Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 712

Page 712

ਬਿਨੁ ਸਿਮਰਨ ਜੋ ਜੀਵਨੁ ਬਲਨਾ ਸਰਪ ਜੈਸੇ ਅਰਜਾਰੀ ॥ ذکر رب کے بغیر جینا خواہشات کی آگ میں جلنے کی طرح ہے، جس طرح سانپ اپنے اندر کے زہر کی پرورش کرتا ہوا طویل عمر تک زہر کی جلن میں جلتا رہتا ہے۔
ਨਵ ਖੰਡਨ ਕੋ ਰਾਜੁ ਕਮਾਵੈ ਅੰਤਿ ਚਲੈਗੋ ਹਾਰੀ ॥੧॥ خواہ انسان پوری کائنات پر فتح حاصل کرکے بادشاہت کرلے؛ لیکن ذکر کے بغیر آخر میں وہ زندگی کی بازی ہار کر چلا جائے گا۔ 1۔
ਗੁਣ ਨਿਧਾਨ ਗੁਣ ਤਿਨ ਹੀ ਗਾਏ ਜਾ ਕਉ ਕਿਰਪਾ ਧਾਰੀ ॥ اے نانک! اس نے جس پر اپنا نظر کرم کیا ہے، انہوں نے ہی خوبیوں کے ذخائر رب کی حمد و ثنا کی ہے۔
ਸੋ ਸੁਖੀਆ ਧੰਨੁ ਉਸੁ ਜਨਮਾ ਨਾਨਕ ਤਿਸੁ ਬਲਿਹਾਰੀ ॥੨॥੨॥ دراصل وہی شخص سکون میں ہے اور اسی کی زندگی مبارک ہے اور میں اسی پر نچھاور ہوتا ہوں۔ 2۔ 2۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ਚਉਪਦੇ ٹوڈی محلہ 5 گھرو 2 چؤپدے
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਧਾਇਓ ਰੇ ਮਨ ਦਹ ਦਿਸ ਧਾਇਓ ॥ یہ بے قرار دل دسوں سمتوں کی طرف بھٹکتا رہتا ہے۔
ਮਾਇਆ ਮਗਨ ਸੁਆਦਿ ਲੋਭਿ ਮੋਹਿਓ ਤਿਨਿ ਪ੍ਰਭਿ ਆਪਿ ਭੁਲਾਇਓ ॥ ਰਹਾਉ ॥ یہ مایا میں مگن رہتا ہے اور حرص کے ذائقوں نے اسے مسحور کرلیا ہے۔ حقیقت تو یہی ہے کہ رب نے خود ہی اسے فراموش کردیا ہے۔ وقفہ۔
ਹਰਿ ਕਥਾ ਹਰਿ ਜਸ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਸਿਉ ਇਕੁ ਮੁਹਤੁ ਨ ਇਹੁ ਮਨੁ ਲਾਇਓ ॥ یہ ایک لمحے کے لیے بھی ہری کی کہانی، ہری کی شان اور نیکوکاروں کی صحبت میں شامل نہیں ہوتا۔
ਬਿਗਸਿਓ ਪੇਖਿ ਰੰਗੁ ਕਸੁੰਭ ਕੋ ਪਰ ਗ੍ਰਿਹ ਜੋਹਨਿ ਜਾਇਓ ॥੧॥ یہ کسنبھ کے پھول کا رنگ دیکھ کر بہت مسرور ہوتا ہے اور اجنبیہ عورتوں کو بھی گھورتا رہتا ہے۔ 1۔
ਚਰਨ ਕਮਲ ਸਿਉ ਭਾਉ ਨ ਕੀਨੋ ਨਹ ਸਤ ਪੁਰਖੁ ਮਨਾਇਓ ॥ اس بے قرار دل نے رب کے کنول قدموں پر یقین نہیں کیا اور نہ ہی نیک انسانوں کو خوش کیا ہے۔
