Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 201

Page 201

ਮਇਆ ਕਰੀ ਪੂਰਨ ਹਰਿ ਰਾਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھ پر کامل ہری رب نے بہت رحم کیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਜਾ ਕੇ ਪੂਰੇ ਭਾਗ ॥ اے نانک! کہیے: جس شخص کی تقدیر پوری طرح روشن ہوتی ہے ،
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਅਸਥਿਰੁ ਸੋਹਾਗੁ ॥੨॥੧੦੬॥ وہ ہمیشہ مالک رب کے نام کا ذکر کرتا ہے اور ہمیشہ رہنے والا مالک اس کے ساتھ فضل کا معاملہ کرتا ہے۔2۔ 106۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5‌‌۔
ਧੋਤੀ ਖੋਲਿ ਵਿਛਾਏ ਹੇਠਿ ॥ اے محترم! برہمن اپنی دھوتی کھول کر اپنے نیچے بچھا لیتا ہے۔
ਗਰਧਪ ਵਾਂਗੂ ਲਾਹੇ ਪੇਟਿ ॥੧॥ اس کے ہاتھ میں جو بھی آتا ہے (کھیر پوری وغیرہ)، اسے وہ اپنے پیٹ میں گدھے کی طرح ڈالتا رہتا ہے۔1۔
ਬਿਨੁ ਕਰਤੂਤੀ ਮੁਕਤਿ ਨ ਪਾਈਐ ॥ نیک اعمال کے بغیر نجات نہیں ملتی۔
ਮੁਕਤਿ ਪਦਾਰਥੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਈਐ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ نجات صرف رب کے نام کا دھیان کرنے سے ملتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪੂਜਾ ਤਿਲਕ ਕਰਤ ਇਸਨਾਨਾਂ ॥ برہمن عبادت و بندگی اور غسل کرتا ہے اور اپنے ماتھے پر تلک لگاتا ہے۔
ਛੁਰੀ ਕਾਢਿ ਲੇਵੈ ਹਥਿ ਦਾਨਾ ॥੨॥ صدقہ و خیرات حاصل کرنے کے لیے جنت کا فریب دے کر چھری نکالتا ہے (یعنی بے رحمی سے صدقہلیتا ہے)۔ 2۔
ਬੇਦੁ ਪੜੈ ਮੁਖਿ ਮੀਠੀ ਬਾਣੀ ॥ وہ میٹھی آواز میں اپنے منہ سے ویدوں کا درس دیتا ہے۔
ਜੀਆਂ ਕੁਹਤ ਨ ਸੰਗੈ ਪਰਾਣੀ ॥੩॥ فانی انسان جانوروں کو مارنے سے نہیں جھجھکتا۔ 3۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਜਿਸੁ ਕਿਰਪਾ ਧਾਰੈ ॥ اے نانک! رب جس شخص پر کرم کرتا ہے،
ਹਿਰਦਾ ਸੁਧੁ ਬ੍ਰਹਮੁ ਬੀਚਾਰੈ ॥੪॥੧੦੭॥ اس کا دل پاک ہو جاتا ہے اور وہ رب کے بارے میں غور کرتا رہتا ہے۔ 4۔ 107۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਥਿਰੁ ਘਰਿ ਬੈਸਹੁ ਹਰਿ ਜਨ ਪਿਆਰੇ ॥ اے رب کے پیارے بندوں! یک سو ہو کر اپنے دل کی دنیا میں غور کرو۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਤੁਮਰੇ ਕਾਜ ਸਵਾਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تمھارے کام ست گرو نے سنوار دیے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਦੁਸਟ ਦੂਤ ਪਰਮੇਸਰਿ ਮਾਰੇ ॥ شریروں اور گھٹیا لوگوں کو واہےگرو نے ہلاک کر دیا ہے۔
ਜਨ ਕੀ ਪੈਜ ਰਖੀ ਕਰਤਾਰੇ ॥੧॥ خالق رب نے اپنے پرستار کو شان عطا کی ہے۔ 1۔
ਬਾਦਿਸਾਹ ਸਾਹ ਸਭ ਵਸਿ ਕਰਿ ਦੀਨੇ ॥ رب نے دنیا کے بادشاہ، شہنشاہ سب کو اپنے پیرو کار کے تابع کر دیا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮ ਮਹਾ ਰਸ ਪੀਨੇ ॥੨॥ اس نے رب کے امرت نام کا لبالب رسیلا جام پی لیا ہے۔ 2۔
ਨਿਰਭਉ ਹੋਇ ਭਜਹੁ ਭਗਵਾਨ ॥ رب کی عبادت بے خوف ہو کر کرو۔
ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਮਿਲਿ ਕੀਨੋ ਦਾਨੁ ॥੩॥ نیک صحبت میں رہ کر رب کے ذکر کا یہ تحفہ (پھل) دوسروں کو بھی عطا کی جیے۔ 3۔
ਸਰਣਿ ਪਰੇ ਪ੍ਰਭ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ॥ نانک کا کہنا ہے کہ اے عالم الغیب رب! میں آپ کی پناہ میں ہوں۔
ਨਾਨਕ ਓਟ ਪਕਰੀ ਪ੍ਰਭ ਸੁਆਮੀ ॥੪॥੧੦੮॥ اور اس نے مالک کائنات کا سہارا لے لیا ہے۔ 4 ۔108
