Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 925

Page 925

ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ رامکلی محلہ 5۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਧਿਆਇ ਮਨਾ ਖਿਨੁ ਨ ਵਿਸਾਰੀਐ ॥ اے دل! واہے گرو کا دھیان کرو اور اسے ایک لمحے کے لیے بھی نہیں بھولنا چاہیے۔
ਰਾਮ ਰਾਮਾ ਰਾਮ ਰਮਾ ਕੰਠਿ ਉਰ ਧਾਰੀਐ ॥ پیارے رام کو دل اور گلے میں اختیار کرکے اس کی شان گاؤ۔
ਉਰ ਧਾਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਪੁਰਖੁ ਪੂਰਨੁ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਨਿਰੰਜਨੋ ॥ اس عظیم ہستی، کامل برہما، مادیت سے پاک رب کو دل میں بسا کر رکھو۔
ਭੈ ਦੂਰਿ ਕਰਤਾ ਪਾਪ ਹਰਤਾ ਦੁਸਹ ਦੁਖ ਭਵ ਖੰਡਨੋ ॥ وہ ہر خوف مٹانے والا، گناہ معاف کرنے والا، ناقابل برداشت تکلیف دور کرنے والا اور پیدائش و موت کا چکر ختم کرنے والا ہے۔
ਜਗਦੀਸ ਈਸ ਗੋੁਪਾਲ ਮਾਧੋ ਗੁਣ ਗੋਵਿੰਦ ਵੀਚਾਰੀਐ ॥ اس جگدیش، ایش، گوپال، مادھو گووند کی خوبیوں کا دھیان کرتے رہو۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਮਿਲਿ ਸੰਗਿ ਸਾਧੂ ਦਿਨਸੁ ਰੈਣਿ ਚਿਤਾਰੀਐ ॥੧॥ نانک کی درخواست ہے کہ سادھؤں کی صحبت میں رہ کر دن رات اس کا ذکر کرنا چاہیے۔ 1۔
ਚਰਨ ਕਮਲ ਆਧਾਰੁ ਜਨ ਕਾ ਆਸਰਾ ॥ رب کے کنول قدم ہی معتقدین کا سہارا ہے۔
ਮਾਲੁ ਮਿਲਖ ਭੰਡਾਰ ਨਾਮੁ ਅਨੰਤ ਧਰਾ ॥ واہے گرو کا لامحدود نام ہی دولت اور خوشیوں کا ذخیرہ ہے۔
ਨਾਮੁ ਨਰਹਰ ਨਿਧਾਨੁ ਜਿਨ ਕੈ ਰਸ ਭੋਗ ਏਕ ਨਰਾਇਣਾ ॥ رب کا نام ہی خزانہ ہے، نارائن کے نام کا ذکر ہی تمام لذتوں سے لطف اندوز ہونا ہے۔
ਰਸ ਰੂਪ ਰੰਗ ਅਨੰਤ ਬੀਠਲ ਸਾਸਿ ਸਾਸਿ ਧਿਆਇਣਾ ॥ ہر ایک سانس کے ساتھ نام کا دھیان کرنا ہی رس، شکل، رنگ اور لامحدود ذخیرہ ہے۔
ਕਿਲਵਿਖ ਹਰਣਾ ਨਾਮ ਪੁਨਹਚਰਣਾ ਨਾਮੁ ਜਮ ਕੀ ਤ੍ਰਾਸ ਹਰਾ ॥ رب کا نام تمام گناہوں کو ختم کرنے والا عمل کا کفارہ ہے اور نام ہی یم کے خوف کو دور کرنے والا ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਰਾਸਿ ਜਨ ਕੀ ਚਰਨ ਕਮਲਹ ਆਸਰਾ ॥੨॥ نانک عرض کرتا ہے کہ رب کے کنول قدموں کا سہارا ہی غلام کی زندگی کا ذریعہ ہے۔ 2۔
