰੁ ਬਹੁਰਿ ਨ ਹਾਰੀਆ ॥੬॥ میں نے انمول انسانی جان جیت لی ہے، جسے میں دوبارہ نہیں ہاروں گا۔ 6۔
ਮੈ ਪਾਇਓ ਸਰਬ ਨਿਧਾਨੁ ਅਕਥੁ ਕਥਾਰੀਆ ॥ میں نے کامل خزانہ رب کو پا لیا ہے، جس کی کہانی بیان سے باہر ہے۔
ਹਰਿ ਦਰਗਹ ਸੋਭਾਵੰਤ ਬਾਹ ਲੁਡਾਰੀਆ ॥੭॥ واہے گرو کے دربار میں خوبصورت ہوکر میں خوشی سے اپنا بازو لہراؤں گا۔ 7۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਲਧਾ ਰਤਨੁ ਅਮੋਲੁ ਅਪਾਰੀਆ ॥ نانک کو بے انتہا اور انمول جواہر مل گیا ہے کہ
ਗੁਰ ਸੇਵਾ ਭਉਜਲੁ ਤਰੀਐ ਕਹਉ ਪੁਕਾਰੀਆ ॥੮॥੧੨॥ گرو کی خدمت کے ذریعے خوفناک دنیوی سمندر پار کیا جاتا ہے۔ میں سب کو اونچی آواز میں یہی بتاتا ہوں۔8۔ 12۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ گؤڑی محلہ 5۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے ستگرو کی مہربانی سے پایا جاسکتا ہے۔
ਨਾਰਾਇਣ ਹਰਿ ਰੰਗ ਰੰਗੋ ॥ اے لوگو! اپنے دل کو نارائن رب کی محبت میں رنگ لو۔
ਜਪਿ ਜਿਹਵਾ ਹਰਿ ਏਕ ਮੰਗੋ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اپنی زبان سے واہے گرو کے نام کا ذکر کرتا رہ اور صرف اسی کو طلب کر۔ 1۔ وقفہ۔
ਤਜਿ ਹਉਮੈ ਗੁਰ ਗਿਆਨ ਭਜੋ ॥ اپنا غرور چھوڑ کر گرو کے علم کے بارے میں سوچتا رہ۔
ਮਿਲਿ ਸੰਗਤਿ ਧੁਰਿ ਕਰਮ ਲਿਖਿਓ ॥੧॥ شروع سے جس کی قسمت میں لکھا ہوتا ہے، صرف وہی سنتوں کی صحبت میں ملتا ہے۔ 1۔
ਜੋ ਦੀਸੈ ਸੋ ਸੰਗਿ ਨ ਗਇਓ ॥ جو کچھ بھی نظر آنے والا ہوتا ہے، وہ انسان کے ساتھ نہیں جاتا۔
ਸਾਕਤੁ ਮੂੜੁ ਲਗੇ ਪਚਿ ਮੁਇਓ ॥੨॥ واہے گرو سے کٹا ہوا بے وقوف انسان گل سڑ کر مرجاتا ہے۔ 2۔
ਮੋਹਨ ਨਾਮੁ ਸਦਾ ਰਵਿ ਰਹਿਓ ॥ مسحور کرنے والے موہن کا نام ہمیشہ کے لیے موجود ہے۔
ਕੋਟਿ ਮਧੇ ਕਿਨੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਲਹਿਓ ॥੩॥ کروڑوں میں سے کوئی نایاب ہی گرو کے ذریعے سے نام کو حاصل کرتا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਸੰਤਨ ਕਰਿ ਨਮੋ ਨਮੋ ॥ اے لوگو! سنتوں کی تعظیم کرتے رہو۔
ਨਉ ਨਿਧਿ ਪਾਵਹਿ ਅਤੁਲੁ ਸੁਖੋ ॥੪॥ اس طرح تجھے نو خزانے اور ابدی راحت حاصل ہوجائے گی۔4۔
ਨੈਨ ਅਲੋਵਉ ਸਾਧ ਜਨੋ ॥ اپنی آنکھوں سے سنتوں کا دیدار کرو۔
ਹਿਰਦੈ ਗਾਵਹੁ ਨਾਮ ਨਿਧੋ ॥੫॥ اپنے دل میں نام ذخائر کی شان گایا کرو۔
ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਲੋਭੁ ਮੋਹੁ ਤਜੋ ॥ اے لوگو! شہوت، غصہ، لالچ اور دنیاوی لگاؤ ​​کو ترک کردو۔
