Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 320

Page 320

ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਤਿਸੈ ਸਰੇਵਹੁ ਪ੍ਰਾਣੀਹੋ ਜਿਸ ਦੈ ਨਾਉ ਪਲੈ ॥ اے لوگو ! اس گرو کی خدمت کرو، جس کے پاس واہے گرو کا نام ہے۔
ਐਥੈ ਰਹਹੁ ਸੁਹੇਲਿਆ ਅਗੈ ਨਾਲਿ ਚਲੈ ॥ اس طرح تم اس دنیا میں خوش حال رہو گے اور آخرت میں بھی نام تمہارے ساتھ جائے گا۔
ਘਰੁ ਬੰਧਹੁ ਸਚ ਧਰਮ ਕਾ ਗਡਿ ਥੰਮੁ ਅਹਲੈ ॥ سچے مذہب کے غیر متزلزل ستون قائم کرکے عبادت کا گھر بناؤ۔
ਓਟ ਲੈਹੁ ਨਾਰਾਇਣੈ ਦੀਨ ਦੁਨੀਆ ਝਲੈ ॥ اس رب کی پناہ لو، جو دین اور دنیا کو سہارا دیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪਕੜੇ ਚਰਣ ਹਰਿ ਤਿਸੁ ਦਰਗਹ ਮਲੈ ॥੮॥ اے نانک! جس انسان نے رب کے سامنے سرتسلیم خم کیا ہے، وہ اس کے دربار کو ہمیشہ کے لیےحاصل کرلیتا ہے۔ 8۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਜਾਚਕੁ ਮੰਗੈ ਦਾਨੁ ਦੇਹਿ ਪਿਆਰਿਆ ॥ اے میرے محبوب! میں خیرات مانگنے والا بھکاری ہوں، مجھے عطیہ د یجیے۔
ਦੇਵਣਹਾਰੁ ਦਾਤਾਰੁ ਮੈ ਨਿਤ ਚਿਤਾਰਿਆ ॥ بخشش عطا کرنے والے سخی میں آپ کو ہمیشہ یاد کرتا ہوں۔
ਨਿਖੁਟਿ ਨ ਜਾਈ ਮੂਲਿ ਅਤੁਲ ਭੰਡਾਰਿਆ ॥ (اے رب!) تیرا خزانہ لامتناہی اور بے مثال ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔
ਨਾਨਕ ਸਬਦੁ ਅਪਾਰੁ ਤਿਨਿ ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਸਾਰਿਆ ॥੧॥ اے نانک! لفظ بے حد و شما ہے، اس لفظ نے میرا ہر ایک کام سنوار دیا ہے۔ 1۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਸਿਖਹੁ ਸਬਦੁ ਪਿਆਰਿਹੋ ਜਨਮ ਮਰਨ ਕੀ ਟੇਕ ॥ اے عزیز دوستو! لفظ کا دھیان؛ کرو کیونکہ یہ حیات اور وفات دونوں کا سہارا ہے۔
ਮੁਖ ਊਜਲ ਸਦਾ ਸੁਖੀ ਨਾਨਕ ਸਿਮਰਤ ਏਕ ॥੨॥ اے نانک! ایک رب کو یاد کرنے سے چہرہ با رونق ہوجاتا ہے اور ہمیشہ خوشی میسر ہوتی ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਓਥੈ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਵੰਡੀਐ ਸੁਖੀਆ ਹਰਿ ਕਰਣੇ ॥ وہاں نیکوں کی صحبت میں تمام انسانوں کو آسودہ حال کرنے والا امرت تقسیم کیا جاتا ہے۔
ਜਮ ਕੈ ਪੰਥਿ ਨ ਪਾਈਅਹਿ ਫਿਰਿ ਨਾਹੀ ਮਰਣੇ ॥ وہ یم کی راہ پر نہیں ڈالے جاتے، انہیں دوبارہ موت کا خوف لاحق نہیں ہوتا۔
ਜਿਸ ਨੋ ਆਇਆ ਪ੍ਰੇਮ ਰਸੁ ਤਿਸੈ ਹੀ ਜਰਣੇ ॥ جس شخص کو ہری نام کی محبت کا لطف آتا ہے، وہ اس ذائقے کو اپنے اندر رکھتا ہے۔
ਬਾਣੀ ਉਚਰਹਿ ਸਾਧ ਜਨ ਅਮਿਉ ਚਲਹਿ ਝਰਣੇ ॥ سادھو حضرات کلام کا تلفظ کرتے ہیں، وہاں گویا امرت کے آبشارے بہتے ہیں۔
ਪੇਖਿ ਦਰਸਨੁ ਨਾਨਕੁ ਜੀਵਿਆ ਮਨ ਅੰਦਰਿ ਧਰਣੇ ॥੯॥ نانک بھی ان عظیم شخصیت کا دیدار کرکے جی رہا ہے، جنہوں نے اپنے دل میں نام کو بسایا ہوا ہے۔ 6۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਸੇਵਿਐ ਦੂਖਾ ਕਾ ਹੋਇ ਨਾਸੁ ॥ کامل ستگرو کی خدمت کرنے سے دکھوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਅਰਾਧਿਐ ਕਾਰਜੁ ਆਵੈ ਰਾਸਿ ॥੧॥ اے نانک! واہے گرو کے نام کی عبادت کرنے سے ہر کام فائدہ مند ہوجاتا ہے۔ 1۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਜਿਸੁ ਸਿਮਰਤ ਸੰਕਟ ਛੁਟਹਿ ਅਨਦ ਮੰਗਲ ਬਿਸ੍ਰਾਮ ॥ جس رب کا ذکر کرنے سے پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں اور انسان راحت و سکون میں رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜਪੀਐ ਸਦਾ ਹਰਿ ਨਿਮਖ ਨ ਬਿਸਰਉ ਨਾਮੁ ॥੨॥ اے نانک! اس رب کے نام کا ہمیشہ ہی ذکر کرنا چاہیے اور ایک لمحے کے لیے بھی اس کے نام کو بھولنا نہیں چاہیے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਤਿਨ ਕੀ ਸੋਭਾ ਕਿਆ ਗਣੀ ਜਿਨੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਲਧਾ ॥ جن عظیم شخصیتوں کو واہے گرو مل گیا ہے، ان کی شان بیان نہیں کی جاسکتی۔
