Guru Granth Sahib Translation Project

Urdu Classical Page 1009

Page 1009

ਹਰਿ ਪੜੀਐ ਹਰਿ ਬੁਝੀਐ ਗੁਰਮਤੀ ਨਾਮਿ ਉਧਾਰਾ ॥ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਪੂਰੀ ਮਤਿ ਹੈ ਪੂਰੈ ਸਬਦਿ ਬੀਚਾਰਾ ॥ ਅਠਸਠਿ ਤੀਰਥ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਹੈ ਕਿਲਵਿਖ ਕਾਟਣਹਾਰਾ ॥੨॥
ہرِ پڑیِئےَ ہرِ بُجھیِئےَ گُرمتیِ نامِ اُدھارا ॥
گُرِ پوُرےَ پوُریِ متِ ہےَ پوُرےَ سبدِ بیِچارا ॥
اٹھسٹھِ تیِرتھ ہرِ نامُ ہےَ کِلۄِکھ کاٹنھہارا ॥੨॥
لفظی معنی:گرمتی نام ادھار۔ الہٰی نام سچ حق و حقیقت کے ذریعے بچاتا ہے ۔ گر پورے ۔ کامل مرشد ۔ پوری مت ( مکمل عقل و ہوش) واعظ پندو نصائح ۔ پورے سبد ۔ مکمل کلام ۔ بیچار۔ خیالات ۔ ۔ ہر نام ۔ الہٰی نام۔ کل وکھ ۔ گناہگاریاں ۔ کاٹنہار۔ مٹانے کی توفیق رکھنے والا (2)
ترجمہ:خدا ۔ پڑہو۔ سمجہو ۔ سبق مرشد ۔ الہٰی نام۔ سچ ۔ حق اور حقیقت اپنانے سے ہی گناہوں سے بچاؤ ہو سکتا ہے ۔ پوری سمجھ اور بلند خیالات کامل مرشد کے کلام اپنانے سے آتی ہے خدا کا نام ہی اڑسٹھ زیارت گاہوں کی زیارت ہے اور سارے گناہوں کو مٹانے کی توفیق رکھتا ہے (2)

ਜਲੁ ਬਿਲੋਵੈ ਜਲੁ ਮਥੈ ਤਤੁ ਲੋੜੈ ਅੰਧੁ ਅਗਿਆਨਾ ॥ ਗੁਰਮਤੀ ਦਧਿ ਮਥੀਐ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪਾਈਐ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨਾ ॥ ਮਨਮੁਖ ਤਤੁ ਨ ਜਾਣਨੀ ਪਸੂ ਮਾਹਿ ਸਮਾਨਾ ॥੩॥
جلُ بِلوۄےَ جلُ متھےَ تتُ لوڑےَ انّدھُ اگِیانا ॥
گُرمتیِ ددھِ متھیِئےَ انّم٘رِتُ پائیِئےَ نامُ نِدھانا ॥
منمُکھ تتُ ن جانھنیِ پسوُ ماہِ سمانا ॥੩॥
لفظی معنی:بلووے ۔ رڑکتا ہے ۔ تت ۔ مکھن ۔ نتیجہ ۔ حقیقت ۔ لوڑے ۔ چاہتا ہے ۔ خواہش کرتا ہے ۔ اندھ اگیانا ۔ لا علم اندھا انسان ۔ گرمتی ۔ سبق واعظ مرشد کے ذریعے ۔ دھر ۔ دہی ۔ اصلیت۔ حقیقت پر خیال آرائی کریں۔ انمرت پاییئے ۔ آب حیات ۔ حقیقی صدیوی روحانی واخلاقی زندگی ۔ نام ندھانا ۔ نام جو سچا حقیقی خزانہ ہے ۔ منمکھ ۔ مرید من ۔ تت ۔ اصلیت ۔ پسوما ہے سمانا ۔ حیوانیت کی کی طرح (3)
ترجمہ: بے عقل بے علم انسان پانی رڑکتا ہے مراد فضول اور بیکار دکھاوے کرتا ہے جبکہ مکھن یا اصلیت و حقیقت کی خؤاہشت کرتا ہے ۔ حقیقت واصلیت ۔ سمجھنے اور پنانے سے ہی اصلیت یا مکھین دہی رڑکنے سے حاصل ہوتا ہے ۔ سبق مرشد سے خدا نام سچ حق وحقیقت حاصل ہوتا ہے خدا کا نام ہی آب حیات ہے نام ہی روحانی واخلاقی زندگی کا خزانہ ہے ۔ مگر من مُکھ خودی پسند اس راز کو نہیں سمجھتا وہ حیوان کی مانند ہے (3)

