Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-86

Page 86

ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਿ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਗੁਣਤਾਸੁ ॥ جس نے ست گرو کی خدمت کی ہے، اسے خوشی ہی ملی ہے۔ واہےگرو کا حقیقی نام خوبیوں کا خزانہ ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਆਪੁ ਪਛਾਣਿਆ ਰਾਮ ਨਾਮ ਪਰਗਾਸੁ ॥ جس شخص نے گرو کی حکمت کے ذریعہ اپنی صورت کو پہچان لیا ہے، اس کے دل میں رب کے نام کی روشنی ہو جاتی ہے ۔
ਸਚੋ ਸਚੁ ਕਮਾਵਣਾ ਵਡਿਆਈ ਵਡੇ ਪਾਸਿ ॥ جو لوگ سچے نام کا ذکر کرتے ہیں، انھیں واہےگرو سے عزت ملتی ہے۔
ਜੀਉ ਪਿੰਡੁ ਸਭੁ ਤਿਸ ਕਾ ਸਿਫਤਿ ਕਰੇ ਅਰਦਾਸਿ ॥ میں اس واہےگرو کی تعظیم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اے رب! میری جان اور میرا جسم یہ سب کچھ تیرا ہی دیا ہوا ہے۔
ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸਾਲਾਹਣਾ ਸੁਖੇ ਸੁਖਿ ਨਿਵਾਸੁ ॥ اگر سچے رب کی تعظیم نام سے کی جائے تو انسان لا زوال خوشی حاصل کرتا ہے۔
ਜਪੁ ਤਪੁ ਸੰਜਮੁ ਮਨੈ ਮਾਹਿ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵਾਸੁ ॥ دل کے ذریعے واہےگرو کی تعظیم کرنا ہی ذکر، مجاہدہ اور ضبط نفس ہے۔ نام کے بغیر انسان کی زندگی لعنت کے لائق ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਨਾਉ ਪਾਈਐ ਮਨਮੁਖ ਮੋਹਿ ਵਿਣਾਸੁ ॥ نام گرو کی حکمت سے ہی ملتا ہے۔ دولت کے لالچ میں پھنس کر نفس کا غلام آدمی تباہ ہو جاتا ہے۔
ਜਿਉ ਭਾਵੈ ਤਿਉ ਰਾਖੁ ਤੂੰ ਨਾਨਕੁ ਤੇਰਾ ਦਾਸੁ ॥੨॥ اے دنیا کے مالک! جس طرح تجھے اچھا لگتا ہے ویسے ہی میری حفاظت کرو، نانک تیرا خادم ہے۔۔ 2۔۔
ਪਉੜੀ ॥ پاؤڑی۔۔
ਸਭੁ ਕੋ ਤੇਰਾ ਤੂੰ ਸਭਸੁ ਦਾ ਤੂੰ ਸਭਨਾ ਰਾਸਿ ॥ اے رب ! ساری مخلوق تیری اولاد ہیں اور تم سب کے باپ ہو۔ تم ہر ایک ذی روح کا سرمایہ ہو۔
ਸਭਿ ਤੁਧੈ ਪਾਸਹੁ ਮੰਗਦੇ ਨਿਤ ਕਰਿ ਅਰਦਾਸਿ ॥ سبھی ذی روح دعا کرکے ہمیشہ تجھ سے مانگتے رہتے ہیں۔
ਜਿਸੁ ਤੂੰ ਦੇਹਿ ਤਿਸੁ ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਮਿਲੈ ਇਕਨਾ ਦੂਰਿ ਹੈ ਪਾਸਿ ॥ اے رب ! جس کسی کو بھی تم دیتے ہو،وہ سب کچھ پالیتا ہے۔ کئی انسانوں کو تو کہیں دور ہی قیام کرتا لگتا ہے اور کئی تجھے اپنے پاس ہی قیام کرتا سمجھتے ہیں۔
ਤੁਧੁ ਬਾਝਹੁ ਥਾਉ ਕੋ ਨਾਹੀ ਜਿਸੁ ਪਾਸਹੁ ਮੰਗੀਐ ਮਨਿ ਵੇਖਹੁ ਕੋ ਨਿਰਜਾਸਿ ॥ تیرے علاوہ کوئی جگہ نہیں جس سے مانگا جائے۔ اپنے دل میں اس کا فیصلہ کر کے دیکھ لے۔