ਸਾਧਾ ਸਰਣੀ ਜੋ ਪਵੈ ਸੋ ਛੁਟੈ ਬਧਾ ॥ جو شخص سنتوں کی پناہ میں آتا ہے، وہ مایا کے بندھنوں سے آزادی حاصل کرلیتا ہے۔
ਗੁਣ ਗਾਵੈ ਅਬਿਨਾਸੀਐ ਜੋਨਿ ਗਰਭਿ ਨ ਦਧਾ ॥ جو شخص لافانی رب کی حمد و ثنا کرتا ہے، وہ رحمِ مادر میں نہیں پڑتا۔
ਗੁਰੁ ਭੇਟਿਆ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਹਰਿ ਪੜਿ ਬੁਝਿ ਸਮਧਾ ॥ جو شخص گرو سے ملتا ہے، وہ واہے گرو کی خوبیوں کے بارے میں پڑھ اور سمجھ کر یکسوئی اور محویت کی حالت میں ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪਾਇਆ ਸੋ ਧਣੀ ਹਰਿ ਅਗਮ ਅਗਧਾ ॥੧੦॥ اے نانک! اس نے ناقابل تسخیر اور بے حد وحساب ہری رب کو حاصل کرلیا ہے۔ 10۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਕਾਮੁ ਨ ਕਰਹੀ ਆਪਣਾ ਫਿਰਹਿ ਅਵਤਾ ਲੋਇ ॥ انسان اپنی زندگی کا اصل کام (واہے گرو کا جہری ذکر) نہیں کرتا اور نفس پرستوں کی طرح دنیا میں گھومتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਇ ਵਿਸਾਰਿਐ ਸੁਖੁ ਕਿਨੇਹਾ ਹੋਇ ॥੧॥ اے نانک! رب کے نام کو بھول کر (اسے) کیسے آسودگی حاصل ہوسکتی ہے؟ 1۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਬਿਖੈ ਕਉੜਤਣਿ ਸਗਲ ਮਾਹਿ ਜਗਤਿ ਰਹੀ ਲਪਟਾਇ ॥ زہر کی کڑواہٹ تمام ذی روحوں میں ہے، جو دنیا میں سب کو لپٹی ہوئی ہے۔
ਨਾਨਕ ਜਨਿ ਵੀਚਾਰਿਆ ਮੀਠਾ ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਉ ॥੨॥ اے نانک! خادم نے یہی سوچا ہے کہ رب کا نام ہی میٹھا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਇਹ ਨੀਸਾਣੀ ਸਾਧ ਕੀ ਜਿਸੁ ਭੇਟਤ ਤਰੀਐ ॥ سنت کی یہی نشانی ہے کہ اس کو ملنے سے انسان دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔
ਜਮਕੰਕਰੁ ਨੇੜਿ ਨ ਆਵਈ ਫਿਰਿ ਬਹੁੜਿ ਨ ਮਰੀਐ ॥ یمدوت اس کے قریب نہیں آتا اور بار بار فوت ہونا نہیں پڑتا۔
ਭਵ ਸਾਗਰੁ ਸੰਸਾਰੁ ਬਿਖੁ ਸੋ ਪਾਰਿ ਉਤਰੀਐ ॥ وہ اس زہریلے اور خوفناک دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਗੁਣ ਗੁੰਫਹੁ ਮਨਿ ਮਾਲ ਹਰਿ ਸਭ ਮਲੁ ਪਰਹਰੀਐ ॥ اے انسان! دل میں رب کے خوبیوں کی مالا پیرویا کرو، اس سے دل کی تمام گندگیاں دور ہوجاتی ہیں۔
ਨਾਨਕ ਪ੍ਰੀਤਮ ਮਿਲਿ ਰਹੇ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਨਰਹਰੀਐ ॥੧੧॥ اے نانک! (جن لوگوں نے یہ مالا پرویا ہے) وہ پربرہما رب میں ضم ہوئے رہتے ہیں۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਨਾਨਕ ਆਏ ਸੇ ਪਰਵਾਣੁ ਹੈ ਜਿਨ ਹਰਿ ਵੁਠਾ ਚਿਤਿ ॥ اے نانک! ان لوگوں کا اس دنیا میں پیدا ہونا مبارک ہے، جن کے دل میں رب آکر بس گیا ہے۔
ਗਾਲ੍ਹ੍ਹੀ ਅਲ ਪਲਾਲੀਆ ਕੰਮਿ ਨ ਆਵਹਿ ਮਿਤ ॥੧॥ اے دوست! فضول باتیں کسی کام کی نہیں ہوتی۔ 1۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਪ੍ਰਭੁ ਦ੍ਰਿਸਟੀ ਆਇਆ ਪੂਰਨ ਅਗਮ ਬਿਸਮਾਦ ॥ مجھے ہمہ گیر، ناقابل رسائی اور حیرت انگیز پربرہما رب نظر آیا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/