ਹਉਮੈ ਮੇਰਾ ਮਰੀ ਮਰੁ ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਵਾਰੋ ਵਾਰ ॥ ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦੇ ਜੇ ਮਰੈ ਫਿਰਿ ਮਰੈ ਨ ਦੂਜੀ ਵਾਰ ॥ ਗੁਰਮਤੀ ਜਗਜੀਵਨੁ ਮਨਿ ਵਸੈ ਸਭਿ ਕੁਲ ਉਧਾਰਣਹਾਰ ॥੪॥
ہئُمےَ میرا مریِ مرُ مرِ جنّمےَ ۄارو ۄار ॥
گُر کےَ سبدے جے مرےَ پھِرِ مرےَ ن دوُجیِ ۄار ॥
گُرمتیِ جگجیِۄنُ منِ ۄسےَ سبھِ کُل اُدھارنھہار ॥੪॥
لفظی معنی:ہونمے ۔ خودی ۔ میرا۔ ایبنت ۔ اپناپن ۔ مری ۔ روحانی واخلاقی موت۔ مرجمے وارودار۔ وہ بار بار روحانی موت مرتا ہے تناسخ میںپڑا رہتا ہے ۔ گرکے سبدے ۔ کلام مرشد۔ گرمتی سبق مرشد۔ جگجیون ۔ زندگی دنیا ۔ کل خاندان ۔ ادھار نہار ۔ روحانی واخلاقی موت سے بچانے کی توفیق رکھنے والا (4)
ترجمہ: خودی اور اپنا پن سے اخلاقی وروحانی موت واقع ہوجاتی ہے اور انسان تناسخ میں پڑا رہتا ہے ۔ اگر کلام مرشد پر عمل کرکے اسے ترک رک دے تو اسکی دوبارہ روحانی و اخلاقی موت واقع نہیں ہوتی ۔ سبق واعظ مرشد سے عالم کو زندگی بخشنے والا دلمیں بس جائے تو سارے خاندان کا گناہوں سے روحانی واخلاقی موت سے بچا ؤ ہوجاتا ہے (4)

ਸਚਾ ਵਖਰੁ ਨਾਮੁ ਹੈ ਸਚਾ ਵਾਪਾਰਾ ॥ ਲਾਹਾ ਨਾਮੁ ਸੰਸਾਰਿ ਹੈ ਗੁਰਮਤੀ ਵੀਚਾਰਾ ॥ ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਕਾਰ ਕਮਾਵਣੀ ਨਿਤ ਤੋਟਾ ਸੈਸਾਰਾ ॥੫॥
سچا ۄکھرُ نامُ ہےَ سچا ۄاپارا ॥
لاہا نامُ سنّسارِ ہےَ گُرمتیِ ۄیِچارا ॥
دوُجےَ بھاءِ کار کماۄنھیِ نِت توٹا سیَسارا ॥੫॥
لفظی معنی:سچا وکھر ۔ سچا صدیوی رہنے والا سودا۔ لاہا۔ منافع ۔ توٹا ۔ کمی ۔ نقصان (5)
ترجمہ: سچا سودا اور سچا وا پار خدا کا نام سچ ۔ حق و حقیقت اپنا نا اور دلمیں بسانا ہے دنیا میں الہٰی نام ہی ایک منافع بخش ہے جسکی سمجھ سبق مرشد سے آتی ہے ۔ دنیاوی دولت کے پیار اور پریم میں کام کرنا ہر روز روحانی واخلاقی سر مائے میں گھاٹا دیتا ہے (5)

