Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 673

Page 673

ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਜਿਹ ਕਰਣੀ ਹੋਵਹਿ ਸਰਮਿੰਦਾ ਇਹਾ ਕਮਾਨੀ ਰੀਤਿ ॥ اے لوگو! تم ایسی حد استعمال کر رہے ہو، جس رویہ کے سبب تجھے رب کے دربار میں شرمندہ ہونا ہوگا۔
ਸੰਤ ਕੀ ਨਿੰਦਾ ਸਾਕਤ ਕੀ ਪੂਜਾ ਐਸੀ ਦ੍ਰਿੜ੍ਹ੍ਹੀ ਬਿਪਰੀਤਿ ॥੧॥ تو سنتوں کی مذمت کرتا ہے اور رب سے محروم شخص کی پرستش کرتا ہے، تو نے ایسی روایت اختیار کرلی ہے، جو مذہب کے وقار کے منافی ہے۔ 1۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹ ਭੂਲੋ ਅਵਰੈ ਹੀਤ ॥ اے لوگو! تو دولت کی ہوس میں مبتلا ہوکر بھٹک گیا ہے اور رب کو چھوڑ کر دوسروں سے محبت کرتا ہے۔
ਹਰਿਚੰਦਉਰੀ ਬਨ ਹਰ ਪਾਤ ਰੇ ਇਹੈ ਤੁਹਾਰੋ ਬੀਤ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تیری اپنی حالت تو ایسی ہے، جیسے راجا ہری چندر کی آسمان والے شہر اور جنگل کے سبز پتوں کی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਚੰਦਨ ਲੇਪ ਹੋਤ ਦੇਹ ਕਉ ਸੁਖੁ ਗਰਧਭ ਭਸਮ ਸੰਗੀਤਿ ॥ خواہ گدھے کے جسم پر چندن کا لیپ بھی لگادیا جائے، اس کے باوجود بھی گدھے کو مٹی میں لیٹ کر ہی سکون ملتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਸੰਗਿ ਨਾਹਿ ਰੁਚ ਆਵਤ ਬਿਖੈ ਠਗਉਰੀ ਪ੍ਰੀਤਿ ॥੨॥ اے لوگو! نام امرت کے ساتھ تیرے دل میں دلچسپی پیدا نہیں ہوتی؛ لیکن تو زہر نما فریب سے عشق کرتا ہے۔ 2۔
ਉਤਮ ਸੰਤ ਭਲੇ ਸੰਜੋਗੀ ਇਸੁ ਜੁਗ ਮਹਿ ਪਵਿਤ ਪੁਨੀਤ ॥ اعلی اور اچھے سنت اتفاق سے ہی ملتے ہیں، جو اس دور میں پاک و صاف ہیں۔
ਜਾਤ ਅਕਾਰਥ ਜਨਮੁ ਪਦਾਰਥ ਕਾਚ ਬਾਦਰੈ ਜੀਤ ॥੩॥ اے لوگو! تیری قیمتی انسانی زندگی یوں ہی گزر رہی ہے اور یہ شیشے کے بدلے میں جیتی جارہی ہے۔ 3۔
ਜਨਮ ਜਨਮ ਕੇ ਕਿਲਵਿਖ ਦੁਖ ਭਾਗੇ ਗੁਰਿ ਗਿਆਨ ਅੰਜਨੁ ਨੇਤ੍ਰ ਦੀਤ ॥ جب گرو نے آنکھوں میں علم کا سرمہ لگادیا، تو کئی جنموں کی تکلیف و پریشانی مٹ گئی۔
ਸਾਧਸੰਗਿ ਇਨ ਦੁਖ ਤੇ ਨਿਕਸਿਓ ਨਾਨਕ ਏਕ ਪਰੀਤ ॥੪॥੯॥ اے نانک! سادھؤں کی صحبت سے اس پریشانی سے نکلا ہوں اور اب میں نے ایک رب سے ہی دل لگا لیا ہے۔ 4۔ 6۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਪਾਨੀ ਪਖਾ ਪੀਸਉ ਸੰਤ ਆਗੈ ਗੁਣ ਗੋਵਿੰਦ ਜਸੁ ਗਾਈ ॥ میں سنتوں کی خدمت میں پانی لاتا ہوں، پنکھا جھیلتا ہوں، گندم پیستا ہوں اور گووند کی ہی تعریف و توصیف کرتا ہوں۔