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਭਾਹਿ ਨ ਜਲੈ ॥ رب کی عبادت میں جو شخص لگا رہتا ہے وہ ہوس کی آگ میں نہیں جلتا۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਮਾਇਆ ਨਹੀ ਛਲੈ ॥ رب کی محبت میں جو شخص مگن رہتا ہے، دولت اسے کسی طرح دھوکہ نہیں دےپاتی۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਨਹੀ ਡੂਬੈ ਜਲਾ ॥ رب کے ذکر میں جو شخص مشغول رہتا ہے وہ دنیوی سمندر کے پانی میں غرق نہیں ہوتا۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਸੁਫਲ ਫਲਾ ॥੧॥ رب کے عشق میں جو شخص ڈوبا رہتا ہے، اسے زندگی کا بہترین پھل ملتا ہے۔ 1۔
ਸਭ ਭੈ ਮਿਟਹਿ ਤੁਮਾਰੈ ਨਾਇ ॥ اے رب ! تمام خوف آپ کے نام سے ختم ہو جاتے ہیں۔
ਭੇਟਤ ਸੰਗਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਗੁਨ ਗਾਇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے فانی مخلوق! تو ہری رب کی حمد و ثنا نیک صحبت میں رہ کر کرتا رہ۔وقفہ
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਮਿਟੈ ਸਭ ਚਿੰਤਾ ॥ رب کی یاد میں جو شخص ڈوبا رہتا ہے اس کی تمام فکریں ختم ہو جاتی ہیں۔
ਹਰਿ ਸਿਉ ਸੋ ਰਚੈ ਜਿਸੁ ਸਾਧ ਕਾ ਮੰਤਾ ॥ لیکن صرف اسی شخص کو رب کے ذکر کی توفیق ملتی ہے، جسے سادھو کا نام منتر مل جاتا ہے۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਜਮ ਕੀ ਨਹੀ ਤ੍ਰਾਸ ॥ موت کا خوف رب کی یاد میں لگے رہنے سے نہیں رہتا۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਪੂਰਨ ਆਸ ॥੨॥ تمام تمنائیں رب کی یاد میں لگے رہنے سے پوری ہوجاتی ہیں۔ 2۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਦੂਖੁ ਨ ਲਾਗੈ ॥ رب کے قدموں میں پڑے رہنے سے کوئی تکلیف پاس نہیں آتی۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤਾ ਅਨਦਿਨੁ ਜਾਗੈ ॥ رب کی یاد میں غرق آدمی دن رات چوکنا رہتا ہے۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤਾ ਸਹਜ ਘਰਿ ਵਸੈ ॥ رب کے ذکر میں مشغول رہنے سے انسان اطمینان کی منزل پالیتا ہے۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਭ੍ਰਮੁ ਭਉ ਨਸੈ ॥੩॥ رب کا ذکر کرتے رہنے سے انسان کے وہم اور خوف دور ہو جاتے ہیں۔ 3۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਮਤਿ ਊਤਮ ਹੋਇ ॥ رب کے خیال میں مشغول رہنے سے عقل تیز ہو جاتی ہے۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਰਾਤੇ ਨਿਰਮਲ ਸੋਇ ॥ رب کے ذکر میں لگے رہنے سے طرز زندگی پاکیزہ ہو جاتا ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਤਿਨ ਕਉ ਬਲਿ ਜਾਈ ॥ اے نانک! میں ان پر قربان جاتاہوں،
ਜਿਨ ਕਉ ਪ੍ਰਭੁ ਮੇਰਾ ਬਿਸਰਤ ਨਾਹੀ ॥੪॥੧੦੯॥ جو میرے رب کو نہیں بھولتے۔ 4۔ 109۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਉਦਮੁ ਕਰਤ ਸੀਤਲ ਮਨ ਭਏ ॥ دل سنتوں کی مقدس مجلس میں جانے کی کوشش کرنے سے پر سکون ہو جاتا ہے۔
ਮਾਰਗਿ ਚਲਤ ਸਗਲ ਦੁਖ ਗਏ ॥ ساری تکلیفیں رب کے راستے پر چلنے سے دور ہو گئی ہیں۔
ਨਾਮੁ ਜਪਤ ਮਨਿ ਭਏ ਅਨੰਦ ॥ دل رب کے نام کا ذکر کرنے سے مسرور ہو جاتا ہے۔
ਰਸਿ ਗਾਏ ਗੁਨ ਪਰਮਾਨੰਦ ॥੧॥ محبوب رب کی عظمت کے گیت گانے سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔ 1۔
ਖੇਮ ਭਇਆ ਕੁਸਲ ਘਰਿ ਆਏ ॥ چاروں طرف خوشیوں کا ڈیرہ ہے اور شادمانی گھر میں آگئی ہے۔
ਭੇਟਤ ਸਾਧਸੰਗਿ ਗਈ ਬਲਾਏ ॥ ਰਹਾਉ ॥ تمام مصائب سنتوں کی صحبت میں رہنے سے دور ہوگئے ہیں۔ 1 وقفہ۔
ਨੇਤ੍ਰ ਪੁਨੀਤ ਪੇਖਤ ਹੀ ਦਰਸ ॥ گروجی کا دیدار کرتے ہیآ نکھیں پاک ہوجاتی ہیں۔
ਧਨਿ ਮਸਤਕ ਚਰਨ ਕਮਲ ਹੀ ਪਰਸ ॥ گروجی کے قدموں کو چھوتے ہی پیشانی مبارک ہو جاتی ہے۔
ਗੋਬਿੰਦ ਕੀ ਟਹਲ ਸਫਲ ਇਹ ਕਾਂਇਆ ॥ گووند کی بندگی کرنے سے یہ جسم نفع بخش بن جاتا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html