ਸਾਚੀ ਸੰਗਤਿ ਥਾਨੁ ਸਚੁ ਸਚੇ ਘਰ ਬਾਰਾ ॥ ਸਚਾ ਭੋਜਨੁ ਭਾਉ ਸਚੁ ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰਾ ॥ ਸਚੀ ਬਾਣੀ ਸੰਤੋਖਿਆ ਸਚਾ ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰਾ ॥੬॥
ساچیِ سنّگتِ تھانُ سچُ سچے گھر بارا ॥
سچا بھوجنُ بھاءُ سچُ سچُ نامُ ادھارا ॥
سچیِ بانھیِ سنّتوکھِیا سچا سبدُ ۄیِچارا ॥੬॥
لفظی معنی:ساچی سنگت ۔ پاک صحبت و قربت صدیوی ہے ۔ تھان ۔ ٹھکانہ ۔ بھوجن۔ کھانا بھاؤ۔ پریم پیار۔ آدھار ۔ آسرا۔ سنتوکھیا۔ صابر (6)
ترجمہ: پاک صحبت و قربت پاک ٹھکانہ پاک گھر بار ہے اسکا پاک خوراک وکھانا سچا نام سچ حق وحقیقت ہو جسکا آسرا۔ سچا کلام اسکا صابر وہ ہو جاتا ہے ۔ جو سچے کلام کو ذہن نشین کر لیتا ہے (6)

ਰਸ ਭੋਗਣ ਪਾਤਿਸਾਹੀਆ ਦੁਖ ਸੁਖ ਸੰਘਾਰਾ ॥ ਮੋਟਾ ਨਾਉ ਧਰਾਈਐ ਗਲਿ ਅਉਗਣ ਭਾਰਾ ॥ ਮਾਣਸ ਦਾਤਿ ਨ ਹੋਵਈ ਤੂ ਦਾਤਾ ਸਾਰਾ ॥੭॥
رس بھوگنھ پاتِساہیِیا دُکھ سُکھ سنّگھارا ॥
موٹا ناءُ دھرائیِئےَ گلِ ائُگنھ بھارا ॥
مانھس داتِ ن ہوۄئیِ توُ داتا سارا ॥੭॥
لفظی معنی:سنگھار ۔ روحانی واخلاقی موت واقع ہوتی ہے ۔ موٹا۔ بڑا ۔ اؤگن ۔ بداوصاف ۔ مانس ۔ انسان ۔ سارا ۔ حقیقی (7)
ترجمہ: لطف اُٹھانے مزے لینے اور بادشاہوں سے عذآب و آسائش آتے ہیں دنیاوی بلند عظمت سے گلے میں بدیوں اور برائیوں کا بھاری طوق پڑتا ہے ۔ جس سے روحانی واخلاقی بربادتی ہوتی ہے ۔ انسان میں دینے اور سخاوت کی توفیق نہیں ہے تو ہی سب کو دینے والا ہے (7)

ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਤੂ ਧਣੀ ਅਵਿਗਤੁ ਅਪਾਰਾ ॥ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਦਰੁ ਜੋਈਐ ਮੁਕਤੇ ਭੰਡਾਰਾ ॥ ਨਾਨਕ ਮੇਲੁ ਨ ਚੂਕਈ ਸਾਚੇ ਵਾਪਾਰਾ ॥੮॥੧॥
اگم اگوچرُ توُ دھنھیِ اۄِگتُ اپارا ॥
گُر سبدیِ درُ جوئیِئےَ مُکتے بھنّڈارا ॥
نانک میلُ ن چوُکئیِ ساچے ۄاپارا ॥੮॥੧॥
لفظی معنی:اوگت ۔ لافناہ ۔ بغیر دیدار ۔ اپار۔ وسیع ۔ در۔ دروازہ ۔ جوپییئے ۔ تلاش کریں۔ مکتے بھنڈار ۔ نجات کا خزانہ ۔ میل۔ ملاپ ۔ چکی۔ ختم
ترجمہ:اے خدا تو انسانی عقل و ہوش سے اوپر ہے بیان نہیں ہوسکتا تو مالک عالم ہے تو نظروں سے اوجھل ہے تو اتنا وسیع ہے کہ تیرا کوئی کنارا یا آخرنہیں ۔ کلام مرشد سے تیرے درکوڈہونڈا جاسکتا ہے جو نجات کا خزانہ ہے ۔ اے نانک۔ اس سچی پاک سودا گری سے الہٰی ملاپ ختم نہیں ہوتا۔