ਧਾਵਤ ਕਉ ਧਾਵਹਿ ਬਹੁ ਭਾਤੀ ਜਿਉ ਤੇਲੀ ਬਲਦੁ ਭ੍ਰਮਾਇਓ ॥੨॥ وہ بہت سی فانی مادی چیزوں کی طرف اس طرح دوڑ لگاتا ہے، جس طرح تیلی کا بیل ایک ہی جگہ پر چکر لگاتا رہتا ہے۔ 2۔
ਨਾਮ ਦਾਨੁ ਇਸਨਾਨੁ ਨ ਕੀਓ ਇਕ ਨਿਮਖ ਨ ਕੀਰਤਿ ਗਾਇਓ ॥ اس نے نام کا ذکر، صدقہ و خیرات اور غسل وغیرہ کچھ بھی نہیں کیا اور ایک لمحے کے لیے بھی رب کا جہری ذکر نہیں کیا ہے۔
ਨਾਨਾ ਝੂਠਿ ਲਾਇ ਮਨੁ ਤੋਖਿਓ ਨਹ ਬੂਝਿਓ ਅਪਨਾਇਓ ॥੩॥ یہ مختلف اقسام کے جھوٹ گھڑ کر اپنے دل کو خوش کرنے میں لگا رہتا ہے؛ لیکن اپنی فطرت سے بالکل نا واقف ہے۔ 3۔
ਪਰਉਪਕਾਰ ਨ ਕਬਹੂ ਕੀਏ ਨਹੀ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਿ ਧਿਆਇਓ ॥ اس نے کوئی صدقہ، گرو کی خدمت اور مراقبہ کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
ਪੰਚ ਦੂਤ ਰਚਿ ਸੰਗਤਿ ਗੋਸਟਿ ਮਤਵਾਰੋ ਮਦ ਮਾਇਓ ॥੪॥ یہ تو محض شہوانی برائیوں کی صحبت اور محفل میں مگن ہوکر مایا کے نشے میں ہی متوالا رہتا ہے۔ 4۔
ਕਰਉ ਬੇਨਤੀ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਭਗਤਿ ਵਛਲ ਸੁਣਿ ਆਇਓ ॥ میں درخواست کرتا ہوں کہ مجھے سادھو کی صحبت عطا فرما، اے ہری! تجھے پرستاروں پر عنایت کرنے والا سن کر تیری پناہ میں آیا ہوں۔
ਨਾਨਕ ਭਾਗਿ ਪਰਿਓ ਹਰਿ ਪਾਛੈ ਰਾਖੁ ਲਾਜ ਅਪੁਨਾਇਓ ॥੫॥੧॥੩॥ اے نانک! میں بھاگ کر ہری کے پیچھے پڑ گیا ہوں، مجھے اپنا بناکر میری عزت رکھ لے۔ 5۔ 1۔ 3۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ٹوڈی محلہ 5۔
ਮਾਨੁਖੁ ਬਿਨੁ ਬੂਝੇ ਬਿਰਥਾ ਆਇਆ ॥ انسان حقیقت کو سمجھے بغیر یوں ہی اس کائنات میں آیا ہے۔
ਅਨਿਕ ਸਾਜ ਸੀਗਾਰ ਬਹੁ ਕਰਤਾ ਜਿਉ ਮਿਰਤਕੁ ਓਢਾਇਆ ॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ مختلف قسم کی سجاوٹ اور زینت اختیار کرتا ہے؛ لیکن یہ تو میت کو خوبصورت لباس پہنانے کے مثل سمجھو۔ وقفہ۔
ਧਾਇ ਧਾਇ ਕ੍ਰਿਪਨ ਸ੍ਰਮੁ ਕੀਨੋ ਇਕਤ੍ਰ ਕਰੀ ਹੈ ਮਾਇਆ ॥ جیسے کوئی کنجوس ادھر ادھر بھاگ دوڑ کرکے بڑی مشقت سے دولت یکجا کرتا ہے۔