ਜਨਮ ਮਰਨ ਦੁਹੁ ਤੇ ਰਹਿਓ ॥੬॥ اس طرح پیدائش اور موت دونوں کے چکر سے نجات حاصل ہوجائے گی۔6۔
ਦੂਖੁ ਅੰਧੇਰਾ ਘਰ ਤੇ ਮਿਟਿਓ ॥ آپ کے دل نما گھر سے دکھ کا اندھیرا دور ہوجائے گا۔
ਗੁਰਿ ਗਿਆਨੁ ਦ੍ਰਿੜਾਇਓ ਦੀਪ ਬਲਿਓ ॥੭॥ جب گرو نے تیرے دل میں علم کو پختہ کردیا اور رب نے چراغ روشن کردیا۔ 7۔
ਜਿਨਿ ਸੇਵਿਆ ਸੋ ਪਾਰਿ ਪਰਿਓ ॥ اے نانک! جنہوں نے رب کی پرستش کی ہے،وہ دنیوی سمندر سے پار ہوگئے ہیں۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਗਤੁ ਤਰਿਓ ॥੮॥੧॥੧੩॥ گرو کے ذریعے سے دنیا ہی پار ہوجاتا ہے ۔8۔1۔13۔
ਮਹਲਾ ੫ ਗਉੜੀ ॥ محلہ 5 گؤڑی۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਗੁਰੁ ਗੁਰੁ ਕਰਤ ਭਰਮ ਗਏ ॥ ہری رب کا ذکر اور گرو کو یاد کرتے ہوئے میرا شبہ ختم ہوگیا ہے۔
ਮੇਰੈ ਮਨਿ ਸਭਿ ਸੁਖ ਪਾਇਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میرے دل نے ساری راحت حاصل کرلی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਬਲਤੋ ਜਲਤੋ ਤਉਕਿਆ ਗੁਰ ਚੰਦਨੁ ਸੀਤਲਾਇਓ ॥੧॥ (شہوانی عوارض سے) میرے سلگتے اور مشکوک من پر گرو جی نے (کلام کا) پانی چھڑک دیا ہے۔ گرو جی چندن کی طرح ٹھنڈے ہیں۔1۔
ਅਗਿਆਨ ਅੰਧੇਰਾ ਮਿਟਿ ਗਇਆ ਗੁਰ ਗਿਆਨੁ ਦੀਪਾਇਓ ॥੨॥ گرو کے علم کی روشنی سے میری جہالت کا اندھیرا مٹ گیا ہے۔ 2۔
ਪਾਵਕੁ ਸਾਗਰੁ ਗਹਰੋ ਚਰਿ ਸੰਤਨ ਨਾਵ ਤਰਾਇਓ ॥੩॥ (برائیوں کا) یہ آگ کا سمندر بہت گہرا ہے، نام کی کشتی پر سوار ہو کر سنتوں نے میرا بھلا کردیا ہے۔3۔
ਨਾ ਹਮ ਕਰਮ ਨ ਧਰਮ ਸੁਚ ਪ੍ਰਭਿ ਗਹਿ ਭੁਜਾ ਆਪਾਇਓ ॥੪॥ ہمارے پاس نیک اعمال، دین اور پاکیزگی نہیں۔ لیکن پھر بھی واہے گرو نے بازو سے پکڑ کر مجھے اپنا بنا لیا ہے۔4۔
ਭਉ ਖੰਡਨੁ ਦੁਖ ਭੰਜਨੋ ਭਗਤਿ ਵਛਲ ਹਰਿ ਨਾਇਓ ॥੫॥ رب کا نام خوف کا خاتمہ کرنے والا، دکھ مٹانے والا اور بھکتوں پر عنایت رکھنے والا ہے۔5۔
ਅਨਾਥਹ ਨਾਥ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਦੀਨ ਸੰਮ੍ਰਿਥ ਸੰਤ ਓਟਾਇਓ ॥੬॥ واہے گرو یتیموں کا سرپرست، رحم کرنے والا، قادر مطلق اور سنتوں کا سہارا ہے۔6۔
ਨਿਰਗੁਨੀਆਰੇ ਕੀ ਬੇਨਤੀ ਦੇਹੁ ਦਰਸੁ ਹਰਿ ਰਾਇਓ ॥੭॥ اے بادشاہ رب ! مجھ بے گُن کی یہی دعا ہے کہ مجھے اپنا دیدار کرادیجیے۔7۔
ਨਾਨਕ ਸਰਨਿ ਤੁਹਾਰੀ ਠਾਕੁਰ ਸੇਵਕੁ ਦੁਆਰੈ ਆਇਓ ॥੮॥੨॥੧੪॥ اے ٹھاکر جی! نانک تیری پناہ میں ہے اور تیرا خادم (نانک) تیرے دروازے پر آیا ہے۔8 ۔2۔14۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html