ਮਾਰੂ ਮਹਲਾ ੧ ॥ ਬਿਖੁ ਬੋਹਿਥਾ ਲਾਦਿਆ ਦੀਆ ਸਮੁੰਦ ਮੰਝਾਰਿ ॥ ਕੰਧੀ ਦਿਸਿ ਨ ਆਵਈ ਨਾ ਉਰਵਾਰੁ ਨ ਪਾਰੁ ॥ ਵੰਝੀ ਹਾਥਿ ਨ ਖੇਵਟੂ ਜਲੁ ਸਾਗਰੁ ਅਸਰਾਲੁ ॥੧॥
ماروُ مہلا ੧॥
بِکھُ بوہِتھا لادِیا دیِیا سمُنّد منّجھارِ ॥
کنّدھیِ دِسِ ن آۄئیِ نا اُرۄارُ ن پارُ ॥
ۄنّجھیِ ہاتھِ ن کھیۄٹوُ جلُ ساگرُ اسرالُ ॥੧॥
لفظی معنی:وکھ ۔ براہوں ۔ بوہتھا ۔ جہاز۔ منجھار ۔ میں ۔ کندھی ۔ کنارہ ۔ اروار ۔ ارلا کنارہ ۔ پار۔ پار لاکنارہ ۔ ونجھی ۔ ونجھ ۔ چیؤ ۔ کھیوٹ ۔ ملاح۔ اسرال ۔ خوفناک ۔ دڈراونا ۔ (1)
ترجمہ: سچا مرشد ) اس دنیانے برائیوں کا ایک جہاز بھر کر سمند رمیں ڈال دیا ہے جسکا نہ کوئی کنارہ دکھائی دیتا ہے نہ اسطرح کا نہ دوسری طرف کا کنارہ ہے ۔ جسکا نہ کوئی ملاح ہے نہ چپؤ۔ پانی کی خوفناک لہریں اُٹھ رہی ہیں (1)

ਬਾਬਾ ਜਗੁ ਫਾਥਾ ਮਹਾ ਜਾਲਿ ॥ ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਉਬਰੇ ਸਚਾ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
بابا جگُ پھاتھا مہا جالِ ॥
گُر پرسادیِ اُبرے سچا نامُ سمالِ ॥੧॥ رہاءُ ॥
لفظی معنی:پھاتا ۔ گرفتار ۔ پھنسا ہوا۔ مہا جال ۔ بھاری پھندے میں۔ گر پر سادی ۔ رحمت مرشد سے ۔ ابھرےبچے۔ سچا نام سمال ۔ سچ یا سچا نام سنبھال ۔یا ذہن نشین یادلمیں بسا کر ۔ رہاؤ۔
ترجمہ: اے دنیا کے لوگو یہ دنیا ایک بھاری جال میں پھنسی ہوئی ہے ۔ اس جال سے بچکر وہ نکلتے ہیں جو صدیوی سچا الہٰی نام سچ وحق و حقیقت اختیار کرتے ہیں اور دلمیں بساتےہیں(1)رہاؤ۔