ਗੁਣ ਬੇਅੰਤ ਸੁਆਮੀ ਤੇਰੇ ਕੋਇ ਨ ਜਾਨਈ ॥ اے مالک! تیری خوبیاں بے شمار ہیں، پر کوئی بھی تیری خوبیوں سے واقف نہیں ہے۔
ਦੇਖਿ ਚਲਤ ਦਇਆਲ ਸੁਣਿ ਭਗਤ ਵਖਾਨਈ ॥ اے غریب پرور! تیری عجیب و غریب کھیل دیکھ اور سن کر پرستار تیری شان کبریائی ہی بیان کرتے ہیں۔
ਜੀਅ ਜੰਤ ਸਭਿ ਤੁਝੁ ਧਿਆਵਹਿ ਪੁਰਖਪਤਿ ਪਰਮੇਸਰਾ ॥ اے اعلی رب! ساری مخلوقات تیرا ہی دھیان کرتے رہتے ہیں۔
ਸਰਬ ਜਾਚਿਕ ਏਕੁ ਦਾਤਾ ਕਰੁਣਾ ਮੈ ਜਗਦੀਸਰਾ ॥ اے کریم رب! صرف ایک تو ہی داتا ہے، دوسرے سارے لوگ تیرے درخواست گذار ہیں۔
ਸਾਧੂ ਸੰਤੁ ਸੁਜਾਣੁ ਸੋਈ ਜਿਸਹਿ ਪ੍ਰਭ ਜੀ ਮਾਨਈ ॥ جسے رب بڑائی عطا کرتا ہے، وہی سادھو، سنت اور صاحب علم ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਕਰਹੁ ਕਿਰਪਾ ਸੋਇ ਤੁਝਹਿ ਪਛਾਨਈ ॥੩॥ نانک عرض کرتے ہیں کہ اے رب! تو جس پر کرم کرتا ہے، وہی تجھے پہچانتا ہے۔ 3۔
ਮੋਹਿ ਨਿਰਗੁਣ ਅਨਾਥੁ ਸਰਣੀ ਆਇਆ ॥ میں بے خوبیوں سے عاری یتیم تیری پناہ میں آیا ہوں۔
ਬਲਿ ਬਲਿ ਬਲਿ ਗੁਰਦੇਵ ਜਿਨਿ ਨਾਮੁ ਦ੍ਰਿੜਾਇਆ ॥ میں اپنے گرو دیو پر قربان جاتا ہوں، جس نے مجھے نام کے ذکر کی توفیق دی ہے۔
ਗੁਰਿ ਨਾਮੁ ਦੀਆ ਕੁਸਲੁ ਥੀਆ ਸਰਬ ਇਛਾ ਪੁੰਨੀਆ ॥ گرو نے مجھے نام کا تحفہ دیا ہے، جس کے ذکر سے تمام تمنائیں پوری ہوگئی ہیں اور میں مسرور ہوگیا ہوں۔
ਜਲਨੇ ਬੁਝਾਈ ਸਾਂਤਿ ਆਈ ਮਿਲੇ ਚਿਰੀ ਵਿਛੁੰਨਿਆ ॥ نام نے میری ساری جلن بجھا دی ہے دل کو سکون مل گیا ہے اور عرصہ دراز سے بچھڑے ہوئے کو ملا دیا ہے۔
ਆਨੰਦ ਹਰਖ ਸਹਜ ਸਾਚੇ ਮਹਾ ਮੰਗਲ ਗੁਣ ਗਾਇਆ ॥ میں نے صادق رب کی شان کی مبارک گیت گائی ہے، جس سے دل میں سرور، چاہت اور حقیقی خوشی حاصل ہوگئی ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਪ੍ਰਭ ਕਾ ਗੁਰ ਪੂਰੇ ਤੇ ਪਾਇਆ ॥੪॥੨॥ نانک بیان کرتا ہے کہ کامل گرو کے ذریعے مجھے رب کا نام حاصل ہوگیا ہے۔ 4۔ 2۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ رامکلی محلہ 5۔
ਰੁਣ ਝੁਣੋ ਸਬਦੁ ਅਨਾਹਦੁ ਨਿਤ ਉਠਿ ਗਾਈਐ ਸੰਤਨ ਕੈ ॥ ہر روز صبح بیدار ہوکر سنت حضرات کے ساتھ سریلی آواز میں کلام کا ورد کرنا چاہیے۔
