Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 659

Page 659

ਸਾਚੀ ਪ੍ਰੀਤਿ ਹਮ ਤੁਮ ਸਿਉ ਜੋਰੀ ॥ میں نے تو تجھ سے سچی محبت جوڑ لی ہے اور
ਤੁਮ ਸਿਉ ਜੋਰਿ ਅਵਰ ਸੰਗਿ ਤੋਰੀ ॥੩॥ تجھ سے محبت جوڑ کر غیروں سے رشتہ توڑ لیا ہے۔ 3۔
ਜਹ ਜਹ ਜਾਉ ਤਹਾ ਤੇਰੀ ਸੇਵਾ ॥ میں جہاں بھی جاتا ہوں، تیری ہی عبادت کرتا ہوں۔
ਤੁਮ ਸੋ ਠਾਕੁਰੁ ਅਉਰੁ ਨ ਦੇਵਾ ॥੪॥ اے رب جی! تو جیسا آقا اور معبود مالک دوسرا کوئی نہیں۔ 4۔
ਤੁਮਰੇ ਭਜਨ ਕਟਹਿ ਜਮ ਫਾਂਸਾ ॥ تیرا جہری ذکر کرنے سے موت کی پھانسی کٹ جاتی ہے۔
ਭਗਤਿ ਹੇਤ ਗਾਵੈ ਰਵਿਦਾਸਾ ॥੫॥੫॥ روی داس تیری عقیدت حاصل کرنے کے لیے تیری ہی حمد و ثنا کرتا ہے۔ 5۔ 5۔
ਜਲ ਕੀ ਭੀਤਿ ਪਵਨ ਕਾ ਥੰਭਾ ਰਕਤ ਬੁੰਦ ਕਾ ਗਾਰਾ ॥ اس انسانی جسم کی دیواریں پانی سے بنی ہوئی ہے، جس کے نیچے ہوا کا ستون قائم ہے اور اس میں ماں کا خون اور باپ کے منی کا گارا لگا ہوا ہے۔
ਹਾਡ ਮਾਸ ਨਾੜੀ ਕੋ ਪਿੰਜਰੁ ਪੰਖੀ ਬਸੈ ਬਿਚਾਰਾ ॥੧॥ یہ جسم گوشت اور اعصاب کا بنا ہوا ایک ڈھانچہ ہے، جس میں مجبور انسان نما پرندہ رہتا ہے۔ 1۔
ਪ੍ਰਾਨੀ ਕਿਆ ਮੇਰਾ ਕਿਆ ਤੇਰਾ ॥ اے فانی انسان! اس کائنات میں کیا میرا ہے اور کیا تیرا ہے؟
ਜੈਸੇ ਤਰਵਰ ਪੰਖਿ ਬਸੇਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ یہ بات ایسی ہی ہے، جیسے درخت پر پرندے کا بسیرا ہوتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਰਾਖਹੁ ਕੰਧ ਉਸਾਰਹੁ ਨੀਵਾਂ ॥ تو گہری بنیاد کھود کر ان پر محل تعمیر کرنے کے لیے دیواریں کھڑی کررہا ہے
ਸਾਢੇ ਤੀਨਿ ਹਾਥ ਤੇਰੀ ਸੀਵਾਂ ॥੨॥ لیکن تیرے جسم کی حد زیادہ سے زیادہ ساڑھے تین ہاتھ ہے۔ 2۔
ਬੰਕੇ ਬਾਲ ਪਾਗ ਸਿਰਿ ਡੇਰੀ ॥ تیرے سر پر خوبصورت بال ہے اور تو سر کو ترچھی پگڑی سے آراستہ کرتا ہے۔
ਇਹੁ ਤਨੁ ਹੋਇਗੋ ਭਸਮ ਕੀ ਢੇਰੀ ॥੩॥ لیکن تیرا یہ جسم ایک نہ ایک دن راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ 3۔
ਊਚੇ ਮੰਦਰ ਸੁੰਦਰ ਨਾਰੀ ॥ لیکن بلند محلات اور حسین اہلیہ کی محبت میں پڑکر
ਰਾਮ ਨਾਮ ਬਿਨੁ ਬਾਜੀ ਹਾਰੀ ॥੪॥ تو نے رام نام کے بغیر اپنی زندگی کی بازی ہار دی ہے۔ 4۔
ਮੇਰੀ ਜਾਤਿ ਕਮੀਨੀ ਪਾਂਤਿ ਕਮੀਨੀ ਓਛਾ ਜਨਮੁ ਹਮਾਰਾ ॥ میری ذات، میرا قبیلہ اور میری پیدائش سب ادنیٰ ہی ہے۔
ਤੁਮ ਸਰਨਾਗਤਿ ਰਾਜਾ ਰਾਮ ਚੰਦ ਕਹਿ ਰਵਿਦਾਸ ਚਮਾਰਾ ॥੫॥੬॥ روی داس چمار کا بیان ہے کہ اے بادشاہ رام! میں نے پھر بھی تیری ہی پناہ لی ہے۔ 5۔ 6۔
ਚਮਰਟਾ ਗਾਂਠਿ ਨ ਜਨਈ ॥ میں موچی گری سے ناواقف ہوں؛ لیکن
ਲੋਗੁ ਗਠਾਵੈ ਪਨਹੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھ سے لوگ اپنے جوتے بنواتے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਆਰ ਨਹੀ ਜਿਹ ਤੋਪਉ ॥ میرے پاس چمڑا سلنے والی سوئی نہیں ہے، جس سے جوتے کی سلائی کروں اور
ਨਹੀ ਰਾਂਬੀ ਠਾਉ ਰੋਪਉ ॥੧॥ نہیں میرے پاس کھرپی ہے، جس سے میں جوڑ لگا سکوں۔ 1۔
ਲੋਗੁ ਗੰਠਿ ਗੰਠਿ ਖਰਾ ਬਿਗੂਚਾ ॥ لوگ خود کو کائنات سے جوڑ کر بالکل فنا ہوگئے ہیں۔