ਸਤਿਗੁਰੂ ਹੈ ਬੋਹਿਥਾ ਸਬਦਿ ਲੰਘਾਵਣਹਾਰੁ ॥ ਤਿਥੈ ਪਵਣੁ ਨ ਪਾਵਕੋ ਨਾ ਜਲੁ ਨਾ ਆਕਾਰੁ ॥ ਤਿਥੈ ਸਚਾ ਸਚਿ ਨਾਇ ਭਵਜਲ ਤਾਰਣਹਾਰੁ ॥੨॥
ستِگُروُ ہےَ بوہِتھا سبدِ لنّگھاۄنھہارُ ॥
تِتھےَ پۄنھُ ن پاۄکو نا جلُ نا آکارُ ॥
تِتھےَ سچا سچِ ناءِ بھۄجل تارنھہارُ ॥੨॥
لفظی معنی:ستگر وہے ۔ بوہتھا ۔ سچا مرشد ایک جہاز ہے ۔ سبد لنگار ونہار۔ کالم ۔ کامیاب بنانے کی توفیق رکھتا ہے ۔ پون ۔ ہوا۔ پاوکو۔ آگ۔ آکار۔ پھیلاؤ۔ تتھے ۔ ہواں۔ سچا ۔ سدیوی خدا۔ سچ نائے ۔ سچا نام۔ مراد ۔ سچ حق و حقیقت۔ بھوجل تارنہار۔ خوفناک دنیاوی زندگی کے سمندر کو عبور کرانے کی توفیق رکھنے والا (2)
ترجمہ: سچا مرشد ایک جہاز ہے جو نصیحت واعظ و کلام سے اسے عبور کرانیکی توفیق رکھتا ہے نہ وہاں ہوا۔ پانی اور آگ اثر انداز ہوتی ہے نہ یہ جو کچھ دکھائی دے رہا ہے وہاں صدیوی سچا خدا سچا صدیوی نام سچ و حق اور حقیقت و انصاف اس دنیاوی سمندر کو عبور کرانکی توفیق رکھتا ہے (2)

ਗੁਰਮੁਖਿ ਲੰਘੇ ਸੇ ਪਾਰਿ ਪਏ ਸਚੇ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ ਆਵਾ ਗਉਣੁ ਨਿਵਾਰਿਆ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਮਿਲਾਇ ॥ ਗੁਰਮਤੀ ਸਹਜੁ ਊਪਜੈ ਸਚੇ ਰਹੈ ਸਮਾਇ ॥੩॥
گُرمُکھِ لنّگھے سے پارِ پۓ سچے سِءُ لِۄ لاءِ ॥
آۄا گئُنھُ نِۄارِیا جوتیِ جوتِ مِلاءِ ॥
گُرمتیِ سہجُ اوُپجےَ سچے رہےَ سماءِ ॥3॥
لفظی معنی:گرمکھ ۔ مرشد کے وسیلے سے ۔ مرید مرشد ہوکر ۔ لنگھے ۔ بار ہوئے ۔ زندگی کامیاب ہوئی ۔ سچے ۔ صدیوی پاک خدا۔ لو ۔ محبت۔ لگن ۔ پیار۔ آواگؤن ۔ تناسخ۔ نواریا۔ مٹائیا ۔ جوتی جوت ۔ ۔ نور میں نور۔ سہج ۔ روحانی و ذہنی سکون ۔ اپجے ۔ پیدا ہوتا ہے ۔ سچے رہے سمائے ۔ خدا سے یکسو ( رہیا) ہوا۔ (3)
ترجمہ: جو مرید مرشد ہوکر عبور کرتے ہیں جو سچے صدیوی خدا سے محبت پیار کرتے ہیں۔ وہ الہٰی نور سے یکسو ہرکر تناسخ مٹالیتے ہیں۔ سبق مرشد سے روحانی وزہنی سکون پیدا ہوتا ہے اور خدا میں محو ومجذوب ہو جاتے ہیں (3)

ਸਪੁ ਪਿੜਾਈ ਪਾਈਐ ਬਿਖੁ ਅੰਤਰਿ ਮਨਿ ਰੋਸੁ ॥ ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਪਾਈਐ ਕਿਸ ਨੋ ਦੀਜੈ ਦੋਸੁ ॥ ਗੁਰਮੁਖਿ ਗਾਰੜੁ ਜੇ ਸੁਣੇ ਮੰਨੇ ਨਾਉ ਸੰਤੋਸੁ ॥੪॥
سپُ پِڑائیِ پائیِئےَ بِکھُ انّترِ منِ روسُ ॥
پوُربِ لِکھِیا پائیِئےَ کِس نو دیِجےَ دوسُ ॥
گُرمُکھِ گارڑُ جے سُنھے منّنے ناءُ سنّتوسُ ॥੪॥
لفظی معنی:پڑائی ۔ پٹاری ۔ وکھ ۔ زہر ۔ روس ۔ غصہ ۔ دوس۔ الزام ۔ گارڈ۔ ایک منتر جس سے سانپ کی زہر اترنے کی کہاوت ہے ۔ سنتوش ۔ صبر ذہنی سکون (4)
ترجمہ: اگر سانپ کو پٹاری میں قید کر لیا جائے تو اسمیں زہر بھی موجود رہتا ہے ۔ اور غصہ بھی موجود رہتا ہے ۔ اگر مرید مرشد ہوکر اس زہر کو اتارنے کا طریقہ اگر سنے اور بھروسا کرے نام پر مراد اس منت سچ وحقیقت پر تو دل کو سکون اور راحت ملتی ہے (4)