ਸਭਿ ਤੁਧੈ ਨੋ ਸਾਲਾਹਦੇ ਦਰਿ ਗੁਰਮੁਖਾ ਨੋ ਪਰਗਾਸਿ ॥੯॥ اے رب! سبھی تیری تعریف کرتے ہیں، گرو کے مریدوں کو تیرے دربار پر تیرے چراغ کے دیدار ہوتے ہیں۔۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੩ ॥ شلوک محلہ 3۔۔
ਪੰਡਿਤੁ ਪੜਿ ਪੜਿ ਉਚਾ ਕੂਕਦਾ ਮਾਇਆ ਮੋਹਿ ਪਿਆਰੁ ॥ پنڈت صحیفے پڑھ پڑھ کر اونچی آواز میں لوگوں کو سناتا ہے۔ اسے تو دولت کی حرص سے ہی محبت ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਨ ਚੀਨਈ ਮਨਿ ਮੂਰਖੁ ਗਾਵਾਰੁ ॥ وہ احمق اور گنوار ہے جو اپنے دل میں موجود واہےگرو کو نہیں پہچانتا۔
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਜਗਤੁ ਪਰਬੋਧਦਾ ਨਾ ਬੂਝੈ ਬੀਚਾਰੁ ॥ وہ دولت کے لالچ میں ڈوبا ہوا دنیا کے لوگوں کو تعلیم دیتا ہے، اور علم کو نہیں سمجھتا۔
ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਵਾਰੋ ਵਾਰ ॥੧॥ اس نے اپنا جنم بے کار گنوا دیا ہے اور وہ بار بار جنم لیتا اور مرتا رہتا ہے۔۔1۔۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔۔
ਜਿਨੀ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਿਆ ਤਿਨੀ ਨਾਉ ਪਾਇਆ ਬੂਝਹੁ ਕਰਿ ਬੀਚਾਰੁ ॥ غور کرکے یہ بات سمجھ لو کہ جنہوں نے ست گرو کی خدمت کی ہے، انہوں نے واہے گرو کے نام کو حاصل کیا ہے۔
ਸਦਾ ਸਾਂਤਿ ਸੁਖੁ ਮਨਿ ਵਸੈ ਚੂਕੈ ਕੂਕ ਪੁਕਾਰ ॥ ان کے دل میں ہمیشہ خوشی اور اطمینان رہتا ہے اور ان کے دکھ، درد شکایتیں ختم ہوجاتی ہیں۔
ਆਪੈ ਨੋ ਆਪੁ ਖਾਇ ਮਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਹੋਵੈ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਵੀਚਾਰੁ ॥ جب دل گرو کی باتوں پر غور کر کے اپنے تکبر کو خود ہی ختم کر دیتا ہے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਬਦਿ ਰਤੇ ਸੇ ਮੁਕਤੁ ਹੈ ਹਰਿ ਜੀਉ ਹੇਤਿ ਪਿਆਰੁ ॥੨॥ اے نانک! جو لوگ ہری نام میں مگن رہتے ہیں، وہ نجات پاتے ہیں اور واہےگرو سے ان کا عشق ہو جاتا ہے۔۔2۔۔
ਪਉੜੀ ॥ پاؤڑی۔۔
ਹਰਿ ਕੀ ਸੇਵਾ ਸਫਲ ਹੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਵੈ ਥਾਇ ॥ ہری کی خدمت تبھی کامیاب ہوتی ہے جب وہ گرو کے ذریعے اسے قبول کرتا ہے۔
ਜਿਸੁ ਹਰਿ ਭਾਵੈ ਤਿਸੁ ਗੁਰੁ ਮਿਲੈ ਸੋ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ॥ جس پر رب خوش ہوتا ہے، اس کو گرو جی مل جاتے ہیں، صرف وہی ہری نام کا دھیان کرتا ہے۔
ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਪਾਈਐ ਹਰਿ ਪਾਰਿ ਲਘਾਇ ॥ گرو کی آواز سے وہ رب کو پا لیتا ہے۔ پھر واہے گرو اسے سمندر کائنات سے پار کر دیتا ہے۔
ਮਨਹਠਿ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਇਓ ਪੁਛਹੁ ਵੇਦਾ ਜਾਇ ॥ نفس کی ضد سے کسی کو بھی واہےگرو حاصل نہیں ہوا۔ چاہے ویدوں صحیفوں میں غور کرکے دیکھ لو۔
ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਕੀ ਸੇਵਾ ਸੋ ਕਰੇ ਜਿਸੁ ਲਏ ਹਰਿ ਲਾਇ ॥੧੦॥ اے نانک! وہی انسان واہےگرو کی عبادت کرتا ہے، جس کو واہے گرو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے۔۔10۔۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੩ ॥ شلوک محلہ 3۔۔
ਨਾਨਕ ਸੋ ਸੂਰਾ ਵਰੀਆਮੁ ਜਿਨਿ ਵਿਚਹੁ ਦੁਸਟੁ ਅਹੰਕਰਣੁ ਮਾਰਿਆ ॥ اے نانک! وہی شخص بہادر اور عظیم جنگجو ہے، جس نے اپنے اندر سے شیطانی تکبر کا خاتمہ کر لیا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਸਾਲਾਹਿ ਜਨਮੁ ਸਵਾਰਿਆ ॥ اس نے گرو کے ذریعے سے نام کی تعظیم کر کے اپنی پیدائش سنوار لی ہے ۔
ਆਪਿ ਹੋਆ ਸਦਾ ਮੁਕਤੁ ਸਭੁ ਕੁਲੁ ਨਿਸਤਾਰਿਆ ॥ وہ خود ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جاتا ہے اور اپنے پورے قبیلے کو بھی سمندر کائنات سے بچا لیتا ہے۔
ਸੋਹਨਿ ਸਚਿ ਦੁਆਰਿ ਨਾਮੁ ਪਿਆਰਿਆ ॥ وہ سچے رب کے دربار میں بڑی شان حاصل کرتا ہے اور اسے رب کا نام ہی محبوب لگتاہے۔
ਮਨਮੁਖ ਮਰਹਿ ਅਹੰਕਾਰਿ ਮਰਣੁ ਵਿਗਾੜਿਆ ॥ نفس کے غلام لوگ تکبر میں مرتے ہیں اور اپنی موت کو بھی دردناک بنا لیتے ہیں۔
ਸਭੋ ਵਰਤੈ ਹੁਕਮੁ ਕਿਆ ਕਰਹਿ ਵਿਚਾਰਿਆ ॥ سب طرف واہےگرو کا حکم چلتا ہے۔ بے چارے انسان کیا کر سکتے ہیں؟
ਆਪਹੁ ਦੂਜੈ ਲਗਿ ਖਸਮੁ ਵਿਸਾਰਿਆ ॥ انھوں نے خود ہی دولت کی محبت میں لگ کر رب کو بھلا دیا ہے۔
ਨਾਨਕ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਸਭੁ ਦੁਖੁ ਸੁਖੁ ਵਿਸਾਰਿਆ ॥੧॥ اے نانک! نام سے غافل ہونے کی وجہ سے انھیں دکھ آکر لگ جاتے ہیں اور خوشی تو انھیں بھول ہی جاتی ہے۔۔1۔۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔۔
ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਦਿੜਾਇਆ ਤਿਨਿ ਵਿਚਹੁ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਇਆ ॥ جنہیں کامل گرو نے واہے گرو کے نام پر ثابت کردیا ہے۔ انھوں نے اپنے اندرون میں سے شک کو دور کر لیا ہے۔
ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਗਾਈ ਕਰਿ ਚਾਨਣੁ ਮਗੁ ਦਿਖਾਇਆ ॥ وہ رام کے نام سے رب کی عظمت بیان کرتے ہیں، واہے گرو نے ان کے اندرون میں اپنا نور روشن کرکے انہیں عقیدت کا راستہ دکھادیاہے۔
ਹਉਮੈ ਮਾਰਿ ਏਕ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ਅੰਤਰਿ ਨਾਮੁ ਵਸਾਇਆ ॥ انھوں نے اپنے تکبر کو ختم کر کے ایک رب میں دھیان لگایا ہے۔ جس سے ان کے اندرون میں واہےگرو کا نام بس گیا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html