ਸਾਸਿ ਸਾਸਿ ਮਨੁ ਨਾਮੁ ਸਮ੍ਹ੍ਹਾਰੈ ਇਹੁ ਬਿਸ੍ਰਾਮ ਨਿਧਿ ਪਾਈ ॥੧॥ میرا دل ہر سانس سے نام کا ذکر کرتا رہتا ہے اور میں نے یہ نام نما خوشی کی دولت حاصل کرلی ہے۔ 1۔
ਤੁਮ੍ਹ੍ਹ ਕਰਹੁ ਦਇਆ ਮੇਰੇ ਸਾਈ ॥ اے میرے مالک! مجھ پر کرم کیجیے۔
ਐਸੀ ਮਤਿ ਦੀਜੈ ਮੇਰੇ ਠਾਕੁਰ ਸਦਾ ਸਦਾ ਤੁਧੁ ਧਿਆਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے آقا! مجھے ایسی عقل عطا فرما کہ میں ہمیشہ ہی تیرا دھیان کرتا رہوں۔
ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਰੀ ਕ੍ਰਿਪਾ ਤੇ ਮੋਹੁ ਮਾਨੁ ਛੂਟੈ ਬਿਨਸਿ ਜਾਇ ਭਰਮਾਈ ॥ تیرے کرم سے میرا لگاؤ، فخر اور شبہ دور ہوگیا ہے۔
ਅਨਦ ਰੂਪੁ ਰਵਿਓ ਸਭ ਮਧੇ ਜਤ ਕਤ ਪੇਖਉ ਜਾਈ ॥੨॥ وہ سراپا مجسم خوشی رب سب میں سمایا ہوا ہے، میں جدھر بھی جاتا ہوں، اسے ہی دیکھتا ہوں۔ 2۔
ਤੁਮ੍ਹ੍ਹ ਦਇਆਲ ਕਿਰਪਾਲ ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਿ ਪਤਿਤ ਪਾਵਨ ਗੋਸਾਈ ॥ اے مخلوقات کو پاک کرنے والے کائنات کے مالک! تو بڑا رحیم، کریم اور فضل کا سمندر ہے۔
ਕੋਟਿ ਸੂਖ ਆਨੰਦ ਰਾਜ ਪਾਏ ਮੁਖ ਤੇ ਨਿਮਖ ਬੁਲਾਈ ॥੩॥ میں نے اپنی زبان سے ایک لمحہ تیرے نام کا ذکر کرکے بادشاہی کی کروڑوں لذتیں اور خوشیاں حاصل کی ہیں۔ 3۔
ਜਾਪ ਤਾਪ ਭਗਤਿ ਸਾ ਪੂਰੀ ਜੋ ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਮਨਿ ਭਾਈ ॥ صرف وہی پرستش، مراقبہ اور عبادت مکمل ہوتی ہے، جو رب کے دل کو پسند ہے۔
ਨਾਮੁ ਜਪਤ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਸਭ ਬੁਝੀ ਹੈ ਨਾਨਕ ਤ੍ਰਿਪਤਿ ਅਘਾਈ ॥੪॥੧੦॥ اے نانک! نام کا ذکر کرنے سے میری ساری پیاس بجھ گئی ہے، اب میں مطمئن اور پرسکون ہوگیا ہوں۔ 4۔ 10۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਜਿਨਿ ਕੀਨੇ ਵਸਿ ਅਪੁਨੈ ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਭਵਣ ਚਤੁਰ ਸੰਸਾਰਾ ॥ (مایا نے) تینوں جہانوں: آسمان، تحت الثریٰ، زمین اور برہما کے ٹھکانہ پر فتح کرکے اپنے قبضے میں کرلیا ہے،
ਜਗ ਇਸਨਾਨ ਤਾਪ ਥਾਨ ਖੰਡੇ ਕਿਆ ਇਹੁ ਜੰਤੁ ਵਿਚਾਰਾ ॥੧॥ جس نے ہون، غسل، اور مراقبہ کے تمام مقامات کو برباد کردیا ہے، یہ کمزور انسان اس کے سامنے کیا چیز ہے؟ 1۔
ਪ੍ਰਭ ਕੀ ਓਟ ਗਹੀ ਤਉ ਛੂਟੋ ॥ جب مجھے رب کی پناہ حاصل ہوئی، تو میں مایا سے ازاد ہوگیا۔
ਸਾਧ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਗਾਏ ਬਿਖੈ ਬਿਆਧਿ ਤਬ ਹੂਟੋ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ سادھو عظیم ہستی کے فضل سے جب رب کی حمد و ثنا کیا، تو میرے گناہ اور پریشانی کا خاتمہ ہوگیا۔ 1۔ وقفہ۔