ਮਾਗਰਮਛੁ ਫਹਾਈਐ ਕੁੰਡੀ ਜਾਲੁ ਵਤਾਇ ॥ ਦੁਰਮਤਿ ਫਾਥਾ ਫਾਹੀਐ ਫਿਰਿ ਫਿਰਿ ਪਛੋਤਾਇ ॥ ਜੰਮਣ ਮਰਣੁ ਨ ਸੁਝਈ ਕਿਰਤੁ ਨ ਮੇਟਿਆ ਜਾਇ ॥੫॥
ماگرمچھُ پھہائیِئےَ کُنّڈیِ جالُ ۄتاءِ ॥
دُرمتِ پھاتھا پھاہیِئےَ پھِرِ پھِرِ پچھوتاءِ ॥
جنّمنھ مرنھُ ن سُجھئیِ کِرتُ ن میٹِیا جاءِ ॥੫॥
ترجمہ: مگر مچھ کنڈی اور جال سے پکڑا جاتا ہے اس طرح سے جبت انسان بدیوں اور برائیوں میں محبوس ہو جاتا ہے تو بار بار پچھتاتا ہے اسے تناسخ کی سمجھ نہیں آتی انسان کئے امعال مٹائے نہیں جا سکتے (5)

ਹਉਮੈ ਬਿਖੁ ਪਾਇ ਜਗਤੁ ਉਪਾਇਆ ਸਬਦੁ ਵਸੈ ਬਿਖੁ ਜਾਇ ॥ ਜਰਾ ਜੋਹਿ ਨ ਸਕਈ ਸਚਿ ਰਹੈ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ ਜੀਵਨ ਮੁਕਤੁ ਸੋ ਆਖੀਐ ਜਿਸੁ ਵਿਚਹੁ ਹਉਮੈ ਜਾਇ ॥੬॥
ہئُمےَ بِکھُ پاءِ جگتُ اُپائِیا سبدُ ۄسےَ بِکھُ جاءِ ॥
جرا جوہِ ن سکئیِ سچِ رہےَ لِۄ لاءِ ॥
جیِۄن مُکتُ سو آکھیِئےَ جِسُ ۄِچہُ ہئُمےَ جاءِ ॥੬॥
لفظی معنی:ہونمے وکھ ۔ خودی کی زہر ۔ اپائیا۔ پیدا کیا۔ جرا۔ بڑھاپا۔ جیون مکت۔ دوران حیات ۔ بدیوں سے آزادی ۔ پھہاییئے ۔ پھنسا ییئے ۔ بتائے ۔ ڈالکر ۔ درمت ۔ بد عقلی ۔ سبھی ۔ ۔ سمجھتا نہیں۔ کرت۔ کئے ہوئے ۔ اعمالوں کا مجموعہ (5، 6)
ترجمہ: یہ دنیا کو زہر ہونمے کیا یوخودی کی ڈال کر پیدا کیا ہے سبق و واعظ مرشد سے کے دلمیں بسنے سے یہ زہر دور ہوتی ہے ۔ سچ اور حقیقت اور سچے صڈیوی خدا کی محبت سے بوسیدہ پن بڑھاپا اثر انداز نہیں ہوتا۔ اسے ہی دوران حیات دنیاوی غلامی سے ازاد کہلایا جاسکتا ہے سجکے دل سے خودی مٹ جائے (6)

© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top