ਕਿਲਵਿਖ ਸਭਿ ਦੋਖ ਬਿਨਾਸਨੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਜਪੀਐ ਗੁਰ ਮੰਤਨ ਕੈ ॥ گرو کی تعلیم کے ذریعے ہری نام کے ذکر سے تمام جرائم اور گناہوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਲੀਜੈ ਅਮਿਉ ਪੀਜੈ ਰੈਣਿ ਦਿਨਸੁ ਅਰਾਧੀਐ ॥ ہری نام کا ذکر کرو، نام امرت پی کر دن رات اس کی بندگی کرو۔
ਜੋਗ ਦਾਨ ਅਨੇਕ ਕਿਰਿਆ ਲਗਿ ਚਰਣ ਕਮਲਹ ਸਾਧੀਐ ॥ واہے گرو کے قدموں میں بیٹھنے سے وصل، صدقہ و خیرات اور نیک اعمال کا نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔
ਭਾਉ ਭਗਤਿ ਦਇਆਲ ਮੋਹਨ ਦੂਖ ਸਗਲੇ ਪਰਹਰੈ ॥ کریم رب کی محبت و عقیدت سے تمام تکالیف کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਤਰੈ ਸਾਗਰੁ ਧਿਆਇ ਸੁਆਮੀ ਨਰਹਰੈ ॥੧॥ نانک عرض کرتا ہے کہ مالک رب کا دھیان کرنے سے انسان دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔ 1۔
ਸੁਖ ਸਾਗਰ ਗੋਬਿੰਦ ਸਿਮਰਣੁ ਭਗਤ ਗਾਵਹਿ ਗੁਣ ਤੇਰੇ ਰਾਮ ॥ اے گووند! تو خوشیوں کا سمندر ہے، ہر ایک پرستار تیرا ہی ذکر اور تیری ہی مدح سرائی کرتے رہتے ہیں۔
ਅਨਦ ਮੰਗਲ ਗੁਰ ਚਰਣੀ ਲਾਗੇ ਪਾਏ ਸੂਖ ਘਨੇਰੇ ਰਾਮ ॥ گرو کے قدموں میں بیٹھنے سے انہیں بڑا سرور، فلاح اور بہت سی خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔
ਸੁਖ ਨਿਧਾਨੁ ਮਿਲਿਆ ਦੂਖ ਹਰਿਆ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰਿ ਪ੍ਰਭਿ ਰਾਖਿਆ ॥ واہے گرو نے فضل فرما کر حفاظت کی ہے، ان کی تمام تکلیف دور کردی ہے اور انہیں خوشیوں کا خزانہ مل گیا ہے۔
ਹਰਿ ਚਰਣ ਲਾਗਾ ਭ੍ਰਮੁ ਭਉ ਭਾਗਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਰਸਨਾ ਭਾਖਿਆ ॥ رب کے قدموں میں لگنے سے تمام شبہ اور خوف مٹ جاتا ہے اور انسان ہری نام ہی کا ذکر کرتا رہتا ہے۔
ਹਰਿ ਏਕੁ ਚਿਤਵੈ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੁ ਗਾਵੈ ਹਰਿ ਏਕੁ ਦ੍ਰਿਸਟੀ ਆਇਆ ॥ جو پرستار ایک رب کا ذکر کرتے ہیں، اس ایک کی ہی مدح سرائی کرتے ہیں، انہیں ہر طرف ایک ہی رب نظر آتا ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top