ਹਉ ਬਿਨੁ ਗਾਂਠੇ ਜਾਇ ਪਹੂਚਾ ॥੨॥ لیکن میں بغیر کسی گرہ کے رب کے پاس پہنچ گیا ہوں۔ 2۔
ਰਵਿਦਾਸੁ ਜਪੈ ਰਾਮ ਨਾਮਾ ॥ روی داس تو رام کے نام کا ہی جہری ذکر کرتا رہتا ہے اور
ਮੋਹਿ ਜਮ ਸਿਉ ਨਾਹੀ ਕਾਮਾ ॥੩॥੭॥ اب اس کا ملک الموت سے کوئی کام نہیں رہا۔ 3۔ 7۔
ਰਾਗੁ ਸੋਰਠਿ ਬਾਣੀ ਭਗਤ ਭੀਖਨ ਕੀ راگو سورٹھی وانی بھیکھن کی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਨੈਨਹੁ ਨੀਰੁ ਬਹੈ ਤਨੁ ਖੀਨਾ ਭਏ ਕੇਸ ਦੁਧ ਵਾਨੀ ॥ اب بڑھاپے میں میری یہ حالت ہوگئی ہے کہ آنکھوں سے پانی جاری رہتا ہے، جسم بھی کمزور ہوگیا ہے اور یہ بال دودھ کی طرح سفید ہوگئے ہیں۔
ਰੂਧਾ ਕੰਠੁ ਸਬਦੁ ਨਹੀ ਉਚਰੈ ਅਬ ਕਿਆ ਕਰਹਿ ਪਰਾਨੀ ॥੧॥ میرا گلا بیٹھ گیا ہے، جس کی وجہ سے میں ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا، مجھ جیسا فانی انسان اب کیا کرسکتا ہے؟
ਰਾਮ ਰਾਇ ਹੋਹਿ ਬੈਦ ਬਨਵਾਰੀ ॥ اے بنواری! اے رام! تو خود ہی ڈاکٹر بن کر
ਅਪਨੇ ਸੰਤਹ ਲੇਹੁ ਉਬਾਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اپنے سنتوں کو بچا لے۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਾਥੇ ਪੀਰ ਸਰੀਰਿ ਜਲਨਿ ਹੈ ਕਰਕ ਕਰੇਜੇ ਮਾਹੀ ॥ میری سر میں درد، جسم میں جلن اور دل میں تکلیف ہے۔
ਐਸੀ ਬੇਦਨ ਉਪਜਿ ਖਰੀ ਭਈ ਵਾ ਕਾ ਅਉਖਧੁ ਨਾਹੀ ॥੨॥ میرے اندر ایسی خطرناک تکلیف پیدا ہوگئی ہے کہ جس کی کوئی دوا نہیں۔ 2۔
ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਮੁ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਜਲੁ ਨਿਰਮਲੁ ਇਹੁ ਅਉਖਧੁ ਜਗਿ ਸਾਰਾ ॥ ہری کا نام امرت سے لبریز پاک پانی ہے اور یہ دوا اس کائنات کی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਕਹੈ ਜਨੁ ਭੀਖਨੁ ਪਾਵਉ ਮੋਖ ਦੁਆਰਾ ॥੩॥੧॥ فقیر کہتا ہے کہ مجھے گرو کے کرم سے نجات کا در مل گیا ہے۔ 3۔ 1۔
ਐਸਾ ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਨਿਰਮੋਲਕੁ ਪੁੰਨਿ ਪਦਾਰਥੁ ਪਾਇਆ ॥ اے بھائی! واہے گرو کا نام ایسا جوہر ہے، جو بڑا انمول ہے۔ میں نے یہ نام شئی اپنے پچھلے انجام دیے ہوئے نیک عمل کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔
ਅਨਿਕ ਜਤਨ ਕਰਿ ਹਿਰਦੈ ਰਾਖਿਆ ਰਤਨੁ ਨ ਛਪੈ ਛਪਾਇਆ ॥੧॥ بہت جد و جہد کے بعد میں نے اسے اپنے دل میں چھپا کر رکھا؛ لیکن یہ جوہر چھپائے نہیں چھپتا۔ 1۔
ਹਰਿ ਗੁਨ ਕਹਤੇ ਕਹਨੁ ਨ ਜਾਈ ॥ مجھ سے ویسے ہی شان رب ذکر کرنے سے ذکر نہیں کی جاسکتی
ਜੈਸੇ ਗੂੰਗੇ ਕੀ ਮਿਠਿਆਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جیسے کوئی گونگا شخص مٹھائی کھاکر اس کا ذائقہ نہیں بتا سکتا۔ 1۔ وقفہ۔
ਰਸਨਾ ਰਮਤ ਸੁਨਤ ਸੁਖੁ ਸ੍ਰਵਨਾ ਚਿਤ ਚੇਤੇ ਸੁਖੁ ਹੋਈ ॥ مجھے زبان سے رب کا نام پڑھ کر، کانوں سے سن کر اور دل سے یاد کرکے خوشی محسوس ہوئی ہے۔
ਕਹੁ ਭੀਖਨ ਦੁਇ ਨੈਨ ਸੰਤੋਖੇ ਜਹ ਦੇਖਾਂ ਤਹ ਸੋਈ ॥੨॥੨॥ فقیر کہتا ہے کہ میری یہ دونوں آنکھیں مطمئن ہوگئی ہیں۔ اب میں جہاں بھی دیکھتا ہوں، وہیں رب نظر آتا ہے۔ 2۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html