ਨਹ ਸੁਣੀਐ ਨਹ ਮੁਖ ਤੇ ਬਕੀਐ ਨਹ ਮੋਹੈ ਉਹ ਡੀਠੀ ॥ وہ مایا انسانوں کو مسحور کرتی ہوئی ان آنکھوں سے نظر نہیں آتی، اس کی آواز بھی سنائی نہیں دیتی اور نہ ہی وہ اپنے منہ سے بولتی ہے۔
ਐਸੀ ਠਗਉਰੀ ਪਾਇ ਭੁਲਾਵੈ ਮਨਿ ਸਭ ਕੈ ਲਾਗੈ ਮੀਠੀ ॥੨॥ وہ ایک ایسا دھوکہ ہے، جو لوگوں کے منہ میں ڈال کر اسے گمراہ کردیتی ہے اور وہ سب ہی کے من میں شیریں لگتی ہے۔ 2۔
ਮਾਇ ਬਾਪ ਪੂਤ ਹਿਤ ਭ੍ਰਾਤਾ ਉਨਿ ਘਰਿ ਘਰਿ ਮੇਲਿਓ ਦੂਆ ॥ گھر گھر میں باہمی پیار کرنے والے ماں باپ، بیٹوں اور بھائیوں میں مایا نے تفریق اور جدائی پیدا کردی ہے۔
ਕਿਸ ਹੀ ਵਾਧਿ ਘਾਟਿ ਕਿਸ ਹੀ ਪਹਿ ਸਗਲੇ ਲਰਿ ਲਰਿ ਮੂਆ ॥੩॥ کسی کے پاس مایا کم ہے، کسی کے پاس زیادہ ہے اور وہ سبھی ایک دوسرے سے لڑکر فوت ہوتے ہیں۔ 3۔
ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ਸਤਿਗੁਰ ਅਪੁਨੇ ਜਿਨਿ ਇਹੁ ਚਲਤੁ ਦਿਖਾਇਆ ॥ میں اپنے صادق گرو پر قربان جاتا ہوں، جس نے مجھے مایا کی یہ عجیب کھیل دکھادی ہے۔
ਗੂਝੀ ਭਾਹਿ ਜਲੈ ਸੰਸਾਰਾ ਭਗਤ ਨ ਬਿਆਪੈ ਮਾਇਆ ॥੪॥ اس جسم میں چھپی ہوئی پیاس کی آگ سے ساری کائنات جل رہی ہے؛ لیکن معتقدین حضرات کو یہ مایا متاثر نہیں کرتی۔
ਸੰਤ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ਮਹਾ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਸਗਲੇ ਬੰਧਨ ਕਾਟੇ ॥ سنتوں کے کرم سے مجھے اعلیٰ خوشی حاصل ہوگئی ہے اور انہوں نے میرا تمام بندھن کاٹ دیا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨਾਨਕ ਧਨੁ ਪਾਇਆ ਅਪੁਨੈ ਘਰਿ ਲੈ ਆਇਆ ਖਾਟੇ ॥੫॥੧੧॥ اے نانک! میں نے ہری نام کی دولت حاصل کرلی ہے اور یہ نام دولت کما کر اپنے دل نما گھر لے آیا ہوں۔ 5۔ 11۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਤੁਮ ਦਾਤੇ ਠਾਕੁਰ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲਕ ਨਾਇਕ ਖਸਮ ਹਮਾਰੇ ॥ اے رب! تو ہمارا آقا و مالک اور پالنہار ہے، پوری کائنات کا سردار اور مالک ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://sinjaiutara.sinjaikab.go.id/images/mdemo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://sinjaiutara.sinjaikab.go.id/images/mdemo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html