ਦਾਨੁ ਪੁੰਨੁ ਨਹੀ ਸੰਤਨ ਸੇਵਾ ਕਿਤ ਹੀ ਕਾਜਿ ਨ ਆਇਆ ॥੧॥ اگر وہ صدقہ و خیرات اور سنتوں کی خدمت میں نہیں لگتا ہے، تو وہ دولت اس کے کسی کام نہیں آتی۔ 1۔
ਕਰਿ ਆਭਰਣ ਸਵਾਰੀ ਸੇਜਾ ਕਾਮਨਿ ਥਾਟੁ ਬਨਾਇਆ ॥ عورت ذات خوبصورت زیورات پہن کر اپنے بستر کو بہت سنوارتی اور زینت بخشتی ہے؛ لیکن
ਸੰਗੁ ਨ ਪਾਇਓ ਅਪੁਨੇ ਭਰਤੇ ਪੇਖਿ ਪੇਖਿ ਦੁਖੁ ਪਾਇਆ ॥੨॥ اگر اسے اپنے محبوب کا وصل حاصل نہیں ہوتا، تو وہ اپنے زینت دیکھ کر بہت دکھی ہوتی ہے۔ 2۔
ਸਾਰੋ ਦਿਨਸੁ ਮਜੂਰੀ ਕਰਤਾ ਤੁਹੁ ਮੂਸਲਹਿ ਛਰਾਇਆ ॥ انسان سارا دن مزدوری کرتا رہا؛ لیکن وہ تو یوں ہی چھلکے کو موسل سے پیٹتا رہا۔
ਖੇਦੁ ਭਇਓ ਬੇਗਾਰੀ ਨਿਆਈ ਘਰ ਕੈ ਕਾਮਿ ਨ ਆਇਆ ॥੩॥ دوسروں کے لیے جبری مشقت کرنے والے انسان کی طرح اسے تکلیف ہی ملی ہے؛ کیوں کہ اس نے اپنے گھر کا کوئی بھی کام نہیں سنوارا۔ 3۔
ਭਇਓ ਅਨੁਗ੍ਰਹੁ ਜਾ ਕਉ ਪ੍ਰਭ ਕੋ ਤਿਸੁ ਹਿਰਦੈ ਨਾਮੁ ਵਸਾਇਆ ॥ جس پر رب کا کرم ہوگیا ہے، اس کے دل میں نام کا بسیرا ہوگیا ہے۔
ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਕੈ ਪਾਛੈ ਪਰਿਅਉ ਜਨ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ॥੪॥੨॥੪॥ اے نانک! جس نے سادھوؤں کی صحبت کی پیروی کی ہے، اسے ہری رس حاصل ہوگیا ہے۔ 4۔ 2۔ 4۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ٹوڈی محلہ 5۔
ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਿ ਬਸਹੁ ਰਿਦੈ ਹਰਿ ਨੀਤ ॥ اے کرم کے سمندر رب! ہمیشہ میرے دل میں بسے رہو۔
ਤੈਸੀ ਬੁਧਿ ਕਰਹੁ ਪਰਗਾਸਾ ਲਾਗੈ ਪ੍ਰਭ ਸੰਗਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ॥ ਰਹਾਉ ॥ میرے دل میں ایسی حکمت روشن فرما کہ مجھے تم سے پیار ہوجائے۔ وقفہ۔
ਦਾਸ ਤੁਮਾਰੇ ਕੀ ਪਾਵਉ ਧੂਰਾ ਮਸਤਕਿ ਲੇ ਲੇ ਲਾਵਉ ॥ میں تیرے غلام کی خاک قدم حاصل کروں اور اسے لے کر اپنے سر پر لگاؤں۔
ਮਹਾ ਪਤਿਤ ਤੇ ਹੋਤ ਪੁਨੀਤਾ ਹਰਿ ਕੀਰਤਨ ਗੁਨ ਗਾਵਉ ॥੧॥ میں ہری کا جہری ذکر اور حمد و ثنا کرکے عظیم جرائم سے پاک ہوگیا ہوں۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html